نوبل انعام کا بانی الفریڈ نوبل تھا ۔ الفرڈ نوبل 21 اکتوبر ، 1833ء کو سویڈن میں انجنیئر کے خاندان میں پیدا ہوئے ، لیکن انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ روس میں گزارا ۔ ڈائنامائٹ الفریڈ نوبل ہی نے ایجاد کیا ۔ اس کے علاوہ متعدد دوسری ایجادات کا سہرا بھی ان کے سر ہے ۔ آپ نے اپنی زندگی میں زمینوں ، ڈائنامائٹ اور دوسرے ایجادات سے بہت دولت کمائی ، اور مرنے سے دو سال قبل اس نے ایک آئرن اور اسٹیل مل خریدی ، جسے آپ نے ایک عظیم فیکٹری میں تبدیل کردیا اس نے اپنی زندگی میں تقریباً 355 ایجادات کیں جن میں سے سب سے اہم ایجاد ڈائنامائٹ ہے ۔
مرنے سے آٹھ سال قبل اس نے فرانس کے ایک اخبار میں اپنے مرنے کے بارے میں ایک آرٹیکل پڑھا جوکہ غلط تھا ، حقیقت میں اس کا بھائی وفات پا گیا تھا ، مگر اخبار نے اس کا نام لکھ دیا ، اس آرٹیکل نے نوبل کی زندگی کو یکسر بدل دیا کہ وہ مرنے کے بعد کیسے یاد رکھا جانا چاہتا ہے ۔
اس آرٹیکل کی وجہ سے اس نے ایک وصیت لکھ دیا تھا کہ اس کی تمام دولت تقریباً 150 ملین ڈالر ، اس کے مرنے کے بعد ان لوگوں کو دی جائے جو انسانیت کی خدمت کرنے میں کردار ادا کریں ، اور بالخصوص یہ دولت ہر سال ایسے افراد یا اداروں کو انعام کے طور پر دی جائے جنہوں نے گزشتہ سال کے دوران میں طبیعیات ، کیمیا ، طب ، ادب اور امن کے میدانوں میں کوئی کارنامہ انجام دیا ہو ۔
آج اس کی دولت کا اندازہ تقریباً پچیس کروڑ ڈالر سے زائد ہے اس کی دولت میں سے ہر سال 90 لاکھ ڈالر نوبل پرائز جیتنے والوں کو اور دیگر اخراجات پر خرچ کیے جاتے ہیں اس کی دولت سو سال سے زائد گزرنے کے باوجود محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔ نوبل انعام کی پہلی تقریب الفریڈ نوبل کی پانچویں برسی کے دن یعنی 10 دسمبر 1901ء کو منعقد ہوئی تھی ، تب سے یہ تقریب ہر سال اسی تاریخ کو ہوتی ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں