جمعہ، 28 اگست، 2020

سوات: مدین شاہ گرام اور تیرات نالے میں طغیانی، متعدد مکانات تباہ، تین افراد جاں بحق

سوات (عصرِنو) گزشتہ روز ہونے والی بارشوں نے وادی سوات کے پُر فِضاء مقام مدین میں تباہی مچا دی۔ متعدد مکانات تباہ، تین افراد جاں بحق جبکہ دس سے زائد لاپتہ ہیں

 عصرِنو رپورٹ کے مطابق سوات کے علاقے مدین شاہ گرام اور تیرات نالے میں طغیانی آ گئی ہے جس کی وجہ سے متعدد مکانات تباہ ہوئے ہیں جب کہ تین افراد جاں بحق اور دس سے زائد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

سوات کے سیاحتی مقام مدین میں سیلاب کے باعث ہونے والی تباہ کاری کا منظر                   
 
ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے دس افراد لاپتہ ہے۔ سیلابی ریلوں سے رابطہ پُل سمیت دیگر املاک کو نقصان پہنچا ہیں، جب کہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم اور عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ایم پی اے سید جعفر شاہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہے ہیں  

دوسری طرف وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے شاہ گرام اورتیرات نالے میں طغیانی سے جانی نقصان پر اِظہار افسوس کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ متاثرین کو امدادی سامان اور دیگر اشیائے ضروریہ پہنچائی جائیں اور متاثرہ مکینوں کےلیے عارضی رہائش کا بندوبست کیا جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں