سوات (عصرِنو) نیشنل پارٹی کے سربراہ، بلوچ قوم پرست سیاست دان اور مظلوم و محکوم قومیتوں کی توانا آواز سینیٹر میر حاصل بزنجو پیپھڑوں کے سرطان کی وجہ سے اِنتقال کر گئے ہیں، اُن کے اِنتقال پر ملکی سیاسی و سماجی رہنماؤں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے صدر محمد ایوب خان اشاڑی نے بھی سینیٹر میر حاصل بزنجو کی وفات پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر حاصل بزنجو کی انتقال سے نہ پُر ہونے والا خلا پیدا ہوگیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ میر حاصل بزنجو کو کینسر جیسے موذی مرض کے خلاف ہمت و حوصلے سے لڑتے ہوئے دیکھا، اور آپ آخری وقت تک اپنی قوم کی خدمت میں سرگرم رہے۔ اُن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
ایوب خان اشاڑی نے کہا کہ حاصل بزنجو نیشنل پارٹی کے بانی ارکان میں سے تھے۔ اُن کی وفات کی خبر سُن کر بہت دُکھ ہوا، ایوب اشاڑی نے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی بلند درجات اور اہلِ خانہ کےلیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں