عوامی نیشنل پارٹی تحصیل مٹہ کے صدر قاسم خان اشاڑی اپنی ایک بیان میں کہا ہے کہ سینئر صحافی غفور خان شیدا کو بہترین صحافت پر ایس زیڈ اکیڈمی کی جانب سے گولڈ میڈل ملنا پورے سوات اور بالخصوص تحصیل مٹہ کےلئے ایک بڑا اعزاز ہے ۔
ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”عصرِ نو“ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ آزاد صحافت کےلئے ہر فلور پر آواز اُٹھائی ہیں اور آئندہ بھی اُٹھائنگے ۔
دریں اثنا اُنہوں نے غفور خان شیدا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایس زیڈ اکیڈمی کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے موصوف کے صحافتی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں گولڈ میڈل سے نوازا ، جو نہ صرف ضلع سوات کے صحافی برادری کےلئے قابل اعزاز ہے بلکہ پورے سوات کےلئے بھی قابل فخر ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں