صوبائی حکومت فن و ثقافت کو توجہ نہیں دے رہا، جو فن کار برادری کو حقارت کی نِگاہ سے دیکھنے کی مترادف ہے۔ حکومت نے فن کاروں کےلیے ماہانہ وظیفہ مقرر کرنے کا جو منصوبہ بنایا تھا وہ محض کاغذات تک محدود رہا اور عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا۔ اے این پی ”ملگری ہنرمندان“ کے پلیٹ فارم سے فن کاروں، گلو کاروں اور تخلیق کاروں کی ہر ممکن مدد کرے گی۔
سوات (عصرِنو) عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے کلچر سیکرٹری ضیاء ناصر یوسف زئی نے کہا ہے کہ اے این پی تمام ہنر مندوں اور فن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، کیوں کہ فن اور فن کار ہی قوم کا آثاثہ ہیں۔ خیبر پختون خواہ کے تمام ہنر مندوں کو ”ملگری ہنرمندان“ تنظیم کے پلیٹ فارم کے نیچے اکھٹے کرنے کا مقصد اُن کو فن کی بہتر مواقع فراہم کرنا اور اُن کی مدد کرنا ہیں۔ ”ملگری ہنر مندان“ تنظیم کو صوبے کے کونے کونے تک وسعت دیں گے تاکہ فن کاروں کو گھر کے دہلیز پر فن کے مواقع میسر آسکے۔
اُنہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہر محاذ پر پختون ثقافت کا دفاع کیا ہے، اور کرتی رہے گی کیوں کہ ایک قوم ثقافت ہی کے ذریعے نئی نسل کو اپنی تجربات منتقل کرتی ہیں۔ ضیاء ناصر یوسفزئی نے کہا کہ باچا خان مرکز پختون قوم کا مشترکہ گھر ہے اور ہر ہنر مند، فنکار، اداکار اور فن سے وابستہ افراد کےلیے اُسے 24 گھنٹے کھلا رکھیں گے۔
اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے عصر نو سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ بھر کے گلوکاروں اور فن کاروں کے اعزاز میں جلد تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں اُن کو حکومتی معاوضوں سے زیادہ معاوضے دیں گے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ بہت جلد باچا خان مرکز پشاور میں ”لوئی بنڈار“ کے نام سے پورے صوبے کے فن کاروں، اداکاروں اور تخلیق کاروں کے اعزاز میں ایک گرینڈ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں فن سے وابستہ تمام افراد اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
ضیاء ناصر یوسف زئی نے کہا کہ ”ملگری ہنر مندان“ تنظیم کے زیرِ اہتمام تھیٹر اور ڈرامے بھی کروائے جائیں گے کیوں کہ موجودہ حکومت فن کی قدر سے بے خبر ہے اور اِن سے کسی بھی قسم کی توقع رکھنا خامِ خیالی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اے این پی ہر تخلیق کار، فنکار اور فنون لطیفہ سے وابستہ ہر فرد کی واحد نمائندہ جماعت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سرکاری ٹی وی سے پشتو زبان کے پروگرام اور ڈرامے نکالنا دراصل فن کاروں کو فن سے بدظن کرنے اور اپنی ثقافت سے دور کرنے کی ساز ش ہے، جو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ باچاخان ٹرسٹ کے زیرِ انتظام جلد ایک پروڈکشن ہاؤس کا افتتاح ہوگا جو باچاخان ٹرسٹ یا عوامی نیشنل پارٹی کا نہیں بلکہ ہر فنکار اور تخلیق کار کا ہاؤس ہوگا۔
انہوں نے فن کاروں، گلوکاروں اور تخلیق کاروں سے مطالبہ کیا کہ ”ملگری ہنر مندان“ تنظیم کے پلیٹ فارم پر آکر فن اور ثقافت کی فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں