پلاٹینم کیٹیگری کےلئے 23 سے 34 ملین پاکستانی روپے مختص کیے گئے ہیں ۔
پی سی بی نے پی ایس ایل 5 کےلئے نظرثانی شدہ سیلری کیپس بھی جاری کردیں ۔ پلاٹینم کیٹیگری کےلئے 147 تا 218 ہزار امریکی ڈالر مختص کئے گئے ہیں ، جو کہ 23 سے 34 ملین پاکستانی روپے بنتے ہیں ، ڈائمنڈ کیٹیگری کےلئے 73 تا 103 ہزار ڈالر رکھے گئے ہیں ، جو کہ 11.5 تا 16 ملین پاکستانی روپے بنتے ہیں ، گولڈ کےلئے 44 ہزار تا 58 ہزار ڈالر رکھے گئے ہیں جوکہ 6.9 تا 8.9 ملین پاکستانی روپے بنتے ہیں ۔
سلور کیٹیگری کےلئے سیلری کیپ 15 تا 35 ہزار ڈالر ہے ، یہ رقم 2.4 تا5.4 ملین پاکستانی روپے بنتی ہے ، ایمرجنگ کیٹیگری کےلئے 6.5 ہزار تا9.5 ہزار ڈالر رکھے گئے ہیں جو کہ 1ملین تا 1.5 ملین پاکستانی روپے ہیں ، اختیاری سپلمنٹری راؤنڈ کا بجٹ کیپ 120 ہزار ڈالر یعنی 19 ملین روپے رکھا گیا ہے ۔
ہر فرنچائز گزشتہ اسکواڈ میں شامل 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکتی ہے جس کےلئے ریٹینشن ونڈو یکم دسمبر کو بند ہوگی ، ڈرافٹ دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا جس میں ہر فرنچائز کو پہلی 9 باریوں میں 3 غیرملکی کھلاڑیوں کو پک کرنا ہوگا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں