مقتول نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان کینسر کے باعث انتقال کر گئے ۔
خاندانی ذرائع کے مطابق نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان کو کینسر تھا اور وہ کچھ عرصہ سے راولپنڈی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔
ذرائع کے مطابق ان کی تدفین جنوبی وزیرستان کے آبائی علاقے مکین میں کی جائے گی ۔ وہ اپنے شہید بیٹے کے قاتل راو انوار کو سزا ہوتے نہ دیکھ سکے اور یہ ارمان دل میں لےکر دنیا سے رحلت اختیار کر گئے ۔
محمد خان کے بیٹے نقیب اللہ محسود کو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں قتل کر دیا گیا تھا ۔
نقیب اللہ محسود کا قتل : نقیب اللہ محسود کا قتل 13 جنوری 2017ء کو کراچی کے رہائشی علاقہ میں راؤ انوار کے پولیس انکاؤنٹر کی وجہ سے ہوا ۔
نقیب اللہ محسود پر دہشت گرد ہونے کا الزام تھا جو اس کے رشتے داروں نے رد کیا اور بعد میں ایک تفتیشی ٹیم بنی جس نے قتل کی تفتیش کی ۔
تفتیشی ٹیم نے یہ فیصلہ کیا کہ محسود معصوم تھا اور اسے جعلی پولیس مقابلہ میں قتل کیا گیا۔
نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج بھی کیا گیا تھا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں