جون ایلیا 14 دسمبر، 1931ء کو امروہہ ہندوستان میں پیدا ہوئے۔
آپ کا اصل نام سید سبتاصغر نقوی تھا ۔ آپ برصغیر میں نمایاں حیثیت رکھنے والے پاکستانی شاعر ، فلسفی ، سوانح نگار اور عالم تھے ۔ وہ اپنے انوکھے انداز تحریر کی وجہ سے سراہے جاتے تھے ۔ وہ معروف صحافی رئیس امروہوی اور فلسفی سید محمد تقی کے بھائی اور مشہور کالم نگار زاہدہ حنا کے سابق خاوند تھے ۔ جون ایلیا کو عربی ، انگریزی ، فارسی ، سنسکرت اور عبرانی میں اعلیٰ مہارت حاصل تھی ۔
یہ عظیم شخصیت طویل علالت کے بعد 08 نومبر 2002ء کو کراچی میں انتقال کرگئے ۔
جانی کیا آج میری برسی ہے ؟
یعنی کیا آج میں مر گیا تھا ؟
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں