سوات (عصرِنو) عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے صدر محمد ایوب خان اشاڑی نے ٹیچر ایسوسی ایشن اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے پُرامن احتجاج پر پولیس کی لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پُرامن اساتذہ کرام پر تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے عصرِنو سے خصوصی بات چیت کرتے کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ مستقبل کے معماروں پر طلبہ کے سامنے تشدّد کرکے انہیں کیا پیغام دیا جارہا ہے؟
اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے آنے والے نسلوں کو تعلیم سے محروم نہیں ہونے دینگے، یونیورسٹیوں میں سیاسی مداخلت اور مالی بحران خود ساختہ جو ہمارے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے گہری سازش ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں