ہفتہ، 31 اگست، 2019

آپ کا نوکر ہوں بینگن کا نہیں​ ( پس منظر )



مطلب یہ کہ جس سے فائدہ پہنچے گا ہم اس کی ہاں میں ہاں ملائیں گے ۔ یہ کہاوت اس وقت بولی جاتی ہے جب کوئی خوش آمدی موقعے کے مطابق کسی بڑے کی ہاں میں ہاں ملائے اور اس کی اپنی کوئی رائے نہ ہو ۔

اس کی کہانی یہ ہے کہ ایک بادشاہ کا وزیر بہت خوش آمدی تھا ۔ بادشاہ جو بھی کہتا وزیر فورا اس کی تائید کرتا ۔ ایک دن بادشاہ نے کہا ، ”بیگن بہت اچھی ترکاری ہے“۔ وزیر کہنے لگا ، ”سرکار ، بینگن کے کیا کہنا ، ذائقے دار اور خوبصورت ترکاریوں کا بادشاہ ہے ۔ حکیموں کا کہنا ہے بینگن کئی بیماریوں کا علاج ہے“۔

اگلے دن بادشاہ کسی اور موڈ میں تھا ۔ بادشاہوں کا تو یہی حساب ہوتا ہے کہ پل میں ماشہ پل میں تولہ ۔ کہنے لگے ، ”بینگن بری ترکاری ہے “۔

وزیر نے فورا ہاں میں ہاں ملائی اور بولا ، ”جی حضور ، بینگن بھی بھلا کوئی ترکاری ہے ؟ کالا منہ ہے ، نہ شکل ہے نہ ذائقہ ، حکیموں کا کہنا ہے کہ بینگن کھانے سے خون میں خرابی ہوجاتی ہے “۔

بادشاہ نے حیران ہو کر کہا ، ” کل جب میں بینگن کی تعریف کر رہا تھا تو تم بھی تعریف کر رہے تھے اور آج میری دیکھا دیکھی بینگن کی برائی کر رہے ہو“۔
وزیر نے جواب دیا ، ”جہاں پناہ ، میں آپ کا نوکر ہوں بینگن کا نہیں “۔

نیم حکیم خطرۂ جان ( پس منظر )



    كسی علاقے ميں ايک تاجر كپڑے كا كاروبار كرتا تھا ۔ وہ دور دراز شہروں ميں جا كر اپنا كپڑا بيچتا اور واپسی پر طرح طرح کی نئی چيزيں خريد کر لاتا ۔ جنہيں وہ اپنے شہر ميں فروخت كر ديتا ۔

  ایک بار وہ كسی علاقے ميں مال بيچنے گيا ۔ اس نے ايک درخت كے ساتھ اپنا اونٹ باندھا اور اس كے آگے خربوزے ڈال ديے اور خود بھی چھائوں ميں بيٹھ كر كھانا كھانے لگا ۔ اچانک اونٹ كے گلے سے عجيب و غريب ”گھٹی گھٹی“ سی آوازيں نكلنے لگيں ۔ اونٹ كے گلے ميں خربوزہ پھنس گيا تھا ۔ تاجر نے ديكھا تو رو رو كر دہائی دينے لگا كہ ”ميرے اونٹ كو بچالو“۔ 

لوگ دوڑے اور گاؤں كے ايک سيانے حكيم صاحب كو لے آئے ۔ حكيم صاحب نے بلا تردد اونٹ كو زمين پر لٹايا اور ايک اينٹ اس كی گردن كے نيچے ركھی اور دوسری اينٹ اس كی گردن كے اوپر آہستگی سے ماری ، جس سے خربوزہ ٹوٹ گيا اور اونٹ بالكل ٹھيک ہو گيا ۔

  اگلے سال شديد بارشيں ہوئيں ۔ تاجر كو اپنے شہر سے نكلنا دشوار ہو گيا ۔ جو اس كے پاس جمع پونجی تھی وہ خرچ ہو گئی ۔ اپنے شہر ميں اس كا كوئی كاروبار تھا نہ اس كے پاس كوئی ہنر تھا ۔

  بہت سوچ بچار كے بعد اس نے حكيم بننے كا فيصلہ كيا ۔ اس نے ايک دكان کھولی ، چند جڑی بوٹياں ركھ ليں اور لوگوں كو اوٹ پٹانگ دوائيں دينے لگا ۔ 

 انہی دنوں شہر كے حاكم كا والد بيمار ہو گيا ۔ اسے گلہڑ كا مرض لاحق ہو گيا تھا ۔ گلہڑ ايک ايسا مرض ہے كہ جس كو لگ جائے اس شخص كا گلا بہت زيادہ پھول جاتا ہے ، آج كل اس بيماری سے بچنے كےلئے آئيوڈين ملا نمک بہت مفيد ہے ۔ 

  بہرحال اس وقت گلہڑ كا مرض لا علاج سمجھا جاتا تھا ۔ لہٰذا حاكم شہر نے شہر ميں ڈھنڈورا پٹوا ديا كہ جو كوئی حاكم شہر كے والد كا كامياب علاج كرے گا اس كو بھاری انعام ديا جائے گا ۔

 جب نيم حكيم يعنی اسی تاجر نے يہ اعلان سنا تو اسے اپنے اونٹ كے ساتھ پيش آنے والا پچھلے برس كا واقعہ ياد آگيا ۔ اس نے اعلان كر ديا كہ وہ حاكم شہر كے والد كا علاج كرے گا ۔ لوگ حيران رہ گئے كہ پورے شہر ميں صرف اسی كے پاس يہ علاج تھا ۔ آخر وہ حاكم شہر كے گھر حاضر ہوا ۔ وہاں اور بھی لوگ اكٹھے تھے ۔ نيم حكيم نے حاكم شہر كے والد كو لٹايا ۔

ايک اينٹ اس كی گردن كے نيچے ركھی اور دوسری اينٹ اوپر سے دے ماری ۔

  بس پھر كيا تھا ، بابا جی اللہ كو پيارے ہو گئے ۔ مجمع ميں سے كسی نے بلند آواز سے كہا کہ ”نيم حكيم خطرہ جان“۔ 
اس كے بعد نيم حكيم كے ساتھ جو ہوا سو ہوا مگر يہ كہاوت مشہور ہو گئی ۔ اب جب بھی كوئی اناڑی كوئی مہارت كا كام كرنے لگے تو يہی كہاوت كہی جاتی ہے ۔

دودھ کا دودھ پانی کا پانی ( کہاوت کا پس منظر )



  اس کہاوت کا مطلب ہے انصاف ہونا ، اور یہ ایسے موقع پر بولی جاتی ہے جب سچ اور جھوٹ الگ ہوجائیں اور کسی کو اس کے اچھے یا برے کام کا بدلا ملے ۔

 اس کی کہانی یوں ہے کہ ، ایک گوالا بڑا بے ایمان تھا اور دودھ میں پانی ملا کر بیچا کرتا تھا ۔ بہت جلد اس نے اچھے خاصے پیسے جمع کر لئے ۔ ایک روز اس نے ساری رقم ایک تھیلی میں ڈالی اور اپنے گاؤں کی طرف چلا ۔ 

گرمی کا موسم تھا ۔ پسینہ چوٹی سے ایڑی تک بہہ رہا تھا ۔  گوالے کے راستے میں ایک دریا پڑا ۔ اس نے سوچا چلو نہا لیتے ہیں ۔ روپے کی تھیلی اس نے ایک درخت کے نیچے رکھی ۔ تھیلی پر کپڑے ڈال دئیے اور لنگوٹ کس کر پانی میں کود پڑا ۔ 

 اس علاقے میں بندر بہت پائے جاتے تھے ۔ اتفاق کی بات ایک بندر درخت پر چڑھا یہ ماجرا دیکھ رہا تھا ۔ گوالے کے پانی میں اترتے ہی بندر درخت سے اترا اور روپے کی تھیلی لے کر درخت کی ایک اونچی شاخ پر جا بیٹھا ۔ گوالا پانی سے نکلا اور بندر کو ڈرانے لگا ، لیکن بندر نے تھیلی کھولی اور روپے کو ایک ایک کر کے ہوا میں اڑانے لگا ۔ 

درخت دریا کے کنارے سے بہت قریب تھا اور روپے اڑ اڑ کر پانی میں گرنے لگے ۔ گوالے نے روپے کو پکڑنے کی بہت کوشش کی ، لیکن پھر بھی آدھے روپے پانی میں جا گرے ۔ 

راستہ چلتے لوگ جو گوالے کی بے ایمانی سے واقف تھے اور یہ تماشہ دیکھنے جمع ہوگئے تھے ، گوالے کی چیخ و پکار سن کر کہنے لگے ، ”دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا“۔ یعنی گوالے نے جو آدھے پیسے دودھ میں پانی ملا کر بے ایمانی سے کمائے تھے وہ پانی میں مل گئے ۔

چائلډ لېبر



  چائلډ لېبر يا د ماشومانو کار د هر ډول کار له لارې د ماشومانو استحصال ته اشاره کوي چې ماشومان د ماشومتوب څخه بې برخې کوي ، منظم ښوونځي ته د دوی وړتیا سره مداخله کوي ، او ذهني ، فزیکي ، ټولنیز یا اخلاقي زیان ورته رسوي. دا ډول استحصال په ټوله نړۍ کې د قانون جوړونې لخوا منع دی، که څه هم دا قوانین د ماشومانو لخوا ټول کار د ماشومانو کار په توګه نه ګڼي؛ په استثنا د ماشومانو د هنرمندانو کار ، د کورنۍ دندې ، نظارت شوي روزنه ، او د ماشومانو د کار ځینې ډولونه چې د امیش ماشومانو لخوا عملي کیږي ، په تیره بیا په امریکا کې د اصلي ماشومانو لخوا شامل دي .

 د ماشومانو کار د تاریخ په اوږدو کې بیلابیل ظهورونه لري . د نولسمې او شلمې پیړۍ په پیل کښې ، د بې وزلو او غريبو کورنیو څخه د 5–14 کلونو عمر لرونکي ډیرو ماشومانو به په لویدیځو هیوادونو او د دوي په استعمار کښې یو شان کار کوۀ. دې ماشومانو په عمده ډول په زراعت ، کور میشته اسمبلۍ عملیاتو ، صنعتونو ، کان کنستنې ، او خدماتو کې کار کاوه. د کورني امدن په لوړېدو ، د ښوونځیو شتون او د ماشومانو د کار د قانون په تصویب سره ، د ماشومانو د کار د پیښو کچه راټیټه شوې .

  نړۍ ترټولو بې وزله او غريبو هیوادونو کښې ، په هرو څلورو کښې 1 ماشوم د ماشومانو په کار بوخت دې ، چې ترټولو لوړه شمیره یې (29 فيصده) په نیمه صحرا افریقا کښې ژوند کوي .

   د نړیوال بېنک په وینا ، په نړیواله کچه د ماشومانو کار کولو پیښې د 1960 او 2003 ترمینځ 25٪ څخه 10٪ ته راټیټه شوې. په هرصورت ، د ماشومانو کارګرانو شمیر لاهم لوړ دې ، یونیسف او ILO منلې چې اټکل شوي 168 ملیون ماشومان په نړۍ کې د 5 - 17 کلونو عمر د ماشومانو په کار کې داخل دي . 

  آئي-ايل-او زياته کړې ده چې لوږه او د ښوونځیو نشتون د ماشومانو د کار لومړنې لامل ګڼل کیږي‌ . 

 د پاکستان د بشري حقونو کمیسیون اټکل کړې چې د 1990 پهٔ لسيزه کښې 11 ميليونه ماشومانو کار کوۀ پۀ کوم کښې چې تقريباً 5.5 ميليونه د لسو کالو نه کم عمر ماشومان وو. او د يو رپورټ تر مخه ئې دا هم څرګنده کړې ده چې د وطن د کاري ځواک څلورمه برخه د ماشومانو څخه جوړه وه . 

  پاکستان لېبر فورس سروے 2014-15 څرګنده کړې ده چې په پاکستان کښې د 12.5 ميليونو نه زيات ماشومان چې عمر ئې د 10-14 تر مينځ دې په کار يا مزدورو کښې لګيا دي. په پاکستان کې ماشومان د ماشومانو د کار ترټولو ناوړه ډولونو کې دخیل دي ، پشمول د غالۍ اوبدلو ، زراعت ، تولیدي شیشې ، بنګلې ، د کان ایستنې ډبرو ، جبري سوالونه يا خير غوښتنه ، په ناقانونه فعالیتونو کښې کار کول ، د سړکونو پلور ، د ترانسپورت او ګاز سټیشنونو کښې کار ، پټرول پمپونه. ، کورني کار او د خښتو په بټیو کښې کارونه کوي .

    څنګه چې مخکښې ووئيل شو چې د ښوونځيو نشتون د ماشومانو د کار يو لوئې لامل ګڼل کېږي نو پۀ کار ده چې څنګه د پاکستان د آئين پۀ آرټيکل نمبر 25 په دريم سيکشن کښې ليکلې شوې دي چې هر هغه ماشوم چې عمر ئې د 5 نه د 16 کلونو هينځ کښې وي له بنيادي لازمي او مفت تعليم ورکول د حکومت زمه واري ده نو دغسې د آئين او د حکومت زمه واريانې به صرف پهٔ حکومت نۀ پريږدو او پۀ خپله به هم د دې قام پۀ پرمختګ کښې خپله برخه اچوو دا ماشومان زمونږ د قام د‌ وطن مستقبل وي نو پۀ کار ده چې مونږ د ماشومانو د کار پۀ سختۍ سره غندنه وکړو او د حکومت نه د دغې ماشومانو سره لاس ښيګړې غوښتنه وکړو او دغه مور پلار دې ته وهڅوو چې خپل دغه ګل ګل بچيان د مزدورۍ په ځاے ښوونځي ته ليږلو ته اړتیا ولري .

                                        لیک : شاهکار شمال محمدزے

جمعرات، 29 اگست، 2019

میچن ایک گمشدہ ثقافتی مشین



 دانہ دلنے کی دستی چکی ہندی زبان میں دلینتی ، عربی میں مطحن اور پشتو میں میچن کہلاتی ہے ۔ انگریزی لفظ ( machine ) میچن کے بہت ذیادہ قریب ہے ۔ اس بارے آباسین یوسفزئی وثوق سے کہتے ہیں کہ مشین ہمارے میچن سے نکلا ہے ۔ 

   ان کے مطابق سکندر یونانی جب یہاں آئے تو اس عجیب شے کو دیکھ کر میچن کا لفظ اپنے ساتھ یونان لے گئے جہاں سے یہ لہجوی فرق کے ساتھ یورپ میں گھوم پھر کر موجودہ مشین کی صورت انگریزوں تک پہنچا ۔ جس کا ثبوت وہ "ch" کی صورت میں ظاہر کرتے ہیں ۔ کیوں کہ عام طور پر "ch"  (چ یا ک ) کی آواز کےلئے مستعمل ہے ۔ "ش" کےلئے نہیں ۔ آباسین یوسفزئی صاحب کی زبانی سننے والا یہ نظریہ کسی اور مؤرخ سے سنا ہے اور نہ ہی کسی کتاب میں پڑھا ہے ۔ 

  میچن کی ضرورت اور اہمیت کو دیکھ کر یہ بات ثابت ہوتا ہے کہ دنیا کے ہر زرعی معاشرے میں اس کا استعمال کسی نی کسی شکل موجود تھا ۔ سوات میں شاید اس کا استعمال ذیادہ نہ تھا ۔ کیوں کہ میچن عموما پن چکی اور پون چکی کے متبادل طور پر گھر میں موجود رہتا اور سوات صدیوں سے پن چکیوں کےلئے مشہور ہے ۔ شاید اطراف اور پہاڑی علاقوں میں جہاں سے پن چکیاں دور تھی وہاں اس کا استعمال ہوتا ہو ۔ ہمارے یہاں 90 سال کی عمر والے میچن اور اس کے استعمال سے ناواقف ہیں ۔ شاید یہ سو یا ایک سو بیس سال سے زیادہ پرانا ہو ۔

   پن چکی کی طرح اس کے اوپر نیچے دو پل ہوتے ہیں ۔ فرق اتنا ہے کہ پن چکی پانی پر چلتی ہے اور میچن کو ہاتھوں سے چلایا جاتا تھا ۔ اوپر والے پل میں ٹھونس دی گئی لکڑی کو مضبوطی سے پکڑا جاتا تھا پھر آگے زور لگاتے ہوئے گھومایا جاتا تھا ۔ بیچ دانے ڈالنے کےلئے جو سوراخ تھا اس میں تھوڑا تھوڑا کر کے دانے ڈالے جاتے تھے ۔ میچن گھمانا محنت طلب ہونے کے ساتھ ساتھ صبر آزما کام بھی تھا ۔ یہ کام اکثر صبح کیا جاتا تھا ۔ لیکن دوسرے اوقات میں کرنے کی ممانعت نہ تھی ۔ گھنٹوں غلہ پیسنے کے بعد ایک دو وقت کےلئے آٹا تیار کیا جاتا تھا ۔ 

 جس سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ یہ کام تقریبا حسب معمول ہوتا تھا ۔ جس سے ہاتھوں میں چھالے پڑ جاتے تھے ۔ چوں کہ میچن میں ہوتا اس لئے خواتین دوسرے مصروفیات کے ساتھ ساتھ میچن کا کام بخوبی کیا کرتی تھیں ۔ اکثر خواتین اکھٹے ہوکر میچن چلاتی تھیں ۔ لیکن بیشتر اوقات اکیلی خاتون کیا کرتی تھی ۔ 

   اسلامی تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا کی چکی پیستے پیستے ہتھیلیاں گھس گئی تھیں ۔ یہی حال ہمارے یہاں کے خواتین کا بھی تھا ۔ یہ محنت طلب کام بعض موقعوں پر اکھٹے کرنا لازمی ہوجاتا تھا ۔ جب خوشی کی تقریب یا نئی فصل آتی اور زیادہ آٹے کی ضرورت پیش آتی۔ اس وقت خواتین غلہ دلنے کےلئے اکھٹے ہو جاتیں اور یہ مشکل کام خوش گپیوں اور ہنسی مذاق میں آسان کرتیں ۔ پہلے وہ گندم یا کوئی اور غلہ کھتے سے نکالتیں ۔ پھر اسے چھان کے ذریعے صاف کرتیں ۔ جس کے بعد میچن چلا کر آٹا تیار کرتیں ۔ چھان اور میچن کی اس مصروفیت کو کسی شاعر نے گیت میں کتنی خوبصورت شکل دی ہے، ملاحظہ ہو ۔ 

غنم را واخلی پہ چخونو ئی پاکوینہ 
  بیا پہ میچنو وڑہ کؤونہ

  آج غلہ پیسنے کےلئے مشین اور میلیں موجود ہیں ۔ جو وقت اور سہولت کے اعتبار سے میچن اور پن چکی کے مقابلے میں زیادہ مفید اور کار آمد ہیں ۔ جس کی وجہ سے کام آسان ہوا ۔ خواتین کو فراغت ملی اور ساتھ تیار آٹا بھی دستیاب ہوا ۔ 

  لیکن زرعی معاشرے کا وہ سادہ مشین جس سے پشتون ثقافت کا ماضی وابستہ ہے ، نظروں کے سامنے سے اوجھل ہوا ۔ یقینا ہم میچن کے دور میں واپس نہیں جاسکتے لیکن اس دور سے متعلق بڑوں کے تجربوں ، جذبات اور احساسات سے بننے والی تخلیقی فوک لور ٹپہ میں بہت کچھ بیان کرسکتے ہیں ۔ 
آخر میں کچھ ٹپے ملاحظہ ہو ۔ 

ستا آشنائی درنہ میچن دہ 
زڑگے مے ستڑے شی دمہ پکے کوینہ 

ورک میچن ورک ئی نوم شہ 
چی ورتہ کینم نرئی ملا مے ماتہ وینہ 

یاد رہے کہ یہ ٹپے شاہ وزیر خان خاکی کی کتاب سے ماخوذ ہے ۔ 
           
                                                    راقم : ساجد ابو تلتان 

ہفتہ، 24 اگست، 2019

ایک روشن دماغ ہے ، اور رہے



   نہ جانے اس جہانِ آب و گل میں اچھے لوگوں کی قلت کیوں ہیں اور کھبی کھبار تو یہ قلت قحط کی شکل اختیار کر لیتی ہے ۔ اس وقت سکون کا سانس آدمی لے لیتا ہے جب کوئی مرنجانِ مرنج شخصیت پیدا ہوتی ہے اور آگے چل کر وہ معاشرے کےلئے کسی نعمتِ غیر مترقبہ سے کم ثابت نہیں ہوتی ۔ جو اس ذرخیز مٹی کی ذرخیز ی میں اضافہ کا سبب بنتی ہے ۔ انہی نابغہ روزگار شخصیات میں سے ایک وادی سوات سے تعلق رکھنے والے ہمہ جہت شخصیت ساجد علی خان ابو تلتان صاحب کی بھی ہیں ، جن کیے فیض عام سے سبھی مستفید ہوتے ہیں ۔

  متوسط جسم ، درمیانہ قد ، سانولی رنگت ، پرتاب آنکھیں اور ان پر کالا چشمہ (دور سے دیکھا جائے تو مستی اور عیش کی گمان ہوتا ہے لیکن وہ لوازمات جو مستی اور عیش کے لئے چاہئیے موصوف اس پر پورے نہیں اترتے اس لئے نزدیک سے یہ گمان غلط ثابت ہوتا ہے کہ شاید یہ چشمہ نظر کی کمی کے لئے ہو) ، آپ بالکل جمع پونجی کی قائل نہیں اسلئے جیب پیسوں سے اکثر خالی پڑی ہوتی ہے ، خود بہترین کھانے کا شوقین نہیں ، اسلئے مہمانوں کو بھی پرتکلف کھانا کھلانے کی عادت نہیں ، اور کھلے دل سے ماحضر تناول فرمانے کی دعوت دیا کرتے ہیں ۔ کالج میں دوستوں کے ساتھ گپ شپ لیکن کلاس میں ہوم ورک نہ کرنے پر بچوں کو ڈانٹ ، باہر اندازِگفتگو کچھ اور ، لیکن کلاس میں پڑھانے کا انداز کچھ اور ، داڑھی مونچھ صاف ، اخباری کالم والی تصویر میں 1990ء کے شاہ رخ خان دکھائی دیتے ہیں ۔ اگر آج دیکھا جائے تو بھی وہی شاہ رخ خان دکھائی دیتے ہیں مگر درمیانی عمر والے ۔ آواز میں دھیما پن ، لہجہ پرتاثیر ، چال ڈھال میں سلاست روی ، مہین مسکراہٹ اورروشن چہرہ جس سے متانت اور سنجیدگی ٹپکتی ہے ۔

   تلتان صاحب یکم جون 1976ء کو یوسف زئی قبیلے کے اکاخیل خاندان میں احمد جان کے گھر برہ درشخیلہ میں پیدا ہوئے ۔ ساتویں جماعت تک ریگولر تعلیم حاصل کی ۔ پھر آٹھویں جماعت کا امتحان پشاور بورڈ سے پرائیویٹ طور پر پاس کیا اور جماعت نہم میں داخلہ لے لیا ۔ 1993ء کو میٹرک امتحان پاس کیا ۔ میٹرک پاس کرنے کے بعد پرائیویٹ امتحانات دیتے ہوئے اردو میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ۔ اسی طرح تعلیم سے وابستگی کی بناءپر بی ایڈ بھی کیا ہوا ہے ۔ 

  قارئین ! آپ اپنے بچپن اورگاؤں کے دوستوں ، ہم جماعت ساتھیوں اور رشتہ داروں سے راہ و رسم رکھتے ہیں ۔ زندگی میں کئی اتار چڑھاؤں آئے ہیں ، لیکن جواں مردی دکھاتے ہوئے ان حالات ا ور واقعات کا ڈٹ کر مقابلہ بھی کیا ہے ۔ الجھی ہوئی زندگی کو سنوارنے کی غرض سے ہر قسم محنت مزدوری سے کھبی منہ نہیں موڑا ۔ لیکن اس کے باوجود موصوف کو زندگی میں خاطر خواہ کامیابی نصیب نہ ہوئی، جس کا ان کو افسوس بھی نہیں ہے ۔ البتہ اپنے تلخ تجربات کو بروئے کار لاتے ہوئے کئی دیرینہ دوستوں اور رشتہ داروں کی سرپرستی کرکے انہیں کامیابی سے ہمکنار ضرور کیا ہے ۔ 

   ادب سے کس دور میں جڑے ؟ یہ معلوم نہیں ، تاہم پرائمری میں میاں نظیر جان مولوی صاحب (مرحوم) سے خوشخطی سیکھتے ہوئے قلم سے رشتہ جوڑ بیٹھے ۔ بچپن ہی میں خط و کتابت ایک قسم کا مشغلہ بن گیا تھا ۔ چوتھے جماعت میں پڑھتے تھے کہ پہلا خط تحریر کیا ۔ بچپن ہی سے مطالعے کے شوقین تھے ۔ ہر قسم کی کتب پڑھنے کا شوق تھا ۔ سکول کے زمانے میں مولانا مودودی کی خلافت و ملوکیت اور دیگر کتابیں مطالعہ کرچکا تھا ۔ اسی طرح ٹارزن کے کہانیاں ، ڈائجسٹ اور نسیم حجازی کے مختلف ناولوں کو گھول کر پی گئے ۔

    زندگی میں کسی چیز کی چوری نہیں کی ، البتہ کتاب سے دلی لگاﺅں کی وجہ سے اپنے بڑھے بھائی سے پڑھنے کےلئے کتابیں ضرور چوری کیا کرتا تھا ۔ اپنی نصابی کتب محض امتحان کی خاطر پڑھتا تھا ۔ ادبی ، تاریخی ، سیاسی ، جغرافیائی اور دیگر معلوماتی کتابیں جہاں سے ملتیں ، اسے لانے کی حتی الوسع کوشش کرتے تھے ۔ علم و ادب سے دلی لگاؤں کی وجہ سے ڈھیر سارے شاگرد بھی رکھتے ہیں جن میں راقم
( اخترحسین ابدالؔی ) بھی شامل ہے ۔ 

   ادب ، خط وکتابت ، کتاب اور مطالعے کے جنون نے حکیم زے برادران کے ساتھ تعلق جوڑنے پر مجبور کیا ۔ جن کی محفل ایک علمی درسگاہ سے کم نہ تھی ۔ حکیم زے برادران سے کچھ سیکھنے کی غرض سے روز ان کے ہاں جایا کرتے تھے ۔ یہ سفر جاری تھا کہ فروری 2009ء میں ابدالی سکول اینڈ کالج (مٹہ) سے وابستہ ہوئے ۔ جہاں کے علم دوست اور دانشور پرنسپل بخت منیر صاحب نے ابدالی کالج کی لائبریری
( ابدالی کتابتون ) کی ذمہ داری انہیں سونپ دی ۔ ساتھ ہی ساتھ ابدالی ایجوکیشن سسٹم کے سالانہ میگزین ” گلدستہ ابدالی “ کی ادارت بھی ان کی سپرد کی ۔ اس سے آپ کو منفرد تجربہ حاصل ہوا ، جبکہ قلم کو مزید تقویت روزنامہ آزادی سوات نے دی ۔ جب مذکورہ اخبار کے ادارتی صفحہ کی مدیر امجد علی سحابؔ نے ان کی تحاریر کوادارتی صفحہ میں مناسب جگہ دی ، اور تب سے اب تک سرپرستی کر رہے ہیں ۔

  ابو تلتان صاحب خدادا اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے اچھی طرح لیس ہیں ۔ اردو اور پشتو زبان و ادب پر اسے خوب دسترس حاصل ہے ۔ جس کی مثال سر عزیزالحق کی تاثرات میں کچھ یوں ملتی ہے ” ساجد صاحب کے ادیبانہ اور پیشہ ورانہ تکمیل ان کے اخلاقی اور ذاتی زندگی کے سنہرے اصولوں پر ہی اختتام تک پہنچتی ہے ۔ جس میں دیانت داری ، ایمانداری ، محنت ، لگن اور جذبہ جیسے مواد سے ہمیشہ آراستہ پائے جاتے ہیں “۔

   آپ نے اپنے دوستوں اور طلبہ کی حتی الوسع رہنمائی کی ہے ۔ آپ اپنے طلبہ کو ہر ممکن فائدہ پہنچانے کی کوشش میں ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں ۔ اسی طرح اکبر علی ابشارؔ ان کے بارے میں کچھ یوں لکھتے ہیں ۔  ” آپ زندگی کے ہر مشکل کا صبر و تحمل سے مقابلہ کرنے کے عادی ہے اور ہر مسلئے کا حل تدبر اور غور و فکر سے نکالتے ہیں ۔ گفتگو میں انتہائی نفیس لہجے کا انتخاب ، سلاست اور حوالہ جات آپ کے انداز کو قابل تعریف بناتا ہے ۔ سننے والے پر کھبی بوجھ نہیں بنتا کیونکہ آپ کی گفتگو علمی ہونے کے ساتھ ساتھ مزاحیہ اور طنزیہ ہوتی ہے جو لوگوں کو محظوض کرنے کا سامان بنتی ہے “۔

   پروفیسر ڈاکٹر بدرالحکیم حکیم زے صاحب اپنی تاثرات کچھ یوں لکھتے ہیں ”ساجد علی خان انتہائی ایمان دار ، دیانت دار ، مخلص ، صادق و امین ، خود دار ، مستقل مزاج اور دوستی میں وفادار ہیں ۔ میں کافی تحقیق اور بحث و مباحثے کے بعد یہ بات دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ ساجد علی خان واقعات پر نہیں بلکہ ان کی محرکات اور نتائج پر نظر رکھتے ہیں اور اپنی دلائل اور تجربات سے حل کی طرف بڑھتے ہیں ۔
ساجد خان کے لکھنے کا انداز یکسر مختلف ہیں ، ان کی زیرِطبع کتاب ایک نیا شاہکار ہوگی جو لکھنے کا روایت بدل ڈالے گی ، انشاءاللہ۔
 اگرآپ خیبر پختون خوا ہ کے نہیں تو سوات کا ابن خلدون بننے جارہے ہیں “۔

  اسی طرح خیرالحکیم زے آپ کے بارے میں کچھ یوں فرماتے ہیں ”برہ درشخیلہ کے ایک یوسف زئی قبیلے اور اکاخیل گھرانے کا چشم و چراغ ، بہترین کالم نگار ، افسانہ نگار ، تاریخ دان اور چھپے رستم ساجد علی خان ابو تلتان کے بارے میں کون جانتا تھا کہ یہ خوبصورت نوجوان آگے جاکر ایک بہترین محقق اور لکھاری بنے گا ۔ جنہوں نے ایسی عرق ریزی سے کام کیا کہ میری لکھی ہوئی تاریخ کی کتاب ” د بر سوات تاریخ “ کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ اللہ کرے کہ یہ جزیہ اور سلسلہ تاحیات جاری و ساری رہے ۔ آمین “۔ 

  قارئین !میں اگر آج کچھ ضبطِ تحریر میں لانے کے قابل ہوں ، تو اس کا سہرا تین شخصیات پرنسپل بخت منیر صاحب ، ساجد ابو تلتان اور امجد علی سحابؔ کے سر ہے ۔ اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو ان دو باقی شخصیات بارے بھی اپنی جذبات اور احساسات کو الفاظ کا جامہ پہناؤں گا ۔   
  
   موصوف کے درجہ بالا دوستوں ، اساتذہ ، قریبی رشتہ داروں کے آراء اور راقم الحروف کا موصوف کے ساتھ قریبی مراسم سے یہ بات روزِروشن کی طرح عیاں ہوتی ہے کہ موصوف اپنی خداداد صلاحیت ، باکمال کردار ، خوش گفتار مباحثوں اور سماجی تعلق داری کی وجہ سے ایک منفرد اخلاق وکردارکے مالک شخص ہیں ۔ یقیناًایسے لوگ دوسروں کےلئے چراغ ثابت ہوتے ہیں جو خود تو جلتے ہیں مگر دوسروں کوروشنی دیتے ہیں ۔ 

اللہ تعالیٰ ان کو لمبی زندگی اور اچھی صحت سے نوازیں ، آمین ۔
 تھوڑی سی تحریف کے ساتھ ایک شعر آپ کے نام کرنا چاہوں گا کہ 
                            ایک  روشن  دماغ ہے ، اور رہے 
                            شہر میں اِک چراغ ہے ، اور رہے
                 

                                                  تحریر۔اختر حسین ابدالؔی

پیر، 19 اگست، 2019

افغان امن میں پاکستان کا کردار ناگزیر کیوں ؟



 افغانستان میں قیام امن کےلئے بین الاقوامی سطح پر کوششیں تیزی سے جاری ہیں ۔ جس کے مثبت نتائج برآمد ہونے کی امید کی جا سکتی ہے ۔

 افغانستان میں امن کا قیام نہایت نا گزیر ہے امریکہ سمیت دوسرے ممالک اس حقیقت کا برملا اظہار کرتے آرہے ہیں ، کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے مخلصانہ طور پر کردار ادا کرنا ضروری ہے ۔ جب کہ یہ حقیقت بھی تما م ممالک جانتے ہیں کہ قیام امن کا واحد حل باہمی مذاکرات اور مفاہمت کا عمل ہے ۔ 

 افغان جنگ کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے اس سے پہلے بھی کئی دفعہ کوششیں کیے جا چکے ہیں جو ناکامی کا شکار ہوچکے ہیں ۔ البتہ حالیہ دنوں میں مذاکرات کے عمل میں پیش رفت امن کی نوید سناتی ہے کیونکہ اس دفعہ افغان جنگ سے کسی بھی طور پر مربوط ممالک امن کی امید اور مخلصانہ کوششوں کے ساتھ میدان میں کھود پڑے ہیں ۔ 

جن میں کئی کانفرنسیں ہو چکے ہیں جب کہ طالبان کا سیاسی طور پر ان کانفرنسوں میں شرکت افغان قوم کو تقویت پہنچاتا ہے ۔ 

البتہ اب تک باوثوق طریقے سے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ مذاکرات کا یہ عمل رنگ لائے گا یا نہیں ؟ کیونکہ بعض ایسے سازشی عناصر موجود ہیں جو مذاکرات کے اس عمل کو سبوتاژ کر نے کے درپے ہیں ۔ پاکستان بھی امریکہ کے ساتھ تعلقات میں تناؤں کی وجہ سے مذاکرات کے اس عمل میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔

 امریکی صدر ٹرمپ نے اس نکتہ کو سمجھنے کے بعد کہ جب تک پاکستان اس مفاہمتی عمل میں اپنا کردار ادا نہیں کرے گا تب تک مذاکرات میں مطلوبہ پیش رفت نہیں ہو سکتی ۔ البتہ امریکی صدر نے پاکستان سے مدد کی اپیل کی جس کا انکشاف وزیر اعظم عمران نے خود کیا اور کہا کے ٹرمپ نے انہیں خط لکھ کر افغان طالبان کو مذاکرات کے میز پر لانے کے لیے تعاؤن مانگا ہے ۔ 

 وزیر اعظم عمران خان کے مطابق امریکی صدر نے خط میں لکھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں اپنا کردار ادا کریں ۔ خط کے جواب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گا ۔ اس مفاہمتی عمل میں جب تک پاکستان اپنا کردار ادا نہیں کرے گا تب تک کامیابی کے جھنڈے گاڑنا ناممکن دکھائی دے رہے ہیں ۔ کیونکہ پاکستان افغانستان کا نہ صرف ہمسایہ ملک ہے بلکہ دونوں ممالک کے خارجہ پالیسیز کی کامیابی کا دارومدار بھی ایک دوسرے پر ہیں ۔ 

افغانستان کے ساتھ ہمارے تعلقات کا اگر سنہرا دور رہا ہے تو وہ افغانستان پر طالبان کے دور حکومت میں رہا ہے جو یہ ثابت کرنے کے لیے کافی ہے ۔ پاکستان کی امن کا دارومدار افغانستان کی امن کے ساتھ جڑا ہے کیونکہ جب افغانستان پر طالبان کے دورِ حکومت میں امن کا قیام عمل میں آیا تھا تو پاکستان بھی امن کا گہوارہ تھا لیکن جیسے ہی افغانستان پر غیر ملکی یلغار کا دور شروع ہو ا تو پاکستان بھی بُری طرح اس کی لپیٹ میں آگیا ۔

  اس مختصر تاریخ سے یہ اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ کابل پر قبضہ دراصل اسلام آباد پر قبضے کے لیے راہ ہموار ہونا ہے ۔ اسی بناءپر ہمیں یہ جان لینا ضروری ہے کہ افغانستان میں قیام ِ امن دراصل پاکستان میں امن کا قیام ہے ۔ گویا پاکستان کےلئے افغانستان میں امن اسلئے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ کابل پر غیر ملکی قبضے کی صورت میں افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا ۔ 

  اس ساری صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا جاسکتا ہے کہ پاکستان کا امن افغانستان کے امن کے ساتھ جڑا ہے ۔ اسلئے اپنی قریبی ہمسایہ ملک میں امن کے خاطر اور مضبوط پاکستان کی خاطر مفاہمت اور مذاکرات کے اس عمل میں پاکستان کو اپنا مخلصانہ کردار ادا کرنا ہوگا ۔

                                                تحریر : اخترحسین ابدالؔی

ہفتہ، 10 اگست، 2019

میرہ سے مٹہ شہر بننے تک کا سفر



تحصیل اور سب ڈویژن کا صدر مقام مٹہ کسی زمانے میں غیر آباد اور بنجر علاقہ میرہ کہلاتا تھا ۔ اس شہر کا تاریخی مطالعہ کرنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ آج سے ساٹھ ستر سال پہلے یہاں انسانی تمدن کا کوئی وجود نہ تھا ۔ 

البتہ اس کے گردونواح میں یعنی مشرق میں بوڈیگرام اور باماخیلہ کے گاﺅں ، مغرب میں خریڑئی ، شمال کی طرف سمبٹ ، سمبٹ چم کا بازار اور جنوب کی جانب پیر کلے کا بازار واقع تھا ۔ 

فقط گاﺅں توتکے تھا ، جو اس علاقے کے متصل جنوبی پہلوں میں واقع تھا ۔ جس کے اکثریتی لوگوں کا پیشہ زراعت تھا ۔ لیکن بعض لوگ محنت مزدوری کی خاطر کراچی اور خلیجی ممالک میں بھی مقیم تھے ۔ اب یہ گاﺅں مٹہ کی آبادی میں شمار ہوتا ہے ۔ ( یاد رہے کہ مٹہ ہسپتال ، پولیس سٹیشن ، تحصیل اور مٹہ گراؤنڈ کی زمین باشندگان توتکے کی ملکیت ہے جو انہوں نے حکومت کو دیا ہے ) ۔ 

 مٹہ اور اہل مٹہ کی قسمت کی کلیاں اس وقت وا ہوئیں جب 1951ء میں والی سوات میاں گل جہان زیب نے اپنے والد بزرگوار میاں عبدالودود المعروف باچا صیب کا فیصلہ معطل کر کے نل کے بجائے مٹہ کو تحصیل کا درجہ دیا ۔ 

اس فیصلے سے جہاں ترقی کی ابتداء ہوئی وہاں مٹہ کی آبادی کی راہ کھولی ۔ اگر چہ 1945ء میں گورنمنٹ پرائمری سکول مٹہ کی بنیاد رکھنا باچا صیب کا ترقی کی طرف پہلا قدم تھا ۔ پھر بھی یہاں تعلیم کی مد میں اصل ترقی اس وقت ہوئی ، جب 1949ء میں باچا صیب عنان حکومت سے دست بردار ہوئے اور ان کے بڑے بیٹے میاں گل عبدالحق جہان زیب نے حکومت کی بھاگ دوڑ سنبھالی ۔

 انہوں نے تعلیمی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے 1950ء میں مٹہ پرائمری سکول کو مڈل کا درجہ دیا ۔ بعدازاں 1955ء میں مٹہ کا بالائی سوات کے مرکز ہونے کے ناطے یہاں کی تعلیمی ترقی کو مد نظر رکھتے ہوئے اس ادارے کو ہائی سکول بنادیا گیا ۔ جس میں حاجی عبدالرشید آف کانجو بطور صدر معلم( پرنسپل ) تعینات کئے گئے ۔ 

بارہ سال کا صبر آزما عرصہ گزرنے کے بعد 1967ء میں والی سوات کو مٹہ میں ڈگری کالج بنانے کا خیال آیا اور اس کے لئے سال 68-1967ء کے بجٹ میں رقم مختص کی گئی ۔ کالج کی تعمیر کا کام تو والی سوات کے عہد حکومت میں ہی پوری طرح مکمل ہوگیا تھا ۔ لیکن اس وقت 1969ء میں ریاست سوات کا پاکستان میں ادغام عمل میں آیا ۔ اس لئے 1971ء کو مذکورہ کالج میں باقاعدہ کلاسوں کا آغاز ہوا ۔ 

 باچا صیب کے زمانے میں مٹہ میں حفظان صحت کےلئے ایک معمولی ڈسپنسر ی موجود تھی ، تاہم والی سوات نے 1950ء میں مٹہ ڈسپنسری کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے کر اس میں باقاعدہ ڈاکٹر حبیب الرحمان صاحب بطور M.S تعینات کیا ۔ اب یہ ہسپتال بنیادی اہم ضروریات کے ساتھ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ( ذاکر خان شہید ) کے نام سے منسوب ہے ۔ 

ادغام سوات کے بعد ایڈوکیٹ رحیم شاہ کے والد بزرگوار جناب فقیر شاہ آفریدی مٹہ میں سب سے پہلے وکیل تھے ۔جن کی اولاد اب بھی مٹہ میں مقیم ہے ۔ 1969ء کے بعد جب میڈیا کو آزادی نصیب ہوئی تو مٹہ پریس کلب کا موجودہ صدر حاجی نورالہادی پہلے صحافی بنے جن کا کہنا ہے ۔ ”میں 71 -1970ء کو مٹہ میں شعبہ صحافت سے منسلک ہوا ہوں“۔ نورالہادی صاحب صحافت کے ساتھ ساتھ یہاں پہلے بکسیلر بھی تھے ۔ یاد رہے کہ حبیب ملنگ مرحوم آف تنگی بھی ابتدائی صحافیوں اور بکسیلرز میں شمار ہوتا ہے ۔


1988ء میں وزیر اعلیٰ N.W.F.P (خیبر پختونخواہ) فضل حق صاحب نے تحصیل مٹہ میں پولیس سٹیشن کی منظوری دیدی اور 23 فروری 1988ء کو مشرف خان بطور SHO تھانہ مٹہ تعینات کیا گیا ۔ چھ سال عرصہ گزرجانے کے بعد یعنی 1994ء کو وزیر اعلیٰ آفتاب احمد شیرپاﺅ نے تحصیل مٹہ کو سب ڈویژن کا درجہ دیدیا ۔ جس سے ترقی کی رفتار میں مزید تیزی آگئی ۔ اور یہ علاقہ بہت جلد بام عروج تک پہنچ گیا ۔ 

جب مٹہ میں تعمیرات شروع ہوئیں تو گاﺅں شیرپلم کے حاجی شاہ پرستان مرحوم نے 1969ء کو یہاں ایک مارکیٹ بنانے کا عزم مصمم کیا اور 1970ء میں 37 دکانوں پر مشتمل یہ مارکیٹ مکمل ہوا ۔ جسے مٹہ میں سب سے پہلے مارکیٹ ہونے کا درجہ حاصل ہے ۔ مرحوم حاجی صاحب کی رحلت کے بعد یہ مارکیٹ اب ایوب فٹبال کلب مٹہ کے سابق مایہ ناز لفٹ آﺅٹ حبیب اللہ خان اور ان کے بھائیوں کی ملکیت ہے ۔ 

مٹہ بازار میں جب کاروبار شروع ہوا تو سب سے پہلے جنریٹر مرمت کرنے والے مستری محمد خان مرحوم نے اسی نوعیت کی پہلی دکان کھول دی ۔ اس دکان کی جگہ اب کشمیر عباسی بیکری ہے ۔ جبکہ محمد خان مستری کے بیٹے اب بھی اس پیشے سے منسلک ہے ۔ محمد مرحوم کو مٹہ میں سب سے پہلے مستری ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔ 

اس کے ساتھ ساتھ حاجی فاتح گل پاچا مٹہ بازار میں سب سے پہلے گھڑی ساز ہیں ۔ آج کل وہ مٹہ تحصیل کے سامنے بیٹھے ہیں اور گھڑیاں مرمت کرتے ہیں ۔ مٹہ بازار میں کریانہ سٹور سب سے پہلے حاجی شانباز صاحب نے کھولا تھا ۔ لیکن ان کی وفات کے بعد ان کے بیٹے وہ دکان نہ چلا سکے ۔

 مٹہ بازار میں میاں قاسم المعروف کاکا آف بیدرہ سب سے پہلے فوٹو گرافر تھے ۔ لیکن اب ان کی دکان موجود نہیں ہے ۔ پھر بھی وہ مٹہ بازار کے چیف آرگنائزرکی حیثیت سے خدمات انجان دے رہے ہیں ۔ رحیم داد صاحب آف بانڈئی مٹہ میں سب سے پہلے ریڈیو ساز تھے ان کی دکان بھی اب ختم ہوچکی ہے ۔ 

  مٹہ بازار میں سب سے پہلے لوہار حاجی محمد رحمان صاحب تھے جو اب بھی ضعیف ہونے کے باوجود دکان چلارہے ہیں ۔ جب میری ان سے ملاقات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ ”میں نے 1978ء کو یہ دکان کھولی تھی“۔ یہ دکان اب بھی تحصیل مٹہ میں سب سے مشہور دکان ہے جو ”دا اشاڑی لوہاران“ کے نام سے منسوب بازار کے وسط مین ذکریا مسجد کے قریب واقع ہے ۔ 

مرکزی شہر کی حیثیت سے مٹہ کی آبادی دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کے منازل طے کررہی ہے ۔ یہاں تک کے ایک گنجان آباد ٹاﺅن اور بڑے بازار کی شکل میں اپنے منزل کی طرف رواں دواں ہے ۔ مٹہ اس وقت 54 مارکیٹیں اور 9200 کے قریب دکانیں ہیں ۔ مٹہ PK-09 ( سابقہ PK-84 )  حلقے کا مرکز ہے اور ساتھ ہی اسے یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ یہاں سے جو بھی MPA منتخب ہوتا ہے اس کو کوئی نہ کوئی صوبائی وزارت ضرور ملتی ہے ۔ اس طرح پختون قام پرست رہنما اور پختونوں کے سیاسی مبارز خان محمد افضل خان لالا مرحوم اور شجاعت علی خان بھی یہاں سے وفاقی وزیر منتخب ہوئے ہیں ۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے مطابق تحصیل مٹہ 13 یونین کونسلوں پر مشتمل ہے ۔


مٹہ میں عوام کو میسر سہولیات :
 نادرا آفس  ، پیسکو آفس ، سی اینڈ ڈبلیو آفس ، سیشن و سول کورٹ ، تحصیل دار آفس ، پولیس سٹیشن ، PTCL ایکسچینج ، پوسٹ گریجویٹ کالج فار بوائز اینڈ گرلز ، ریسکیو1122، فائیر بریگیڈ ، دوعدد گراﺅنڈ ، ڈاکخانہ ، ہوٹلز ،  ریسٹورنٹ ، 3G اور 4G انٹرنیٹ سروسز ، دینی مدارس اور پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ، ویٹرنٹی ہسپتال ، کئی پرائیویٹ ہسپتال وغیرہ ۔ 

مٹہ سے متعلق تاریخی تحقیق کے بعد میں اس نتیجے پر ضرور پہنچا ہوں کہ جورونق اور چہل پہل آج ہم مٹہ میں دیکھتے ہیں یہ کسی زمانے میں ایک ویرانہ تھا۔ 

 Refernce:
"Function of Chief Minister's" Secretarait KP. 


                                                تحریر : اخترحسین ابدالؔی

جمعرات، 8 اگست، 2019

بڑھتی بے روزگاری کی بنیادی وجہ ، سیاسی اقرباء پروری



اج کل دنیا میں بڑا مسئلہ بے روزگاری کا ہے ۔ دنیا بھر میں بے روزگاری کی شرح تقریباً 7.9 فیصد ہے ۔ نہ صرف ترقی پذیر ممالک اس مسئلے کا شکار ہیں بلکہ کئی ترقی یافتہ ممالک بھی اس مسئلے سے لڑ رہے ہیں ۔

  پاکستان میں بھی بے روزگاری ایک بڑا مسئلہ ہے ۔ ٹریڈنگ اکانومسٹ نامی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان میں بے روزگار ی کی شرح 6.1 فیصد ہے ۔ ایسے بہت نوجوان ہیں جو روزگار کی تلاش میں ہوتے ہیں مگر انتہائی کوشش کے باوجو د نوکری حاصل نہیں کر پاتے ۔ اس کا نتیجہ مایوسی اور نا امیدی کی صورت میں نکلتا ہے ۔

  اب اگر اس مسلے کا بغور جائزہ لیا جائے ، تو پتہ چلتا ہے  کہ بے روزگار ی کی سیاسی وجوہات میں ایک بڑی وجہ "اقربا پروری" اور "سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں" ہے ۔ عموماً ایسا ہوتا ہے کہ حکومت میں موجود سیاسی جماعت اپنی کارکنوں کو مختلف اداروں میں بھرتی کر تے ہیں ۔ جب کہ میرٹ پر پورا اترنے والے با صلاحیت نوجوان ٹیسٹ اور انٹریو میں بہترین کارکردگی دکھانے کے باوجو نوکریوں کی انتظار کرتے رہ جاتے ہیں ۔ 

  اگے جاکر سیاسی بنیادوں پر بھرتی کیے گئے لوگ نا اہل ہونے کی وجہ سے مناسب کارکردگی نہیں دکھاپاتے اور اس طرح ادارے تباہ ہو کر رہ جاتے ہیں ۔ اداروں کی تباہی کی وجہ سے ان اداروں میں مستقبل میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کا امکان ختم ہوکر رہ جاتا ہے ۔ 

 قارئین ! کسی بھی حکومت کا ترقی اور بہتری کی جانب پیش قدمی نہ کرنا بھی بے روزگاری کی ایک بڑی وجہ ہے ۔ نئے ترقیاتی پروجیکٹ سے نہ صرف ملک ایک مثبت سمت میں ترقی کرتا ہے اور عوام کا معیا ر زندگی بلند ہوتا ہے ، بلکہ روزگا ر کے بہترین مواقع بھی پیدا ہوتے رہتے ہیں ۔ نوجوانوں میں حوصلہ اور یقین پیدا ہوتا ہے ۔ توانائی کا بحران بھی انڈسٹری کی زوال سے ہوتا ہوا بے روزگار ی کا سبب بنتا ہے ۔ بجلی اور گیس کی عدمِ فراہمی کی وجہ سے صنعتیں خسارہ کی جانب بڑھتی ہیں اور مسلسل خسارے کی وجہ سے انہیں ختم ہونا پڑتا ہے ۔ ان میں کام کرنے والے ہزاروں ملازمین بے روزگاری کا شکار ہوجاتے ہیں ۔ 

 قارئین ! اس بے یقینی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چند اقدامات انتہائی ناگزیر ہیں ۔

  سیاسی وجوہات کی بناء پر پیدا ہونے والے بے روزگاری ختم کرنے کےلئے ضروری ہے کہ اداروں میں میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے۔ 

 اس سلسلے میں امتحانات کو منعقد کرنے والے اداروں کا غیر جانبدار اور شفاف ہونا بہت ضروری ہے ۔ 

 اس طرح حکومت کو چاہیے کہ وہ ترقیاتی کاموں کےلئے  مناسب انداز سے قانون سازی کریں ۔ ترقیاتی پروجیکٹس میں اپنی ملک کے نوجوانوں کو کام کرنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع دیئے جائیں ۔

 نوجوانوں میں پروفیشنل قابلیت بڑھانے کے لیے مختلف ورکشاپس اور شارٹ کورسز کا انعقاد کیا جائے ۔

  پہلے سے چلنے والی صنعتوں کو خاص توجہ دیا جائے اور ان کو مذید مستحکم اور فعال بنا یا جائے ، تاکہ ان میں کام کرنے والے ملازمین بے روزگار ی کا شکار نہ ہوں ۔ 

صنعتوں کو بجلی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے ، اور ان کی طرف خصوصی توجہ دی جائے ۔ 

  تب کہیں جاکر ملکِ عظیم میں بے روزگاری کی شرح کم ہوجائی گی اور اگر ہم اسی طرح ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھے رہے ، تو بقول شاعر ۔
  ہے جرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات 


                                                     تحریر : اخترحسین ابدالؔی

منگل، 6 اگست، 2019

نثر اور اس کی اقسام



نثر لفظ تین حروف سے مل کر بنا ہے ۔ جن میں ن،ث،ر شامل ہیں ۔ نثر اردو ادب میں خاص اہمیت کی حامل ہے ۔ نثر ایک ایسی اصطلاح ہے جس میں مصنف ، ادیب یا لکھاری بغیر کسی موزوں صنعت کے اپنے خیالات کا اظہار کرتا ہے ۔ اردو ادب کی بنیاد دو اصناف پر پڑی ہے جن میں شاعری اور نثر شامل ہیں ۔ اگر یوں کہا جائے کہ نثر اردو ادب کے ایک بازو کی حیثیت رکھتی ہے تو غلط نہ ہو گا ۔ اردو ادب کو اگر شاعری نے عروج تک پہنچایا ہے تو نثر نےبھی پھر اس کو عروج پر قائم رکھنے کی بھرپور کوشیش کی ہے ۔

اردو نثر کا باقاعدہ آغاز 1800 میں فورٹ ولیم کالج کے قیام کے ساتھ ہوا ۔ اس کالج کی بدولت اردو نثر کی پروان چڑھتی بیل کی مزید آبیاری کی گئی ۔ فورٹ ولیم کالج میں شعبہ ہندی(یاد رہے اردو کا پرانا نام ہندی تھا) کے صدرِ شعبہ ڈاکٹر جان گلکریسٹ تھا ۔ یہاں پر اور بھی بہت سےاردو ادیبوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دیکھاتے ہوئے اردو نثر کا دامن شاہکاروں سے بھر دیا ۔ اور یہ شاہکار دورِجدید میں اپنی ایک خاص اہمیت رکھتے ہیں۔

اردو نثر میں مصنفین اپنے خیالات کا اظہار علمِ بیان کے سانچوں میں ڈھال کر بیان کرتے ہوئے دیکھائی دیتے ہیں ۔دورِ جدید میں شاعری کی نسبت نثر عام عوام کو زیادہ متاثر کرتی نظر آتی ہے ۔ نثر کو اب مزید شاخوں میں تقسیم کیا جا چکا ہے جن میں اردو تحقیق ، اردو تنقید ، اردو طنز ومزاح ، انشائیہ ، ناول ، افسانے ، مضامین ، افسانے ، آپ بیتیاں ، رپورتار ، سفرنامے ، مقالے ، مکالمے ، اور صحافتی کالم شامل ہیں ۔ 

 نثر لکھنے والے کو لکھاری ، ادیب اور نثرنگار وغیرہ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ۔ اردو نثر کے عظیم نثر نگاروں میں مولانا محمد حسین آزاد ، الطاف حسین حالی ، میر امن ، فرحت اللہ بیگ ، پطرس بخاری ، ابنِ انشاء اور سرسید احمد خان شامل ہیں ۔
                                  
                                                              اخترحسین ابدالؔی

جمعرات، 1 اگست، 2019

ملنگی گداگری نہیں روحانیت ہے



آج کی نشت میں خاندانی بھکاریوں ، عادی گداگروں اور خانہ بدوشوں سائیلوں کو چھوڑ کر ان فقیروں کا ذکر کیا جاتا ہے جو عام طور پر ملنگ کے نام سے مشہور ہیں ۔ 

پشتواور فارسی زبان کا مشترک لفظ ” ملنگ“ عربی زبان کے ” فقیر “ کے مترادف ہے جسے سالک ، درویش اور تارک الدنیا بھی کہتے ہیں ۔ سنیاسی ، سادھو ، جوگی اور تیاگی بھی اس کے ہم معنی ہیں ۔ اسی طرح مذید معنوں میں یہ غریب ، مفلس، محتاج بھکاری، گداگر ، پاک باز، نیک اور جنگلوں میں پھرنے والا وغیرہ کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے ۔ جو ایک مجرد آدمی کی طرح آپے سے باہر اپنی ذات میں مست رہتا ہے۔ من موجی ،مدہوشی اور بے پرواہی اس کی خصلت ہے تب ہی تو اسے مست ملنگ کہتے ہیں ۔ پس ملنگ سے مراد وہ گداگر اور بھکاری نہیں ہے جس نے خیرات کے لیے اپنے اپ کو ملنگ کی روپ میں اشکارا کیا ہو بلکہ وہ آذاد سالک ہے جو سلوک کی راہ پر چلا ہو ۔ حضور کے ” الفقر فخری“ جانتا ہو اور وہ کچکول محض ” دست بہ کار دل بہ یار“ استعمال کرتا ہو۔ وہ اپنے اس خودی اور انا کو کچلنے کے لیے خیرات مانگتا ہو۔ جس کو مغلوب کرنے کا مرشد نے حکم دیا ہو۔ یعنی وہ زلالت کے لیے نہیں بلکہ اس خاکساری کے لیے بھیگ مانگتا ہو جس کو مولانا روم ؒ نے فروتنی کہا ہے اور جو عشق حقیقی کے طلب کے لیے تربیت گاہ بنتا ہے ۔ ایسے فقیرجو چاہے کہ سکتے ہیں اسے کوئی نہیں روک سکتا ۔ 

کیونکہ فقیروں کے لیے فاقہ ، قناعت اور ریاضیت ضروری ہیں ان کے بغیر فقیر نہیں بنتا ۔ کہتے ہیں ”فقیری شیر کا برقع ہے “ یعنی فقیروں سے متعلق خیال کیا جات ہے کہ اصل میں یہ لوگ اولیاء ہوتے ہیں جب کہ ظاہری صورت فقیروں کی سی بنائے رکھتے ہیں ۔ ایسے لوگ جاہ وجلال کی کوئی پرواہ نہیں کرتے ان کے لیے تو بس ایسی کملی کافی ہے جس میں یہ مست رہتے ہیں ۔ 

یہ ملنگ یقینا برحق ہیں لیکن اصل مسئلہ ان کی پہچان کا ہے سند یافتہ سرٹیفیکیٹ تو ان کے پاس ہوتا نہیں اور ظاہر بودوباش میں سب ایک جیسے ہوتے ہیں ۔ اس لیے اکثر لوگوں کا حقیقی ملنگوں کے بجائے ان جاہل فقیروں سے واسطہ پڑجا تا ہے جو شیطان کے گھوڑے ہوتے ہیں ۔ اور جن پر ہر وقت شیطان غالب آجاتا ہے۔ اللہ ہمیں ایسے فقیروں سے بچائے جن کے بارے میں کہاوت ہے کہ ” ملنگ کا اور بامنی کا ساتھ کیا“ یعنی دو غیر جنسوں میں میل نہیں ہوتا اور اگر ایسا کرنے کی کوشش کی جائے تو فساد ہوتا ہے ۔ 

گزشتہ زمانے میں ملنگوں کا معاشرے پر گہرا اثر تھا۔ ملنگ آٹے کی تھیلی ، ایک لاٹھی اور ایک کچکول لے کر گلی کوچوں میں پھرتا تھا وہ دعائے خیر کے کلمات کے ساتھ آواز لگا کر نکل جاتا لیکن کھبی کھبار لینے پر ایسا بضد ہو جاتا جیسے قرض خواہ، بچہ اور بھکاری تینوں ضدی ہوتے ہیں ۔

 جو کچھ لے کر ہی جان چھوڑاتے ہیں ۔ گو کہ ملنگی وقتی طور پر روحانی تزکیہ نفس کا مشق ہے ۔ پر اکثر زیارتوں کے مجاوروں اور متوولیوں نے ایسے خاندانی پیشہ بنایا ہوا تھا ۔ ہر اس گاو ¿ں میںیہ لوگ موجود تھے جس میں کسی بڑے ولی کی مرقد زیارت تھی ۔ معاشرے پر ان کا اثر کافی حد تک نمایاں تھا۔ بڑے بوڑھوں میں اکثر کے نام کچکول ، ملنگ فقیر اور مسکین وغیرہ پایا جان اس کی مثال ہے۔ 

سننے میں آیا ہے چھوٹے یابڑے پیمانے پر مخبری ، جاسوسی یا دشمنی کے لیے ملنگی اختیا ر کی جاتی تھی یا کسی خود غرض ملنگ کی مدد لی جاتی تھی۔ ایسے شخص کا ملک دشمن عناصر کے ہاتھ لگنے کا اندیشہ بھی رہتا تھا اور علاقائی دشمنیوں میں بھی ان کا کردار کسی خطرنا ک آلہ کار سے کم نہ تھا۔ ایک بار ایسا ہی ایک ملنگ اجرتی قاتلوں کے ہاتھ لگا تھا ۔ جس کے ذریعے وہ مطلوبہ شخص کے دروازے تک پہنچے تھے ۔ وہاں ملنگ نے آواز لگائی شخص کی بیوی نے آکر خیرات دی لیکن وہ متواتر شخص کو باہر انے کی دعوت دے رہا تھا ۔ پھر شخص مخصوص نے بیوی کو اندر بلایا اور نشانہ لگا کر ملنگ کو وہی ڈھیر کر دیا۔ ملنگ کی تھیلی سے اٹھنے والی آٹے کی دھول میں مختلف اطراف سے گھر پر گولیوں کی بارش شروع ہوئی ۔ لیکن وہ شخص بال بال بچ گیا ۔ 

روحانی ملنگوں کا مال ودولت سے کسی قسم کا سروکار نہیں ہوتا وہ تو محض سلوک کے مراحل منازل طے کرنے کی خاطر ابتدائی مشق کرتے ہیں ۔ جب کہ پیشہ ور اور خاندانی ملنگ دور سے کسی گاو ¿ں میں گھروں سے اُٹھنے والا دھواں دیکھتا رہتا ہے۔ تاہم یہ لوگ ہر روز نہیں آتے تھے کسی علاقے کے لیے کوئی خاص دن مقرر کرتے تھے اور کھبی کھبار بھیک مانگنے آتے تھے۔ آج کل ان کی جگہ ان ہٹے کٹے نکموں نے لی ہے جو بھیک مانگنے کے لیے مختلف طریقے اپناتے ہیں ہر قسم کے حیلے اور حربے جانتے ہیں اور تو اور خواتین بھی اس میدان میں طاق ہیں ۔ یہ بے غیرت لوگوں کے لیے دردِ سر بنے ہوئے ہیں ۔ دوسری طرے پیوند لگائے کپڑوں میں ملبوس وہ ملنگ تھے جو پرانی چادر اور ٹوپی ،گلے میں موٹے دانوں کی تسبیح کا مالا ، انگلیوں میں متعدد انگھوٹیا ں ، ساتھ ایک بندر ، ایک لاٹھی اور کچکول لے کر پھرا کرتے تھے ۔ 

کچکول خاص ملنگوں کی نشانی تھی۔ گویا کچکول مرتبہ رکھنے والے ملنگ کے نصیب میں آتا تھا۔ ایسے لوگ اچانک نمودار ہوتے تھے ۔ پشتوزبان کی یہ ٹپہ شاید ان کے لیے کسی نے کہا ہے ۔
کہ پہ وخت راغلے خیر بہ یوسے
بے وختہ نشتہ ملنگانو ں لہ خیرونہ 

بعض ملنگ یورپ کی چوکوں میں کھڑے ان فن کاروں کی طرح ہوتے ہیں جن کو لوگ اپنی مرضی سے پیسے دیتے ہیں ۔ یہا ں کے ملنگ بھی کچکول لے کر کسی خاص جگہ کھڑے ہوتے ہیں۔ کسی نے کچھ دیا تو ٹھیک ورنہ یہ لوگ مانگتے نہیں ۔ کچھ ان میں ساغر صدیقی کی طرح بھی ہوتے ہیں ۔ جنہیں دولت مل جائے تو اس وقت تک چھین سے نہیں بیٹھتے جب تک وہ ساری رقم غریبوں میں بانٹ کر ختم نہ ہوئی ہو۔ 

ھر قلندر تا سمندر د مچ وزر خکاری 
نادانہ تہ د لیونوں پہ قدر سہ پوھیگے 

استغنائی قوت کے بل پر اس کی نظر میں عشقِ حقیقی کا جادو ہوتا ہے جس کے لیے بعض ملنگ بھنگ اور چرس کا سہارا بھی لیتے ہیں ۔ بھنگ کے نشے میں وہ عجیب رنگ برنگے نظارے دیکھنے کا دعو ٰی کرتے ہیں اور پوست پینے میں وہ اپنے اپ کو بادشاہ سمجھتے ہیں ۔ ملنگ تارک الدنیا ہوتے ہیں جو اکثر ویرانوں اور جنگلوں میں بستے ہیں جھبی تو کہتے ہیں 
د ملنگانوں سے سرہ مل وئے 
پروت پہ جنگل وے چی می نہ لیدے غمونہ 

کہتے ہیں انسان سے محبت آخر میں خدا سے محبت میں بدل جاتی ہے ۔ اس لیے یہ پشتو ٹپہ مشہور ہے ۔
د ملنگانوں سرہ مل شوم 
د یار تکی تر کعبی ورسیدمہ

غرض یہ کہ ملنگی نے پشتونوں کی روحانیت اور رومانیت پر ان مٹ نشان چھوڑے ہیں ۔ پشتو گیت مالا کا ایک بڑا حصہ اس کے بغیر نامکمل ہے ۔ ” د ملنگئی کچکول پہ غاڑہ گرزومہ یارہ “ اور ” خیر می درلہ درکڑو اے ملنگہ نور سہ غواڑے تہ “ وغیر ہ اس کی مثال ہے ۔ گو کہ کوئی بھی شخص ملنگی اختیار کر سکتا تھا۔ لیکن ہمارے ہا ںملنگوں کی اکثریت مختلف النسل تھی ۔ جب تک زندگی کا گزر بسر خوراک تک محدود تھا۔ یہ لوگ ملنگی اختیار کیے ہوئے تھے۔ اس کے بعد جدید تعلیم ، روزگار کے مواقعوں اور جّد ت پسندی کے باعث یہ ملنگ بھی زمانے کے ساتھ چلنے کے عادی ہوگئے ۔ لہذا انہوں نے بھی اپنا پیشہ بدل ڈالا اور مختلف پیشوں سے وابستہ ہوئے ۔ 

آخر میں ملنگ سے متعلق چند رومانی ٹپے ملاحظہ کیے جاتے ہیں ۔ 
جانانہ راشہ زان فقیر کڑہ 
زہ بہ خیر پہ بہانہ ستا خوالہ درزمہ 

سترگی کچکول کڑہ دیدن واخلہ 
ملنگہ یارہ پہ بہانہ راغلے یمہ 

فقیرہ دوہ گٹے دے وکڑے 
یو دی خیرواخست بل دی اوکڑل دیدنونہ 

                    یار زندہ ، صحبت باقی ! 
                                                    تحریر : ساجد ابو تلتان