بدھ، 6 جنوری، 2021

سوات کے انشا پرداز تصدیق اقبال بابو انتقال کرگئے


سوات (عصرِنو) ضلع سوات کے تحصیل چارباغ کے علاقہ عالم گنج سے تعلق رکھنے والے انشاء پرداز، شاعر، ادیب اور معروف ادبی کالم نگار تصدیق اقبال بابو انتقال کر گئے۔ 

گزشتہ ہفتے لاہور میں گیس لیکج کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تصدیق اقبال بابو لاہور کے جناح ہسپتال میں زندگی اور موت کے کشمکش میں مبتلا تھے۔ آخر کار زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے اپنی خالق حقیقی سے جا ملے۔ 

اُن کا نمازِ جنازہ بعد از نمازِ عصر اُن کے آبائی گاؤں عالم گنج میں ادا کیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں