جمعہ، 8 نومبر، 2019

08 نومبر ، جون ایلیا کا یوم وفات



جون ایلیا 14 دسمبر، 1931ء کو امروہہ ہندوستان میں پیدا  ہوئے۔ 
آپ کا اصل نام سید سبتاصغر نقوی تھا ۔ آپ برصغیر میں نمایاں حیثیت رکھنے والے پاکستانی شاعر ، فلسفی ، سوانح نگار اور عالم تھے ۔ وہ اپنے انوکھے انداز تحریر کی وجہ سے سراہے جاتے تھے ۔ وہ معروف صحافی رئیس امروہوی اور فلسفی سید محمد تقی کے بھائی اور مشہور کالم نگار زاہدہ حنا کے سابق خاوند تھے ۔ جون ایلیا کو عربی ، انگریزی ، فارسی ، سنسکرت اور عبرانی میں اعلیٰ مہارت حاصل تھی ۔
یہ عظیم شخصیت طویل علالت کے بعد 08 نومبر 2002ء کو کراچی میں انتقال کرگئے ۔ 

جانی  کیا  آج  میری  برسی  ہے ؟ 
 یعنی  کیا  آج  میں  مر گیا  تھا ؟ 

پیر، 4 نومبر، 2019

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی ضمانت منظور کرلی



سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے والد کے بیماری کے وجہ سے لاہور ہائی کورٹ میں اپنے درخواست ضمانت دائر کررکھی تھی ۔ جس پر عدالت نے دو رکنی بینچ تشکیل دیا تھا ، جنہوں نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے ۔ 

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے 31 اکتوبر کو چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ نیب کی جانب سے مریم نواز کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کے حق میں دلائل دئیے گئے ۔

بنچ کے سربراہ جسٹس باقر نجفی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کی درخواست ضمانت منظور کرلی ۔ 

اتوار، 3 نومبر، 2019

تبلیغی جماعت بارے نازیبا الفاظ ، تحریک انصاف کے فردوس شمیم نقوی کو دھکے مار کر مسجد سے باہر نکال دیا



سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فردوس شمیم نقوی کو مسجد سے باہر نکال دیا گیا ۔ میرپور خاص میں تیزگام حادثےمیں جاں بحق افرادکی نماز جنازہ ادا کی گئی ، اس دوران پی ٹی آئی رہنماء فردوس شمیم نقوی بھی سانحہ تیز گام میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کےلئے میرپورخاص کی مسجد نبی رحمت پہنچے ۔

 فردوس شمیم نقوی کی جانب سے تبلیغی جماعت سےمتعلق نازیبا الفاظ استعمال کرنے پروہاں موجود لوگ مشتعل ہوگئے اورشدید احتجاج کرتے ہوئے انہیں مسجد سے باہر نکال دیا ۔ سانحہ تیزگام سے متعلق نازیبا الفاظ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے معذرت کی ہے ۔ پی ٹی آئی رہنما سانحہ تیز گام میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کے لیے میرپورخاص پہنچے تھے ، جہاں ایک مسجد میں تعزیت کے دوران شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ’جہالت‘ کی وجہ سے پیش آیا۔ فردوس شمیم نقوی کے ان ریمارکس پر وہاں موجود افراد نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور انہیں مسجد سے باہر نکال دیا تھا ۔

 فردوس شمیم نقوی نے اعتراف کیا ہے کہ اُنہیں سلنڈر کے معاملے پر بہتر الفاظ کا چناؤ کرنا چاہیے تھے ، میں نے صرف معاشرے میں خرابی کا ذکر کیا تاہم میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو معافی چاہتا ہوں ۔ گزشتہ روز رحیم یار خان کے قریب تیزگام ایکسپریس کی تین بوگیوں میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 74 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے تھے ۔