اسلام آباد (عصرنو) پاکستان میں چینی سوشل میڈیا ایپ ”ٹِک ٹاک“ پر پابندی عائد کردی گئی۔
اطلاعات کے مطابق معروف سوشل میڈیا ایپ پر پابندی غیر قانونی و غیر اخلاقی مواد کو روکنے کےلیے مؤثر مکینزم تیار کرنے کی ناکامی پر لگائی گئی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق معاشرے کے مختلف طبقوں کی جانب سے ”ٹِک ٹاک“ پر غیر اخلاقی اور غیر مہذب مواد کی موجودگی کی شکایات کی تھیں، جس کے بعد ایپ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں