پشاور (عصرِنو) خیبر پختون خواہ کابینہ نے صوبے میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اور اس سلسلے میں صوبائی کابینہ کے اجلاس کی بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر تیمور جھگڑا نے کہا کہ صوبہ بھر کے سکول، کالجز، ٹیوشن سنٹرز اور یونیورسٹیز کرونا وائرس کی باعث پندرہ روز کےلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبائی حکومت نے اس بارے نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا ہے، جس کی اہم نکات کچھ یوں ہے۔
☆ صوبائی کابینہ اجلاس میں تمام ہاسٹلوں کو بھی بند کرنے کا فیصلہ، سرکاری حکام
☆ تمام فیسٹیولز اور جیلوں میں ملاقاتیں معطل کرنے کا فیصلہ، سرکاری حکام
☆ خیبرپختونخوا میں سیاسی اور پبلک اجتماعات پر پابندی لگانے کا فیصلہ، سرکاری حکام
☆ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا سوات میں جلسہ معطل کرنے کا فیصلہ، سرکاری حکام
☆ عوام سے شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کم کرنے کی ہدایت کی جائے گی، سرکاری حکام
☆ طورخم بارڈ رسے متعلق فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا، سرکاری حکام
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں