عوامی نیشنل پارٹی کی ضلعی کابینہ کا اجلاس کورونا ایس او پیز کے مطابق سینئر نائب صدر خواجہ محمد خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کابینہ کے تمام ارکان نے شرکت کی۔
اس موقع پر اے این پی ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری شاہی دوران خان نے تجویز پیش کی کہ سابقہ کلچر سیکرٹری امان الدین خان کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہونے والے عہدے پر ضیاء ناصر کو نامزد کیا جائے، جو پارٹی کے دیرینہ ورکر ہے اور زمانہ طالب العلمی سے باچاخان بابا کے تحریک سے منسلک ہے۔
کابینہ کے ارکان نے متفقہ طور پر اس تجویز کو منظور کیا اور باقاعدہ طور پر اس کی منظوری دے دی۔ چونکہ وبائی صورتحال میں ضلعی کونسل کے اجلاس کا انعقاد ممکن نہیں اس لیے جیسے ہی حالات ٹھیک ہوئے تو ضلعی کونسل کے اجلاس میں اس کی باقاعدہ طور پر منظوری لی جائیگی۔
کابینہ کے ارکان نے اس موقع پر سابقہ کلچر سیکرٹری امان الدین خان کے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، اور نئے آنے والے سیکرٹری ثقافت کو مبارکباد دی اور یہ اُمید ظاہر کی کہ وہ اپنی تمام تر توانائیوں اور صلاحیتوں کو پارٹی کے عظیم تر مفاد میں بروئے کار لائے گے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں