اتوار، 23 اگست، 2020

بھارت میں خدائی خدمت گار ایمبولینس سروس کا آغاز

خدائی خدمت گار ایمبولینس سروس کا مقصد بھارت کے باشندوں کو فری ایمبولینس سروس مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو باچا خان کی سوچ، افکار اور پیغام پہنچانا ہیں۔

دہلی (عصرِنو) بھارت میں خدائی خدمت گار تنظیم نے ایمبولینس سروس شروع کی ہے۔ سروس کے تمام ایمبولینس گاڑیوں کو خدائی خدمت گار تحریک کے بانی اور فلسفہ عدم تشدّد کے علمبردار خان عبدالغفار خان المعروف باچا خان بابا کی تصاویر سے مزیّن کیا گیا ہے۔

ایک ایمبولینس پر خدائی خدمت گار تحریک کے بانی خان عبدالغفار خان المعروف باچا خان کا تصویر نمایاں ہے

 خدائی خدمت گار ایمبولینس سروس کے سربراہ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سروس شروع کرنے مقصد صرف اور صرف مذہب اور رنگ و نسل سے بالاتر ہوکر پوری انسانیت کو فری ایمبولینس سروس مہیا کرنا اور ساتھ ہی ساتھ باچا خان کی خدمت، سوچ اور افکار لوگوں تک پہنچانا ہے۔
 
اُنہوں نے مزید کہا کہ ہماری یہ سروس غیر مسلموں اور مسلمانوں کو یہ بتانے کی کوشش ہے کہ خان عبدالغفار خان المعروف باچا خان بابا ایک ایماندار، مخلص، محنتی، سچّا اور اپنی اصولوں پر کار بند رہنے والے عظیم لیڈر تھے۔ جنہوں نے انگریز سامراج کے خلاف لڑکر برِصغیر پاک و ہند کو انگریزوں سے آزادی دلائی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں