سوات (عصرِنو) عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے صدر محمد ایوب خان اشاڑی نے امریکا اور طالبان کے درمیان قطر میں معاہدے پر دستخط ہونے پر افغان عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹھارہ سال کی طویل خون ریزی کے بعد جنگ بندی خوشی کا پیغام ہے، کیوں کہ افغان عوام نے اس دن کےلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے عصرِنو سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے امید ظاہر کیا، کہ اٹھارہ سال کی طویل خون ریزی کے بعد جنگ بندی اور امن کی جانب ایک مثبت قدم پورے خطے اور بالخصوص افغان عوام کےلئے خوشی کا پیغام ہے، کیوں کہ اس دن کےلئے افغان عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں، لاکھوں افغان مہاجرین بے گھر ہوئے، ہزاروں نے جانوں کی قربانیاں دی اور آج نئی نسل کو یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ پُرامن افغانستان اب خواب نہیں، بلکہ حقیقت بن چکا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں