سابق صوبائی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے صدر محمد ایوب خان اشاڑی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہیں کہ عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات رہبر انسانیت اور فلسفہ عدم تشدد کے علمبردار خان عبدالغفار خان المعروف باچا خان بابا اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی برسی یعنی 26 جنوری 2020 پر اپنی بھر پور قوت کا مظاہرہ کریگی ۔
اس عزم کا اعادہ انہوں نے ”عصر نو“ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہون نے کہا کہ ہم ضلع سوات سے ایک قافلہ کی شکل میں بٹ خیلہ جائیں گے کیون کہ ہم اپنے اکابرین کو کھبی نہیں بھول سکتے جنہوں نے اپنی قوم کے خاطر جیلیں جھیلیں اور صعوبتیں برداشت کئے.
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم یہ بات ثابت کرکے دکھائیں گے کہ عوامی نیشنل پارٹی اب بھی لوگوں کے دلوں کی آواز اور ان کی حقیقی ترجمان ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں