لاہور: معروف اداکار، کمپئیر، ادیب، سیاست دان اور شاعر طارق عزیز حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔
معروف کمپئیر اور سابق رُکنِ قومی اسمبلی طارق عزیز کے بیٹے نے والد کے انتقال کی تصدیق کردی۔
طارق عزیز نے ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا، آپ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) کے پہلے اینکر تھے اور اُنہوں نے نومبر 1964 میں لاہور سے پی ٹی وی کی نشریات کا آغاز کیا تھا۔
بعدازاں 1975ء میں شروع ہونے والے پروگرام ”نیلام گھر“ نے طارق عزیز کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
معروف ادیب و سیاست دان طارق عزیز کو حکومت پاکستان نے 1992ء میں حسنِ کارکردگی کے تمغے سے بھی نوازا۔
طارق عزیز نے کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھائے اور 1997ء سے 1999ء تک سابق رکن قومی اسمبلی بھی رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں