حکومت بجلی بِل اور ٹیکس، مالکان کرایہ داروں کو کرایہ اور پرائیویٹ سکول مالکان بچوں کو فیس معاف کریں، حکومت مسافروں کے مسائل حل کرنے کےلئے اقدامات اُٹھائیں، ڈاکٹر امجد علی کا اہم پریس کانفرنس
سوات (عصرِنو) جمعیت علماء اسلام ضلع سوات کے رہنماء اور حلقہ پی کے 09 کے سابقہ امیدوار ڈاکٹر امجد علی نے سابق صوبائی وزیر قاری محمود کے ہمراہ مٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بجلی بِل اور ٹیکس، مالکان کرایہ داروں کو کرایہ اور پرائیویٹ سکول مالکان بچوں کو فیس معاف کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت کورونا کی اس وباء سے متاثرہ غریب عوام کو بجلی بِل کو معاف کرنے کی شکل میں ریلیف دیں، اور ساتھ ہی غریب عوام کو راشن فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ کسی غریب کے گھر میں فاقہ نہ ہو۔
اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے پریس کانفرنس کے بعد عصرِنو سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مسافروں کے مسائل حل کرنے کےلئے فی الفور اقدامات اُٹھائیں اور اُن کو وطن واپس لانے کےلئے عملی اقدامات کریں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں