عالمی خوراک کے مسئلے سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنے ، بھوک ، ناقص غذا اور غربت کے خلاف جدوجہد میں اتحاد کو مستحکم کرنے کےلئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں 16 اکتوبر کو خوراک کا عالمی دن منایا جا تا ہے ۔ جس کا بنیادی مقصد عالمی سطح پر خوراک کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے ۔ اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں مختلف تقریبات و سیمینار کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے ۔
دنیا بھر میں 117 ممالک ایسے ہیں جو خوراک کی کمی کا شکار ہے ۔
ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 80 کروڑ سے زیادہ افراد بھوکا پیٹ رہنے پر مجبور ہیں اور ان میں زیادہ تعداد ان لوگوں کی ہیں جو خوراک پیدا کرنے اور زرعی صنعت سے وابستہ ہیں ۔
گلوبل ہنگر انڈیکس کے مطابق پاکستان میں بھی 28.5 فیصد لوگ خوراک کی کمی کا شکار ہے ۔ مذکورہ انڈیکس کے فہرست میں 117 ممالک شامل ہیں ، جن میں پاکستان 94 ویں نمبر پر ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں