اتوار، 30 جون، 2019

رنجیت سنگھ سکھوں کا مذہبی پیشوا کیسے بنا اور حکومتِ پاکستان نے ان کا مجسمہ بطورِ یادگار کیوں لگایا



   سکھ مذہب کی تاریخ مسلمانوں کےلئے تلخیات سے بھری پڑی ہے ۔ سکھ مسلم کشیدگی کا آغاز اُس وقت ہوا جب سکھوں کے پانچویں گرو ، گرو ارجن دیو نے شہنشاہ جہانگیر کے خلاف بغاوت پر شہزادہ خسرو کی حمایت کی ۔

     خسرو کی گرفتاری کے بعد اس کے ساتھیوں پر شاہی عتاب نازل ہوا ۔ ارجن دیو کو بھی قلعہ لاہور میں 30 مئی 1606ء کو سزائے موت دی گئی ۔

قلعہ لاہور کے قریب گوردارہ ڈیرا صاحب اسی کی یاد میں تعمیر کیا گیا تھا ۔

   بعد کی صدیاں مسلمانوں کی حکومت کے خلاف پنجاب میں سکھوں کی شورش کے اَن گِنت واقعات کی گواہی دیتا ہیں ۔ دو صدیوں سے زائد پر محیط اس سکھ مسلم آویزش میں سکھوں کی فتح کا استعارہ رنجیت سنگھ کے سر سجتا ہے ۔ جس نے مسلمانوں کو شکست فاش سے دوچار کیا ۔ 

     رنجیت سنگھ نے مسلمانوں کی صدیوں سے قائم سلطنت کا خاتمہ کرکے خیبر سے لے کر تبت تک اور مٹھن کوٹ سے لے کر کشمیر تک کے مسلم اکثریتی خطے میں اپنی حکومت یعنی سکھ راج کی بنیاد رکھی ۔

  اسی فتح کی بدولت سکھ مذہب نے رنجیت سنگھ کو مہاراجہ اور شیرِ پنجاب کے خطابات سے نوازا ۔ ساتھ ہی ساتھ وہ سیاسی و مذہبی ہیرو اور سکھوں کے دس گروں کے بعد سب سے مقدس انسان بھی قرار پایا ۔ 

   یاد رہے کہ رنجیت سنگھ کے دور میں لاقانونیت اپنی انتہا کو چھو رہی تھی ، کمزور اور غریب شخص کو کوئی امان حاصل نہ تھی ۔ مسلم اکثریت کے سامنے ان کی مذہبی و سماجی تذلیل ہوتی تھی ۔ معاشرے میں اضطراب ، بے چینی ، بے حِسی اور اقربا پروری عروج پر تھی ۔ مسلمان ریاست کے شرفا ہونے کے باوجود کسمپرسی کی حالت میں تھے ۔ ان پر بلاوجہ بھاری ٹیکس عائد کیے جاتے ، انکی جائیدادیں ضبط کر لی جاتیں اور ملسمانوں کے عبادت گاہ یعنی مسجدوں کی توہین کی جاتی ۔

    اسی دور میں گلاب ڈوگرہ نے مسلمانوں کو ٹھیس پہنچانے کے غرض سے نگر میں واقع جامع مسجد کو شہید کیا ، ظلم کے خلاف آواز اٹھانے پر ہزاروں مسلمانوں کو موت کی نیند سلایا گیا اور خواتین کی بے حرمتی کی گئی ۔ 

  اقربا پروری ، کرپشن ، لوٹ مار ، قتل و غارت ، لاقانونیت ، غیر یقینی صورت حال اور افراتفری کی وجہ سے مسلمانانِ ہند ، سکھوں کے اس دور حکومت کو بدمعاشی یعنی ’’ سکھا شاہی ‘‘ کے طور پر یاد کرتے ہیں ۔ رنجیت سنکھ کے عہد کے مظالم سے مسلمانوں کو نجات دلانے کےلئے ہی مسلمانانِ ہند نے سیّد احمد شہید بریلوی رحمہ اللہ کی قیادت میں جہاد کا آغاز کیا تھا ۔ 

   سکھ مسلم آویزش کی تلخی کی انتہا یہ تھی کہ 1857ء کی جنگِ آزادی کے موقعے پر ہندؤں سیمت دیگر مذاہب کے برعکس سکھوں نے مسلم حکومت کے خلاف کھل کر تاجِ برطانیہ یعنی انگریزوں کا ساتھ دیا ۔ مسلمانوں کی حکومت پر انگریزوں کی غلامی کو ترجیح دی ۔

   البتہ پنجاب کے خود ساختہ پیغمبر کے پیرو کاروں یعنی قادیانیوں نے مسلمانوں کی جانب سے مخالفت کا توڑ سکھوں سے رشتۂ الفت کی صورت میں نکالا تھا ۔ ابتدا ہی سے قادیانیوں کے سالانہ مذہبی جلسہ میں سکھ زعما کے خطاب کی روایت اب تک برقرار ہے ۔ سکھ گرو بشمول رنجیت سنگھ کے احترام کی روایت ان کے ہاں پختہ ہے ۔

    تقسیم ہندوستان کے وقت مغربی پنجاب میں کوئی سکھ اور مشرقی پنجاب میں کوئی مسلمان باقی نہیں رہا تھا ۔ البتہ مشرقی پنجاب میں قادیانیوں کا ایک قصبہ خود کو مسلمان کہنے والوں کی آبادی کے باوجود محفوظ رہا ۔

رنجیت سنگھ کے مجسمے کی تنصیب بھی کرتار پور راہداری "کوریڈور" ( جسے بعض فقہا کرتارپور قادیانی کوریڈور بھی کہتے ہیں ، کا تسلسل دیکھائی دیتا ہے ۔ 


 قارئین ! یہ تھی مختصر سی تاریخ جس میں سکھوں اور قادیانیوں کا بخوبی جائزہ لیا گیا ہے ۔ اس تحریر کی نوبت اس لئے آئی کہ موجودہ حکومت یعنی عمران خان کی ہدایت پر کرتارپور بن رہی ہے جس میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو بطورِ یادگار لگایا جا رہا ہے ۔ جو مسلمانوں کی زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ۔ 

   مستقبل میں اور بھی بہت کچھ کھلنے والا ہے ذرا انتظار کیجئے ۔ 

ہفتہ، 29 جون، 2019

ایک باپ کی شفقت نے بیٹے کی زندگی کیسے بدل ڈالی



    ہمارے ﺍﯾﮏ ﺳﯿﮑﻨﮉﺭﯼ ﺳﮑﻮﻝ ﮐﮯ ﮨﯿﮉ ﻣﺎﺳﭩﺮ صاحب ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺳﮑﻮﻝ ﮐﮯ ﺑﺎﮬﺮ ﻟﮑﮭﻮﺍ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ " ﺍﺳﮑﻮﻝ ﮐﯽ ﻋﻤﺎﺭﺕ ﭘﺮ ﻟﮑﮭﺎﺋﯽ ﮐﺮﻧﺎ ﻣﻨﻊ ﮬﮯ " ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺟﺐ ﻣﯿﮟ ﺳﮑﻮﻝ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺗﻮ ﮐﯿﺎ ﺩﯾﮑﮭﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ﺳﮑﻮﻝ ﮐﯽ ﺳﺎﺭﯼ ﺑﯿﺮﻭﻧﯽ ﺩﯾﻮﺍﺭﻭﮞ ﮐﻮ ﺍﻧﺘﮩﺎﺋﯽ ﺑﮯ ﺩﺭﺩﯼ ﺳﮯ ﺳﭙﺮﮮ ﭘﯿﻨﭧ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺧﺮﺍﻓﺎﺕ ﻟﮑﮫ ﮐﺮ ﺍﻭﺭ ﮔﻨﺪﮮ ﻧﻘﺶ ﻭ ﻧﮕﺎﺭ ﺑﻨﺎ ﮐﺮ ﺧﺮﺍﺏ ﮐﺮ ﮈﺍﻻ ہے ۔

   ﻣﯿﺮﮮ ﺳﮑﻮﻝ کےلئے ﯾﮧ ﭘﮩﻼ ﺍﻭﺭ ﺍﻓﺴﻮﺳﻨﺎﮎ ﻭﺍﻗﻌﮧ ﺗﮭﺎ ۔ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺳﮑﻮﻝ ﺟﺎﮐﺮ ﮐﭽﮫ ﺳﭩﺎﻑ ﮐﮯ ﺫﻣﮧ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﺣﺮﮐﺖ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺑﭽﮯ ﮐﺎ ﭘﺘﮧ ﭼﻼﺋﯿﮟ ۔ ﺣﺎﺿﺮ ﻭ ﻏﺎﺋﺐ ﮐﺎ ﺭﯾﮑﺎﺭﮈ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﺍﻭﺭ ﭼﻨﺪ ﺑﭽﻮﮞ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮫ ﮔﭽﮫ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﮨﻤﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻟﮍﮐﮯ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﭘﺘﮧ ﭼﻞ ﮔﯿﺎ ﺟﺲ ﻧﮯ ﯾﮧ ﺣﺮﮐﺖ ﮐﯽ ﺗﮭﯽ ۔ 

    ﺍﺳﯽ ﺩﻥ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺱ ﻟﮍﮐﮯ ﮐﮯ ﻭﺍﻟﺪ ﮐﻮ ﻓﻮﻥ ﮐﺮ ﮐﮯ ﮐﮩﺎ کہ ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﺳﮯ ﻣﻠﻨﺎ ﭼﺎہتا ہوں ، ﮐﻞ ﺁﭖ ﺳﮑﻮﻝ ﺗﺸﺮﯾﻒ ﻻﺋﯿﮟ ۔

    ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺩﻥ ﺟﺐ ﻟﮍﮐﮯ ﮐﺎ ﺑﺎﭖ ﺁﯾﺎ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺳﺎﺭﺍ ﻗﺼﮧ ﮐﮩﮧ ﮈﺍﻻ ، ﺑﺎﭖ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﺑﯿﭩﺎ ﺑﻠﻮﺍﻧﮯ کےلئے ﮐﮩﺎ ، ﺑﯿﭩﮯ ﮐﮯ ﺁﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺑﮍﮮ ﺩﮬﯿﻤﮯ ﺳﮯ ﻟﮩﺠﮯ ﻣﯿﮟ اپنے بیٹے ﺳﮯ ﺗﺼﺪﯾﻖ ﮐﯽ ۔ ﻟﮍﮐﮯ ﻧﮯ ﺍﻋﺘﺮﺍﻑ ﮐﯿﺎ ﺗﻮ ﺑﺎﭖ ﻧﮯ ﻭﮨﯿﮟ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﺍﯾﮏ ﺭﻧﮕﺴﺎﺯ ﮐﻮ ﻓﻮﻥ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺑﻼﯾﺎ ، ﺩﯾﻮﺍﺭﻭﮞ ﮐﻮ ﭘﮩﻠﮯ ﺟﯿﺴﺎ ﺭﻧﮓ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﮐﯽ ، ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﯿﭩﮯ ﮐﮯ ﺭﻭﯾﮯ ﮐﯽ ﻣﻌﺎﻓﯽ ﻣﺎﻧﮕﯽ ، ﺍﺟﺎﺯﺕ لے کر ﺍﭨﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﯿﭩﮯ ﮐﮯ ﺳﺮ ﭘﺮ ﺷﻔﻘﺖ ﺳﮯ ﭘﯿﺎﺭ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭﺩﮬﯿﻤﯽ ﺳﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﮯ ﮐﮩﺎ ۔

   " ﺑﯿﭩﮯ ﺍﮔﺮ ﻣﯿﺮﺍ ﺳﺮ ﺍﻭﻧﭽﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﮯ ﺗﻮ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﺎﻡ ﺗﻮ ﻧﺎ ﮐﺮﻭ ﺟﺲ ﺳﮯ ﻣﯿﺮﺍ ﺳﺮ ﻧﯿﭽﺎ ﮨﻮ " ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﭼﻼ ﮔﯿﺎ ، ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﻟﮍﮐﮯ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﻣﻨﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭼﮭﭙﺎ ﻟﯿﺎ ﺗﮭﺎ ، ﻭﺍﺿﺢ ﺩﮐﮭﺎﺋﯽ ﺩﮮ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺭﻭ ﺭﮨﺎ ہے۔ 

     ﻣﺠﮭﮯ ﺑﮩﺖ ﺣﯿﺮﺕ ﮨﻮ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﻟﮍﮐﮯ ﮐﮯ ﺑﺎﭖ ﻧﮯ ﮐﯿﺎ ﺧﻮﺏ ﻧﻔﺴﯿﺎﺗﯽ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﺍﭘﻨﺎﯾﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﺱ ﮐﯽ ﭼﮭﻮﭨﯽ ﺳﯽ ﺑﺎﺕ ﻧﮯ ﺟﻮ ﮐﺎﻡ ﮐﺮ کے ﺩﮐﮭﺎﯾﺎ ﺗﮭﺎ ﻭﯾﺴﺎ ﻧﺘﯿﺠﮧ ﺗﻮ ﻣﺎﺭ ﭘﯿﭧ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ شائد ﺣﺎﺻﻞ نہ ﮨﻮ ﭘﺎﺗﺎ ۔ 

  ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻟﮍﮐﮯ ﮐﮯ ﺗﺎﺛﺮﺍﺕ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ کےلئے ﺍﺱ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺑﭽﮯ ، ﺗﯿﺮﺍ ﺑﺎﭖ ﺑﮩﺖ ﺷﻔﯿﻖ ﺍﻭﺭ ﻣﺤﺘﺮﻡ ﺍﻧﺴﺎﻥ ہے ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻧﮯ تمہاری ﮐﻮﺋﯽ ﺧﺎﺹ ﺳﺮﺯﻧﺶ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯽ ، ﭘﮭﺮ ﺗﺠﮭﮯ ﮐﺲ ﺑﺎﺕ ﭘﺮ ﺭﻭ رہے ہوں ؟ 

   ﻟﮍﮐﮯ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : ﺳﺮ ، ﺍﺳﯽ ﺑﺎﺕ ﭘﮧ ﺗﻮ ﺭﻭﻧﺎ ﺁ ﺭﮨﺎ ہے ﮐﮧ ﮐﺎﺵ ﻣﯿﺮﺍ ﻭﺍﻟﺪ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺎﺭﺗﺎ ﺍﻭﺭ ﺳﺰﺍ ﺩﯾﺘﺎ ﻣﮕﺮ ﺍﯾﺴﯽ ﺑﺎﺕ ﻧﺎ ﮐﮩﺘﺎ ۔

     ﻟﮍﮐﮯ ﻧﮯ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﻣﻌﺬﺭﺕ ﮐﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺟﺎﺯﺕ لے کر ﭼﻼ ﮔﯿﺎ ﭘﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﺑﭽﮯ ﻧﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﺳﮑﻮﻝ ﻣﯿﮟ ﺍﻋﻠﯽٰ ﮐﺎﺭﮐﺮﺩﮔﯽ ﺩﮐﮭﺎﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﮨﺮ ﮐﻼﺱ ﻣﯿﮟ ﭨﺎﭖ آتا رہا ۔ 

   قارئین !  ﺳﭻ ﮐﮩﺎ ہے ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ﮐﮧ ﺍﻭﻻﺩ ﮐﻮ ڈنڈے ، مار پیٹ ، گالم گلوچ ، ٹھوکنے اور غصے سے نہیں بلکہ ﭘﯿﺎﺭ ، ﻣﺤﺒﺖ اور شفقت ﺳﮯ ﺳﻤﺠﮭﺎﻧﺎ چاہئے ، تاکہ ان کی ذہنی اور نفسیاتی نشونما ہوسکے ۔ 

   ﺍس لئے ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ تمام ﺗﺤﺮﯾﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﺭ ﺑﺎﺭ ﺍﺱ ﺑﺎﺕ ﭘﺮ ﺯﻭﺭ ﺩﯾﺘﺎ ہوں ﮐﮧ ﺍﭘﻨﯽ ﺍﻭﻻﺩ ﮐﻮ ﺍﭼﮭﺎ ﺩﻭﺳﺖ ﺑﻨﺎ ﮐﺮ ﺭﮐﮭﻮ ﻭﺭﻧﮧ ﺑُﺮﮮ ﻟﻮﮒ ﺍﻥ ﺳﮯ ﺩﻭﺳﺘﯽ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺑُﺮﺍ ﺑﻨﺎ ﺩﯾﻨﮕﮯ ۔  

جمعرات، 27 جون، 2019

د خيبر دره



   دره هغې لارې ته وئيلې کيږي چې يو خوا بل خوا غرونه وي او په مينځ کښې يو د مسلسل د تګ راتګ د پاره کارېدونکې لار وي ۔

   په پاکستان کښې ټولې يويشت درې دي چې يوه پکښې د خيبر دره هم ده د خيبر دره يو ډير پياوړې تاريخ لرونکې دره ده چې د برصغير د دروازې اهميت ورته هم حاصل دې ۔

    دا‌ دره په اصل کښې د جمرود د قلعه نه په شمال مغرب اړخ ته په درې ميله کښې شروع کېږي په خړو او سختو غرونو کښې په لوړو او ژورو د لنډي کوتل او بيا د لنډي خانې نه تيرېږي او تر د تورخمه پورې رسي. لنډي کوتل سره نيزدې يو ډير قديم جمات راځي چې علي مسجد ورته وئيلي کيږي د کوم په اړه چې تاريخ دانان ليکي چې دا د شير خدا حضرت علي (رض) په دور خلافت کښې جوړ کړې شوې دې ۔

    خيبر په تاريخ کښې د وسطي ايشيا او د برصغير په مينځ کښې د‌ يوې جنګي او تجارتي دروازې حيثيت لري. څنګه چې ښتونخوا په هر دور کښې د جنګونو او سنګرونو مرکز پاتې شوې دې نو په دې لاره هم ډير فوځونه راغلې دي او ډيرو د وخت زورورو پرې تګ ګړې دې په دغه فهرست کښې هغه نومونه هم شامل دي کومو چې دنيا لړزولې ده لکه د وخت مشهور فاتح سکندر اعظم ، تيمور ، او چنګېز خان پکښې ړومبي نومونه دي ۔

   د ټولو نه وړاندې په ۱۶۰۰ قبل مسیح کښې ارياؤ په دې لارو قدمونه کېښودل ۔ په شپږمه صدۍ قبل مسيح کښې لال فارس په دې علاقو قبضه وکړه د سکندر په سر لښکرۍ کښې د يونانيانو راتګ يو بل لوې تاريخي باب دې چونکې سکندر خو پخپله د خيبر نه لرې يو بله شمالي لار خپله کړه او فوځ يې د جرنيلانو هونائشن او پرډيکاز په لارښودنۍ کښې په دره خيبر راغلل ۔ دغه رنګ باختريانو او پارتهيايانو په دويمه او ړومبۍ صدۍ قبل مسيح کښې په دې لاره تګ کړې دې ۔ 

 په ړومبۍ صدۍ عيسوۍ کښې چې کشان خاندان په وسطي ايشيا کښې سلطنت جوړ کړو د نن پېښور يې دارالخلافه اوګرځيده او دره خيبر د يو بين الاقوامي شاهراه حيثيت تر لاسه کړو ۔ په دريمه صدۍ عيسوۍ کښې ساسانيان دلته راغلل۔

   دپينځمې صدۍ نه پس دلته يو اسلامي دور شروع شو په کوم کښې چې مشهور فاتح د اسلام محمود غزنوي کم از کم د تاريخ تر مخه دوه ځله په دره خيبر را تير شوې وو ۔

    له دې نه وروستو شهاب الدين غوري په ۱۱۸۵مه صدۍ عيسوۍ کښې په دې دره راتير شو او دغه شان په ۱۳۹۰م کښې تيمور راغې او بيا شهنشاه بابر په‌ دې لاره راغې چې په تاريخ کښې يو لوې حيثيت لري بابر د يوسفزو د قبيلې يوې پېغلې بي بي مبارکه سره واده اوکړو او پښتنو سره يې نسلي جوړښت اوکړو. په ۱۷۳۹م عيسوۍ کښې د ايران بادشاه نادر شاه هم دهلي ته هم په دې دره لاړو ۔

 اخري د جديد افغانستان بنسټ اېښودونکې احمد شاه ابدالي بابا هم په دره خيبر ډير تګ راتګ اوکړو. په ۱۷۷۸م کښې د افغانستان دويم جنګ کښې هم په خيبر يو شمېر حملې اوشوې ۔

   په ۱۸۸۷م کښې افريديانو په خيبر قبضه اوکړه او په دريم جنګ د افغانستان ۱۹۱۹م کښې هم‌‌ دا دره د ډيرو حملو ښکار پاتې شوه او تر ننه دا دره د پرهرونو نه خالي نه شو په هر جوړ يې د تاړيخ يو نا يو ګوزار پروت دې نن هم دا دره افغانستان ته د تجارت او تګ راتګ دپاره استعماليږي او هره ورځ پرې په لکهونو پښتانه دا افغانستان نه دلته او دلته افغانستان ته تګ راتګ کوي ۔ 

                                         ليک: شاهکار شمال محمدزے

پُرعزم انسان اپنا راستہ کبھی نہیں بدلتا



   ایک دفعہ ایک گھوڑا ایک گہرے گڑھے میں جا گرا اور زور زور سے اوازیں نکالنےلگا ۔

   گھوڑے کا مالک کسان تھا جو کنارے پہ کھڑا اسے بچانے کی ترکیبیں سوچ رہا تھا ۔ مگر جب اسے کوئی طریقہ نہیں سوجھا تو ہار مان کر دل کو تسلی دینے لگا کہ گھوڑا تو اب بوڑھا ہو چکا ہے ۔

   وہ اب میرے کام کا بھی نہیں رہا چلو اسے یوں ہی چھوڑ دیتے ہیں اور گڑھے کو بھی آخر کسی نہ کسی دن بند کرنا ہی پڑے گا اس لیے اسے بچا کر بھی کوئی خاص فائدہ نہیں ۔ یہ سوچ کر اس نے اپنے پڑوسیوں کی مدد لی اور گڑھا بند کرنا شروع کر دیا ۔

   سب کے ہاتھ میں ایک ایک بیلچہ تھا ۔ جس سے وہ مٹی بجری اور کوڑا کرکٹ گڑھے میں ڈال رہے تھے ۔ گھوڑا اس صورت حال سے بہت پریشان ہوا ، اس نے اور تیز آوازیں نکالنے شروع کر دیں ۔ 

    کچھ ہی لمحے بعد گھوڑا بالکل خاموش سا ہو گیا ۔ جب کسان نے جھانکا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ جب جب گھوڑے کے اوپر مٹی اور کچرا پھینکا جاتا ہے تب تب وہ اسے جھٹک کر اپنے جسم سے نیچے گرا دیتا ہے اور پھر گری ہوئی مٹی پر کھڑا ہو جاتا ہے ۔ 

   یہ سلسلہ کافی دیر تک چلتا رہا کسان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ مل کر مٹی اور کچرا پھینکتا رہا اور گھوڑا اسے اپنے بدن سے ہٹا ہٹا کر اوپر آتا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اوپر تک پہنچ گیا اور باہر نکل آیا ۔

   یہ منظر دیکھ کر کسان اور اس کے پڑوسی سکتے میں آگئے اور پھر بخوشی اپنے گھر رواں دواں ہوئے ۔ 

    قارئین ! اس مختصر سی کہانی سے یہ بات بلکل واضح ہوئی کہ زندگی میں ہمارے ساتھ بھی ایسے واقعات رونما ہو سکتے ہیں کہ ہمارے اوپر کچرا اچھالا جائے ، ہمارے کردار کشی کی جائے ، ہمارے دامن کو داغدار کیا جائے ، ہمیں طعن و تشنیع کا نشانہ بنایا جائے ۔ 

  لیکن گندگی کے اس گڑھے سے بچنے کا طریقہ یہ نہیں کہ ہم ان غلاظتوں کی تہہ میں دفن ہو کر رہ جائیں ، بلکہ ہمیں بھی ان بے کار کی چیزوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اوپر کی طرف اور آگے کی سمت بڑھتے رہنا چاہیے۔ 

   کیونکہ زندگی میں ہمیں جو بھی مشکلات پیش آتی ہیں وہ پتھروں کی طرح ہوتی ہیں مگر یہ ہماری عقل پر منحصر ہے کہ آیا ہم ہار مان کر ان کے نیچے دب جائیں یا ان کے اوپر چڑھ کر مشکل کے کنویں سے باہر آنے کی ترکیب کریں اور خاک ڈالنے والے خاک ڈالتے رہیں ۔ 

خان عبدالولی خان کی زندگی پر اِک نظر



  رہبر تحریک خان عبدالولی خان فخرِ افغان ، بابائے امن خان عبدالغفار خان المعروف باچاخان بابا کے ہاں گیارہ ( 11 ) جنوری  1917ء کو ہشنغر اتمانزئی میں پیدا ہوئے ۔ وہ باچا خان کے دوسرے بیٹے تھے ۔

   ابتدائی تعلیم باچاخان بابا کے قائم شدہ آزاد سکول سے حاصل کی ۔ وہ سکول کے بنیادی طالبعلموں میں سے تھے ۔ انہی دنوں میں والد بزرگوار باچا خان گرفتار ہوئے جس کے خلاف خان عبدالغنی خان اور خان عبدالولی خان نے اپنے والد کی گرفتاری پر جگہ جگہ احتجاجی جلسے اور تقاریر کیں ۔ 

   1931ء میں وہ مزید تعلیم کےلئے ڈیراڈون کے "یو پی" سکول چلے گئے ۔ باچاخان بابا کے جیل میں رہنے سے خان عبدالولی خان بابا کا بچپن بہت دکھی گزرا ۔ آنکھوں میں تکلیف اور شدید معاشی مسائل کی وجہ سے وہ اچھی تعلیم جاری نہ رکھ سکے ۔ وہ ڈیراڈون کے سکول سے واپس آئے اور اپنی زمینوں کی نگرانی شروع کی ، ساتھ ہی وہاں سے باقاعدہ اپنے عملی سیاست کا آغاز کیا ۔

 جوانی ہی میں انہوں اپنے نے سیاسی سرگرمیاں اور تیز کیں ۔ 1938ء میں جب گاندھی جی صوبہ سرحد موجودہ
 (خیبر پختونخواہ) کے دورے پر آئے تو خان عبدالولی خان بابا ان کے ساتھ ساتھ تھے ۔ 1942ء میں وہ اپنے والد بزرگوار کی خدائی خدمت گار تحریک میں شامل ہوئے ۔ 

1943ء میں وہ پہلی بار گرفتار ہوئے اور ڈیرہ اسماعیل خان جیل بھیج دئے گئے جہاں سے انہیں صحت کی خرابی کی وجہ سے بعد میں آزاد کیا گیا۔

   1944ء میں وہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ۔ 1947ء میں وہ آل انڈیا کانگریس کے سنٹرل کمیٹی کے رکن مقرر ہوئے اور کانگریس پارٹی صوبہ سرحد کے جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر فائز ہوئے ۔ برصغیر کے بٹوارے کے بعد جولائی 1948ء کو خدائی خدمت گار تحریک پر سرکاری قیامت کے دوران خاندان کے دوسرے افراد کے ہمراہ وہ بھی گرفتار کر لئے گئے اور ان کی ملکیت بھی ضبط کی گئی ۔ دوران اسیری ان کی زوجہ فوت ہو گئیں اور انہیں مچھ جیل بلوچستان بھیجا گیا ۔

       نومبر 1950ء کو انہیں سبی جیل منتقل کیا گیا ۔ مئی 1951ء کو انہیں کوئٹہ جیل بھیجا گیا جہاں سے انہیں مئی 1952ء کو ڈیرہ اسماعیل خان جیل بھیجا گیا اور پھر وہاں سے ہری پور جیل بھیجا گیا ۔ 1953ء میں ساڑھے پانچ سال بغیر کسی مقدمے چلائے انہیں آزاد کیا گیا ۔ آزادی کے بعد انہوں نے خدائی خدمت گار تحریک کے رہنما امیر محمد خان ہوتی کی بیٹی محترمہ نسیم بی بی سے 22 نومبر 1954ء کو دوسری شادی کر لی جو آج کل بیگم نسیم ولی خان کے نام سے مشہور ہیں ۔

   1958ء کے مارشل لاء کے بعد وہ نیشنل عوامی پارٹی کے صدر چنے گئے ۔ پارٹی کی صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد  انہوں نے ایوب خان کی مارشل لاء کے خلاف بھرپور جدوجہد کی ۔ صدارتی انتخابات میں مس فاطمہ جناح کا ساتھ دیا ۔ اینٹی ون یونٹ فرنٹ میں سرگرم رہے اسی لئے 13 نومبر 1968ء کو گرفتار کرکے ساہیوال جیل بھیج دئے گئے۔

انہوں نے 1970ء کے عام انتخابات میں حصہ لیا اور کامیاب ہوئے ۔ انہوں نے بنگال میں فوجی اپریشن کی مخالفت کی جس پر جنرل یحییٰ خان طیش میں آگئے اور 26 نومبر 1971ء کو نیپ ( نیشنل عوامی پارٹی )  پر پابندی لگا دی جس کو ذوالفقار علی بھٹو نے 21 دسمبر 1971ء کو ختم کی ۔ وہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف منتخب ہوئے اور بطورِاحسن اپنی فرائض انجام دیتے رہے ۔ صوبہ سرحد اور بلوچستان میں نیشنل عوامی پارٹی کی حکومتیں بنیں ۔

    8 فروری 1975ء کو پھر سے انہیں گرفتار کرلیا گیا اور 10 فروری 1975ء کو پھر ان کے پارٹی ( نیپ ) پر پابندی لگا دی گئی اور انہیں 58 بلوچ اور پختون رہنماؤں کے ساتھ گرفتار کرکے حیدرآباد سینٹرل جیل بھیج دیا گیا جہاں مشہور حیدرآباد سازش کیس خصوصی ٹربیونل میں ان پر مقدمہ چلایا گیا ۔ 10 مئی 1976ء کو مقدمہ چلا ، مقدمے میں 455 گواہ تھے جب کہ 18 ماہ میں صرف 22 گواہوں کو بلایا گیا اور 5 جولائی 1977ء کے جنرل ضیاءالحق کے مارشل لاء کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔

   فروری 1981ء میں( ایم آر ڈی ) مومنٹ فار ریسٹورنگ آف ڈیموکریسی وجود میں آئی اور خان عبدالولی خان اس کے پہلے کنوینر منتخب ہوئے ۔ 1984ء میں وہ این ڈی پی کے صدر بنے ۔ 

  1986ء میں چار ترقی پسند جماعتوں کے انضمام سے ایک نئی سیاسی جماعت عوامی نیشنل پارٹی وجود میں آئی اور خان عبدالولی خان اس کے پہلے صدر منتخب ہوئے ۔ 

   1990ء کے بعد عمر درازی کی وجہ سے مزید الیکشن میں حصہ نہ لیا اور زیادہ وقت مطالعے اور تحریر میں گزارا ۔ انہوں نے دو کتب شائع کیں جن میں " خدائی خدمت گار " اور " حقائق حقائق ہے " شامل ہے ۔ 
  یہ عظیم پختون لیڈر اور رہبر تحریک 26 جنوری 2006ء کو طویل علالت کے بعد تقریبا 89 برس کی عمر میں اس دارِ فانی سے رحلت اختیار کرگئے ۔

پختون قوم کے یہ عظیم رہنما ولی باغ چارسدہ کے احاطے میں سپردخاک کیا گیا ہے ۔ 

    اللہ تعالیٰ موصوف کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے ۔ آمین 

کُلال



 بچپن میں جب ہم کھیتوں ، ندیوں ، دریا کے کناروں یا نہروں کی سیر کرتے تھے تو راستے پر کہیں نہ کہیں بکھرے پڑے ٹھیکرے نظر آتے تھے ۔ جو ٹوٹے ہوئے برتنوں کے گلے ، پیندے اور ٹکڑے ہوتے تھے ۔ برتنوں کے یہ ٹکڑے پہلے گھر کے کھوڑےدان میں پھینکے جاتے تھے جہاں سے ڈیرانی کھاد میں کھیتوں تک پہنچے جاتے تھے ۔ جبکہ سالم برتن یا تو گھر کے طاق میں ایک خاص اہتمام سے پڑے گھر کی زینت بڑھاتے یا چارپائیوں پر کھڑا ہوا لکڑی کا ڈھانچہ جسے گھڑونچا یا گھڑونچی کہتے ہیں ، پر گھڑوں کی صورت میں نظر آتے تھے۔ انتہائی احتیاط رکھنے کے باوجود کثرت استعمال کی وجہ سے اکثر برتن ٹوٹنے کا اندیشہ رہتا تھا ۔ جسکا ثبوت پشتو زبان کے ٹپہ سے ہاتھ آتا ہے ۔ 
مور تہ دی داسے جواب ورکڑہ 
منگے پہ گٹہ زہ پہ خٹہ اولیدمہ 

   بڑے بوڑھے کہتے ہیں کہ مٹی کا برتن جسے باسن ، بھانڈا اور ظرف بھی کہتے ہیں ہر گھر کی ضرورت تھی ۔ کوئی گھر ایسا نہ تھا جس میں مٹکا ، گھڑا ، قضلی یا مٹیالا برتن نہیں تھا ۔ اس بنیادی ضرورت کو پورا کرنے کےلئے گھر کا ذمہ دار بہت سارے برتنوں کا انتخاب کرتا اور ٹھوک بجا کر مٹی کا باسن لیتا تھا ۔ 

   مٹی کے برتن بنانے والا ہنر مند کو کمھار کہتے ہیں ۔ کُم ترکی زبان کا کم ہونے یا " کم "درجہ کی معنیٰ میں مستعمل ہے جسے فوج کے چھوٹے افسر کو کمیدان کہتے ہیں ۔ جیسے اردو میں معمولی حیثیت کا مزدور اور کھیت پر کام کرنے والا کمیرا کہلاتا ہے ، یعنی کمی کمین ۔ اسی طرح ترکی
" کُم "اور ہندی زبان کا " ہار " جو بطور لاحقہ استعمال ہوتا ہے اور صفت و فاعلیت بناتا بناتا ہے ۔ جیسے چلن ہار کا مطلب ایک غریب مزدور کا ہے ۔ کمھار کو فارسی زبان میں کوزہ گر اور کلال بھی کہتے ہیں ۔ یہ دوسرا لفظ پشتو زبان کے ساتھ مشترک ہے ۔ 

 کمھار کی داستان بیان کرنے سے گدھے کا ذکرخود بخود آتا ہے کیونکہ کمھار کو برتن بنانے کےلئے مٹی کی ضرورت ہوتی ہے جسے وہ گدھے پر لاد کر لاتا ہے ۔ یعنی دونوں لازم و ملزوم ہیں ۔ جبھی تو کہاوت مشہور ہوا کہ " گدھا مرا کمھار کا ، دھوبن سستی ہو " ۔ کُلال گدھے پر مٹی لاتا تھا اور مٹی کے بغیر برتن بنانا ناممکن تھا ۔ اس لئے کُلال کے ہاں گدھے کی بہت زیادہ اہمیت تھی ۔ وہ چن چن کر اچھی مٹی کا انتخاب کرتا تھا ۔ اسے گھر لے جاتا ، پانی ملاکر اس کا کشتہ یا خمیر بناتا، نرم کرنے کےلئے اسے لاٹھی سے متواتر مارتا ، پھر چاک ( چرخی دان ) پر تھوڑا تھوڑا چرھاتا ، چاک ایک قسم کا پہیہ ہوتا جسے گھما کر برتن بناتا ، کلال اسی دوران تپنا کے ذریعے برتن کو ہموار کرتا ، جونہی مٹکا یا مٹکینا تیار ہوتا ، اسے کڑک دھوپ میں سوکھ جانے کےلئے دھوپ میں رکھا جاتا ۔ اس کے بعد کچے برتنوں کو پثراوے میں رکھنے کی باری آتی ۔ لیکن اس سے پہلے کمھار یا تو پہاڑوں کے ورشو میں گوبر کے سوکھے ہوئے اپلے تلاش کرتے یا اسے زمینداروں اور کسانوں سے خریدتے ۔ وہ پثراوے میں جلانے کےلئے گندم اور چاول کا بھوسا بھی لے آتا تھا ۔ ساتھ ہی وہ بارش نہ ہونے کی دعا بھی کرتے ، اگر بارش نہ ہو جاتی تو کلال قطار در قطار برتنوں کو پثراوے میں رکھتا جس پر وہ اپلوں کی ایک تہہ چڑھاتا ، یوں ہر طرف سے مزید اپلے رکھتا اور اسے اسے ایک طرف سے آگ لگاتا ، آگ پثراوے میں پھیل جاتی اور ایک وقت ایسا آتا جب سارے برتن پک جاتے تھے ۔  

   ہر گاؤں میں ایک یا دو کُلال ضرور ہوتے تھے جن کا ہنر بہت سارے لوگوں کے کام آتا تھا ۔ لوگ ان کے بنے ہوئے برتن خورد و نوش میں استعمال کرتے تھے ۔ اس لئے تو کہتے ہیں " گھڑے کمھار ، بھرے سنسار " یعنی ایک آدمی کام کرتا ہے ، بہت سے لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ کلال کا سماجی حیثیت کچھ بھی ہو ۔ وہ حکومت سے زیادہ حکمت اور ہنر کا مالک تھا وہ ضرورت کے بنیادی اشیا ہی نہیں بناتے بلکہ ہماری ثقافت کو اپنے نقش و نگار کے ذریعے حسین اور دلکش بھی بناتے ۔ کیا ہوا کہ اس کا کمھاریپر بس نہ چلے ، تو گدھے کے کان اینٹھتے ۔ 

  لیکن اب نہ تو کُلال رہا اور نہ ہی اس کا پثروا ، نہ چاک رہا اور نہ ہی تپنا جس پر وہ غدود ( گلٹی ) کے مریض کا روحانی علاج کرتا تھا ۔ کتنی بدقسمتی کی بات ہے کہ ولایتی کلال نے ترقی کرکے مختلف دھاتوں کے برتن بنائے جبکہ ہمارے کُلال کے برتنوں کے ٹھیکرے بھی ہمیں نظر نہیں آتے ۔ ہائے افسوس ! ہم بھی اپنے کُلال کو ترقی یافتہ بناتے ۔ لیکن بقول قیمت گل استاد کہ ہمارے ہاں کتے پالنے والوں کو خان اور بھینس پالنے والے کو گجر کہتے ہیں ۔ جب ایسی حالت ہو تو محنت کرنے والوں کی خاک عزت ہوگی ۔ 

 ایک ہنر مند کلال کے ہاتھ کا بنایا ہوا مٹکا کیا کہتا ہے ، سنئے۔ دکان کی نمائش و زیبائش میرے بغیر نامکمل تھی ۔ شعراء میری تعریف میں قصیدے لکھتے تھے ۔ داستان گو لوک داستانوں میں مجھے سنہری لفظوں میں یاد کرتے تھے۔ میں خوبرو اور روشن جبین سوہنی کے باپ کا وہ شاہکار ہوں جسے دریا پار کرنے اور ماہیوال سے ملنے کےلئے سوہنی نے تیرنے کےلئے استعمال کیا ۔ شادی بیاہ کی تعریف اور جہیز میں میرے عدم دستیابی ناممکن تھی ۔ میرے وجاہت کو دیکھ کر میرے رکھنے کی جگہ کا خاص اہتمام ہوتا تھا ۔ نئی نویلی دلہن مہینوں تک دیکھ بال کرتی تھی ۔ مجھے احتیاط سے استعمال کرتی تھی اور میرے خاطر گھر کے افراد سے لڑتی تھی ۔ مجھے گودر کی سیر کراتی تھی ۔ مجھے احتیاط سے بغل میں دبوچ لیتی تھی ۔ اپنے خوبصورت انگلیوں کے پوروں سے میری صفائی کرتی تھی ۔ مہندی ملتے ہاتھ کے چلو بھر بھر کر مجھ میں ڈالتی تھی ۔ جب اس کی ہری چوڑیاں میرے گلے سے ٹکراتی تو دلوں کو مسرور کرنے والی ساز و آواز بجتی تھی ۔ اس کی چنری جب سرک جاتی تو گیلا پلو میرے چہرے کو نظر بد سے بچاتی تھی ۔ پھر وہ پلو کو بائیں ہاتھ کی کلائی سے ہٹا کر اپنے شانے پر رکھتی تھی۔ وہ اکڑوں بیٹھ جاتی اور شان بے نیازی سے مجھے اپنے رانوں پر رکھتی جس کے بعد ایک ہی جھٹکے میں مجھے بغل میں دبوچ لیتی تھی ۔ راستے میں ایک ہاتھ سے میرا گلہ اور دوسرا ہاتھ پیندے کے نیچے رکھ کر جوانی کا زور لگا کر مجھے تاج کی طرح سر پر بٹھاتی ۔ وہ اپنی چڑھتی جوانی کا جوش میرے حسن پر غالب کرنا چاہتی لیکن میرے بھی جوانی کے دن تھے ۔ میں بھی کسی دوشیزہ سے کم نہ تھا ۔ میں خود کو ان بدمست سہیلیوں کا دوست سمجھتا تھا ۔ جبھی تو وہ مستی میں آتے تو مجھے موسیقی کا آلہ سمجھ کر نبھاتے ۔ جس سے جوان بھی جوش شباب سے جھوم اٹھتے ۔ یہ جوانی کا موسم تھا ، میں بھی جوان تھا اور میرے ہم جولیاں بھی جوان تھیں ۔ لیکن اب سب کچھ ختم ہوا ۔ کلال جس نے مجھے تخلیق کیا تھا ہر گاوں میں محض اس کا نام رہ گیا ۔ نہ درشخیلہ میں سعدخان پیدا ہوگا اور نہ گل محمد ۔ سب قصہ پارینہ ہوچکے ہیں ۔ 

جاتے جاتے موقع کی مناسبت سے چند ٹپے ملاحظہ ہوں : 

 پہ گودر جنگ د جینکو دے 
پورے را پورے پہ منگو ویشتل کوینہ
پہ گودر جنگ د جینکو دے 
لنڈے بازار ئی پہ گودر ولگونہ 
منگے ورکوٹے ورلہ جوڑ کڑئی
د خاپیرئ ملا د نرئ ماتہ بہ شی نہ 
    
                                                تحریر : ساجد ابو تلتان 

بدھ، 26 جون، 2019

اِنَّ اللہَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡر ٌ " اور بے شک اللہﷻ ہر چیز پر قادر ہے "



    ﺳﻮﺭﺝ ﻓﻀﺎء ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻣﻘﺮﺭ ﺭﺍستے ﭘﺮ گزشتہ 4 ﺍﺭﺏ 60 کروڑ ﺳﺎﻝ سے 8 لاکھ 28 ہزار کلو میٹر فی گھنٹہ یعنی 230 کلومیٹر فی سیکنڈ  ﮐﯽ اوسط رفتار ﺳﮯ ﻣﺴﻠﺴﻞ سفر کر ﺭﮨﺎ ہے ۔ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﺎتھ ساتھ ﺍﺱ ﮐﺎ پورا ﺧﺎﻧﺪﺍﻥ ( سولر سسٹم ) یعنی 8 ﺳﯿﺎﺭﮮ ( مَرکری ، وینٙس ، اَرتھ ، مارس ، جیوپیٹر ، سیٹرن ، یورینٙس اور نیپچُون ) ، ان میں181ﭼﺎﻧﺪ ﺍﻭﺭ چٹان ، لوہا ، نکل کی ﻻﮐﮭﻮﮞ میٹرﺍئیٹس (Meteorites) چٹانوں ﮐﺎ ﻗﺎﻓﻠﮧ ﺍﺳﯽ ﺭﻓﺘﺎﺭ ﺳﮯ محوِسفر ہیں ۔

   مگر ﮐﺒﮭﯽ ایسا ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ان میں سے کوئی ﺗﮭﮏ ﮐﺮ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﺭە ﺟﺎئے ﯾﺎ ﻏﻠﻄﯽ ﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺍِﺩﮬﺮ ﺍُﺩﮬﺮ ﮨﻮ ﺟﺎئے ۔ ﺳﺐ ﺍﭘﻨﯽ ﺍﭘﻨﯽ ﺭﺍە ﭘﺮ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﺮﻭﮔﺮﺍﻡ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ اپنی مقررہ رفتار سے اپنے اپنے راستوں ومنازل میں ﻧﮩﺎﯾﺖ پابندی و باقاعدگی ﺳﮯ ٹھیک ٹھیک چلیں ﺟﺎ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ۔

    ﺍﺏ ﺑﮭﯽ ﺍﮔﺮ ﮐﻮﺋﯽ کہہ سکے کہ یہ خود ﭼﻠﺘﮯ ﮨﯿﮟ ، ان کو کوئی ﭼﻼﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﻧﮩﯿﮟ ، ﮈﯾﺰﺍئن ﮨﮯ ، لیکن ڈﯾﺰﺍﺋﻨﺮ ﻧﮩﯿﮟ ، ﻗﺎﻧﻮﻥ ﮨﮯ ، ﻟﯿﮑﻦ ﻗﺎﻧﻮﻥ ﮐﻮ ﻧﺎﻓﺬ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﻧﮩﯿﮟ ، ﮐﻨﭩﺮﻭﻝ ﮨﮯ ، مگر ﮐﻨﭩﺮﻭﻟﺮ ﻧﮩﯿﮟ ، ﯾﮧ ﺳﺐ محض ﺍﯾﮏ ﺣﺎﺩﺛﮧ ﮨﮯ ، تو ﺁﭖ سب اسے ﮐﯿﺎ ﮐﮩﯿﮟ ﮔﮯ ؟ 

   ﭼﺎﻧﺪ 3 لاکھ 84 ہزار 402 کلومیٹر ﺩﻭﺭ ، ﺯﻣﯿﻦ ﭘﺮ ﺳﻤﻨﺪﺭﻭﮞ ﮐﮯﺍﺭﺑﻮﮞ کھرﺑﻮﮞ ﭨﻦ ﭘﺎﻧﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﮨﺮ ﺭﻭﺯ ﺩﻭ ﺩﻓﻌﮧ ﻣﺪﻭﺟﺰﺭ ﺳﮯ ﮨﻼﺗﺎ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ ﺗﺎ ﮐﮧ ﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺑﺴﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﻣﺨﻠﻮﻕ ﮐﮯلئے ﮨﻮﺍ کی ذریعے ﺳﮯ ﻣﻨﺎﺳﺐ ﻣﻘﺪﺍﺭ ﻣﯿﮟ ﺁﮐﺴﯿﺠﻦ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﻈﺎﻡ ﮨﻮﺗﺎ ﺭﮨﮯ ، ﭘﺎﻧﯽ ﺻﺎﻑ ﮨﻮﺗﺎ ﺭﮨﮯ ، ﺍﺱ ﻣﯿﮟ بد بو ﭘﯿﺪﺍ ﻧﮧ ﮨﻮ ۔ ﺳﺎﺣﻠﯽ ﻋﻼﻗﻮﮞ ﮐﯽ ﺻﻔﺎﺋﯽ ﮨﻮﺗﯽ ﺭﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻏﻼﻇﺘﯿﮟ ﺑﮩﮧ ﮐﺮ ﮔﮩﺮﮮ ﭘﺎﻧﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭼﻠﺘﯽ ﺟﺎﺋﯿﮟ ۔

   ﯾﮩﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻠﮑﮧ ﺳﻤﻨﺪﺭﻭﮞ ﮐﺎ ﭘﺎﻧﯽ ﺍﯾﮏ ﺧﺎﺹ ﻣﻘﺪﺍﺭ ﻣﯿﮟ نمکین ﮨﮯ ۔ ﭘﭽﮭﻠﮯ 3 ﺍﺭﺏ ﺳﺎﻝ ﺳﮯ نمکیات کی مقدار نہ ﺯﯾﺎﺩە ہوئی ﻧﮧ ﮐﻢ ، ﺑﻠﮑﮧ ﺍﯾﮏ ﻣﻨﺎﺳﺐ ﺗﻮﺍﺯﻥ ﺑﺮﻗﺮﺍﺭ ﺭﮐﮭﮯ ﮨﻮئے ﮨﮯ ، ﺗﺎﮐﮧ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﭼﮭﻮﭨﮯ ﺑﮍﮮ ﺳﺐ ﺁﺑﯽ ﺟﺎﻧﻮﺭ ﺁﺳﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﺗﯿﺮ ﺳﮑﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻣﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﻥ کے مردہ اجسام ﺳﮯ بدﺑُﻮ ﻧﮧ ﭘﮭﯿﻠﮯ ۔ سمندر ﻣﯿﮟ نمکین ﺍﻭﺭ ﻣﯿﭩﮭﮯ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﯽ ﻧﮩﺮﯾﮟ ﺑﮭﯽ ﺳﺎﺗﮫ ﺳﺎﺗﮫ ﺑﮩﺘﯽ ﮨﯿﮟ ۔ ﺳﻄﺢ ﺯﻣﯿﻦ ﮐﮯ ﻧﯿﭽﮯ ﺑﮭﯽ ﻣﯿﭩﮭﮯ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﮯ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﮨﯿﮟ ﺟﻮ نمکین ﭘﺎﻧﯽ ﮐﮯ ﮐﮭﻠﮯ ﺳﻤﻨﺪﺭﻭﮞ ﺳﮯ ﻣﻠﮯ ﮨﻮئے ﮨﯿﮟ ۔ نمکین اور میٹھے پانی میں ان کے درمیان مختلف کثافتوں کے فرق کی آڑ (Barrier) قائم ہے ﺗﺎﮐﮧ ﻣﯿﭩﮭﺎ ﭘﺎﻧﯽ ﺍﻭﺭ کھارا ﭘﺎﻧﯽ آپس میں مکس نہ ہوں ۔

   ﺍﺱ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮐﻦ ﻧﻈﺎﻡ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﮐﻮﻥ ﺳﯽ ﻋﻘﻞ ﮨﮯ ؟ ﺍﺱ ﺗﻮﺍﺯﻥ ﮐﻮ ﮐﻮﻥ ﺑﺮﻗﺮﺍﺭ ﺭﮐﮭﮯ ﮨﻮئے ﮨﮯ ؟ ﮐﯿﺎ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﯽ ﺍﭘﻨﯽ ﺳﻮﭺ ہے ﯾﺎ ﭼﺎﻧﺪ ﮐﺎ اپنا ﻓﯿﺼﻠﮧ؟

   ﺳﺎﮌﮬﮯ ﭼﻮﺩە ﺳﻮ ﺳﺎﻝ ﭘﮩﻠﮯ ﺟﺐ ﺟﺪﯾﺪ ﺳﺎﺋﻨﺲ کا ﮐﻮﺋﯽ ﻭﺟﻮﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ ۔ ﻋﺮﺏ ﮐﮯ ﺻﺤﺮﺍﺯﺩە ﻣﻠﮏ ﻣﯿﮟ ﺟﮩﺎﮞ ﮐﻮﺋﯽ ﺳﮑﻮﻝ ﺍﻭﺭ ﮐﺎﻟﺞ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ ، ﺍﯾﮏ انسان ( محمدﷺ ) نبوت ملنے کے بعد قرآن سے ﺳﻮﺭﺝ ﺍﻭﺭ ﭼﺎﻧﺪ ﮐﮯ متعلق اس آیت کو پڑھتا ﮨﮯ ﮐﮧ :
 " ﻭﺍﺷﻤﺲ ﻭﺍﻟﻘﻤﺮ ﺑﺤﺴﺒﺎﻥ " ‏ـ
( ﺳﻮﺭە ﺍﻟﺮﺣﻤٰﻦ : 05 ‏)
معنیٰ : سورج اور چاند ﺍﯾﮏ ﺣﺴﺎﺏ ﮐﮯ ﭘﺎﺑﻨﺪ ﮨﯿﮟ ۔

دوسری جگہ ﺳﻤﻨﺪﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﮔﮩﺮﺍﺋﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ آیت تلاوت کرتا ہے کہ :
" ﺑﯿﻨﮭﻤﺎ ﺑﺮﺯﺥ ﻻ ﯾﺒﻐﯿٰﻦ " 
( ﺳﻮﺭۃ ﺍﻟﺮﺣﻤٰﻦ:20 ‏)
 معنیٰ : ﺍﻥ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﺑﺮﺯﺥ ‏( Barrier ‏) ﮨﮯ ﺟﻮ ﻗﺎﺑﻮ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮭﮯ ﮨﻮئے ﮨﮯ " ۔ ‏

  ﺟﺐ ﺳﺘﺎﺭﻭﮞ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﺟﮕﮧ ﻟﭩﮑﮯ ﮨﻮئے ﭼﺮﺍﻍ ﮐﮩﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﺗﮭﺎ تو اس نے قرآن کی یہ صداقت دنیا کے سامنے پیش کی کہ :
" ﻭﮐﻞ ﻓﯽ ﻓﻠﮏ ﯾﺴﺒﺤﻮﻥ " 
( ﺳﻮﺭە ﯾٰﺴﯿﻦ:40 )
 ﯾﻌﻨﯽ ﺳﺐ ﮐﮯ ﺳﺐ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﺪﺍﺭ میں ﺗﯿﺮ رہے ( گردش کرﺭﮨﮯ ) ﮨﯿﮟ ۔

  ﺟﺐ ﺳﻮﺭﺝ ﮐﻮ ﺳﺎﮐﻦ ﺗﺼﻮﺭ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﺗﮭﺎ تو اس نے قرآن مجید سے یہ حقیقت سامنے لائی کہ :
" ﻭﺍﻟﺸﻤﺲ ﺗﺠﺮﯼ ﻟﻤﺴﺘﻘﺮﻟﮭﺎ "
( ﺳﻮﺭە ﯾٰﺴﯿﻦ:38 )
  معنیٰ : ﯾﻌﻨﯽ ﺳﻮﺭﺝ ﺍﭘﻨﮯ ﻟﺌﮯ ﻣﻘﺮر کردہ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﭘﺮ اپنی مقررہ ﻣﻨﺰﻝ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﺳﮯ ﭼﻼ جاﺭﮨﺎ ﮨﮯ ۔ ‏

 ﺟﺐ ﮐﺎﺋﻨﺎﺕ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ﺟﺎﻣﺪ اور  ﺁﺳﻤﺎﻥ ‏کو نیلی چھت ﮐﮩﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﺗﮭﺎ تو اس نے قرآن کی یہ حقیقت دنیا کے سامنے رکھی کہ :
" ﻭﺍﻧﺎ ﻟﻤﻮﺳﻌﻮﻥ " ‏
( ﺳﻮﺭە ﺍﻟﺬاﺭﯾﺎﺕ:47 )
  معنیٰ : اور ہم اس کائنات کو وسعت دینے والے ہیں ۔ یعنی کائنات اپنے آغاز سے پھیلتی ہی جارہی ہے ۔

  ﻭە ﻧﺒﺎﺗﺎﺕ ﺍﻭﺭ ﺣﯿﻮﺍﻧﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺑﺘﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ :
وجعلنا من الماء کل شئ حی 
( سورہ الانبیاء:30 )
   معنیٰ : اور ہم نے پانی سے ہر چیز کو زندگی دی ۔ 

ﺍﻟﺒﺮﭦ ﺁﺋﻦ ﺳﭩﺎﺋﻦ ﺍﭘﻨﯽ ﺩﺭﯾﺎﻓﺖ " ﻗﻮﺍﻧﯿﻦ ﻗﺪﺭﺕ ﺍﭨﻞ ﮨﯿﮟ " ﭘﺮ ﺟﺪﯾﺪ ﺳﺎﺋﻨﺲ ﮐﺎ ﺑﺎﻧﯽ ﮐﮩﻼﺗﺎ ﮨﮯ ۔ ﻟﯿﮑﻦ قرآن مجید ﻧﮯ ﺑﮩﺖ ﭘﮩﻠﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ دیا تھا کہ :
" ﻣﺎﺗﺮیٰ ﻓﯽ ﺧﻠﻖ ﺍﻟﺮّﺣﻤٰﻦ ﻣﻦ تفٰوﺕ ۔
( ﺳﻮﺭە ﺍﻟﻤﻠﮏ : 03 ‏)
 معنیٰ : اور ﺗﻢ ﺭﺣﻤٰﻦ ﮐﯽ ﺗﺨﻠﯿﻖ ﻣﯿﮟ ﮐﺴﯽ ﺟﮕﮧ ﻓﺮﻕ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﺎؤﮔﮯ ۔

 ﺟﺪﯾﺪ ﺳﺎﺋﻨﺲ ﮐﯽ ﺍﻥ ﻗﺎﺑﻞِ ﻓﺨﺮ ﺩﺭﯾﺎﻓﺘﻮﮞ سے ﭼﻮﺩە ﺳﻮ ﺳﺎﻝ قبل قرآن مجید کے یہ حقائق قرآن مجید کو اللہ تعالیٰ کا کلام ، اس کتاب کے حامل نبی کریمﷺ کو اللہ کا سچّا نبی ثابت کرتے ہیں اور یہ کہ اس کائنات کا خالق صرف اللہﷻ ہے اور اسی کے اٹل قوانین کی روسے کارخانہ کائنات سرگرم عمل ہے ـ

ﻧﻮﻣﻮﻟﻮﺩ ﺑﭽﮯ ﮐﻮ ﮐﻮﻥ ﺳﻤﺠﮭﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺑﮭﻮﮎ ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﺭﻭ ﮐﺮ ﻣﺎﮞ ﮐﯽ ﺗﻮﺟﮧ ﺍﭘﻨﯽ ﻃﺮﻑ ﻣﺒﺬﻭﻝ ﮐﺮﺍئے ؟ ﻣﺎﮞ ﮐﻮ ﮐﻮﻥ ﺣﻮﺻﻠﮧ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮨﺮ ﺧﻄﺮﮮ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺳﯿﻨﮧ ﺳَﭙﺮ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺑﭽﮯ ﮐﻮ ﺑﭽﺎئے ۔ ﺍﯾﮏ ﻣﻌﻤﻮﻟﯽ ﺳﯽ ﭼﮍﯾﺎ ﺷﺎہین ( عقاب ) ﺳﮯ ﻣﻘﺎبلے ﭘﺮ ﺍُﺗﺮ ﺁﺗﯽ ﮨﮯ ، ﯾﮧ ﺣﻮﺻﻠﮧ ﺍﺳﮯ ﮐﺲ ﻧﮯ ﺩﯾﺎ ؟ ﻣﺮﻏﯽ ﮐﮯ ﺑﭽﮯ ﺍﻧﮉﮮ ﺳﮯ ﻧﮑﻠﺘﮯ ﮨﯽ ﭼﻠﻨﮯ ﻟﮕﺘﮯ ﮨﯿﮟ ، ﺣﯿﻮﺍﻧﺎﺕ ﮐﮯ ﺑﭽﮯ ﺑﻐﯿﺮ سکھائے ﻣﺎؤﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺩﻭﺩﮪ ﮐﮯ لئے ﻟﭙﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ ، ﺍﻧﮩﯿﮟ ﯾﮧ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﮐﻮﻥ ﺳﮑﮭﺎﺗﺎ ﮨﮯ ؟ 

   ﺟﺎﻧﻮﺭﻭﮞ ﮐﮯ ﺩﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﻥ ﻣﺤﺒﺖ ﮈﺍﻝ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﭘﻨﯽ ﭼﻮﻧﭽﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺭﺍﮎ ﻻ ﮐﺮ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﮯ منہ ﻣﯿﮟ ﮈﺍﻟﯿﮟ ؟ 
ﯾﮧ ﺁﺩﺍﺏِ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎﮞ ﺳﮯ سیکھے ؟

  ﺷﮩﺪ ﮐﯽ ﻣﮑﮭﯿﺎﮞ ﺩﻭﺭ ﺩﺭﺍﺯ ﺑﺎﻏﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﮏ ﭘﮭﻮﻝ ﺳﮯ ﺭﺱ ﭼﻮﺱ ﭼﻮﺱ ﮐﺮ ﺍﻧﺘﮩﺎﺋﯽ ﺍﯾﻤﺎﻧﺪﺍﺭﯼ ﺳﮯ ﻻ ﮐﺮ ﭼﮭﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﺟﻤﻊ ﮐﺮﺗﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ ۔ ﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ  ہر ﺍﯾﮏ ﻣﺎﮨﺮ نباتات ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺟﺎﻧﺘﯽ ہیں ﮐﮧ ﮐﭽﮫ ﭘﮭﻮﻝ ﺯﮨﺮﯾﻠﮯ ﮨﯿﮟ ، ﺍﻥ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎتیں ۔ وہ ﺍﯾﮏ ﻗﺎﺑﻞ ﺍﻧﺠﯿﻨﺌﺮ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺷﮩﺪ ﺍﻭﺭ ﻣﻮﻡ ﮐﻮ ﻋﻠﯿﺤﺪە ﻋﻠﯿﺤﺪە ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﻓﻦ ﺑﮭﯽ ﺟﺎﻧﺘﯽ ہیں ۔ ﺟﺐ ﮔﺮﻣﯽ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺷﮩﺪ ﮐﻮ ﭘﮭﮕﻞ ﮐﺮ ﺑﮩﮧ ﺟﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﺑﭽﺎﻧﮯ کے لئے وہ ﺍپنے ﭘﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﺣﺮﮐﺖ ﺳﮯ ﭘﻨﮑﮭﺎ ﭼﻼ ﮐﺮ اسے ﭨﮭﻨﮉﺍ ﺑﮭﯽ ﮐﺮﺗﯽ ہیں ۔ ﻣﻮﻡ ﺳﮯ ﺍﯾﺴﺎ ﮔﮭﺮ ﺑﻨﺎﺗﯽ ہیں ﺟﺴﮯ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﺑﮍﮮ ﺳﮯ ﺑﮍے ﺁﺭﮐﯿﭩﯿﮑﭧ ﺑﮭﯽ ﺣﯿﺮﺕ ﺯﺩە ﮨﯿﮟ ۔ ﻻﮐﮭﻮﮞ ﮐﯽ ﺗﻌﺪﺍﺩ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﺴﮯ ﻣﻨﻈﻢ ﻃﺮﯾﻘﮯ ﺳﮯ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﻣﺜﺎﻝ ﻧﮩﯿﮟ ملتی ۔
 ﮨﺮ ﺍﯾﮏ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﺴﺎ ﻧﻈﺎﻡ راڈار نصب ﮨﮯ ﮐﮧ ﻭە ﺩﻭﺭ ﺩﻭﺭ ﻧﮑﻞ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ کا ﺭﺍﺳﺘﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﮭﻮﻟﺘﯿﮟ ۔ ﺍنہیں ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﮯ ﯾﮧ ﻃﺮﯾﻘﮯ ﮐﺲ ﻧﮯ ﺳﮑﮭﺎئے ؟ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﯾﮧ ﻋﻘﻞ ﮐﺲ ﻧﮯ ﺩﯼ ؟

ﻣﮑﮍﺍ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﻨﮧ ﮐﮯ ﻟﻌﺎﺏ ﺳﮯ ﺷﮑﺎﺭ ﭘﮑﮍﻧﮯ ﮐﮯ لئے ﺍﯾﺴﺎ ﺟﺎﻝ ﺑﻨﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﺪﯾﺪ ﭨﯿﮑﺴﭩﺎﺋﻞ ﺍﻧﺠﯿﻨﺌﺮز ﺑﮭﯽ ﺍﺱ ﺑﻨﺎﻭﭦ ﮐﺎ ﺍﯾﺴﺎ ﻧﻔﯿﺲ ﺩﮬﺎﮔﺎ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﻗﺎﺻﺮ ﮨﯿﮟ ۔

 ﮔﮭﺮﯾﻠﻮ ﭼﯿﻮنٹیاں ﮔﺮﻣﯿﻮﮞ ﻣﯿں موسم سرما ﮐﮯﻟﺌﮯ ﺧﻮﺭﺍﮎ ﺟﻤﻊ ﮐﺮﺗﯽ ہیں ، ﺍﭘﻨﮯ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﮔﮭﺮ ﺑﻨﺎﺗﯽ ہیں، ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﯽ تنظیم ﺳﮯ ﺭﮨﺘﯽ ہیں ﺟﮩﺎﮞ مینیجمینٹ ﮐﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﺍﺻﻮﻝ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮐﻦ ﺣﺪ ﺗﮏ ﮐﺎﺭﻓﺮﻣﺎ ﮨﯿﮟ ۔

 ﭨﮭﻨﮉﮮ ﭘﺎﻧﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﻣﭽﮭﻠﯿﺎﮞ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻧﮉﮮ ﺍﭘﻨﮯ ﻭﻃﻦ ﺳﮯ ﮨﺰﺍﺭﻭﮞ ﻣﯿﻞ ﺩﻭﺭ ﮔﺮﻡ ﭘﺎﻧﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ جاکر ﺩﯾﺘﯽ ﮨﯿﮟ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﻥ ﺳﮯ ﻧﮑﻠﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺑﭽﮯ ﺟﻮﺍﻥ ﮨﻮ ﮐﺮ ﻣﺎﮞ ﮐﮯ ﻭﻃﻦ واپس ﺧﻮﺩ ﺑﺨﻮﺩ ﭘﮩﻨﭻ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ۔

 ﻧﺒﺎﺗﺎﺕ ﮐﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﺎ ﺳﺎﺋﯿﮑﻞ ﺑﮭﯽ ﮐﻢ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮐﻦ ﻧﮩﯿﮟ ، ﺟﺮﺍﺛﯿﻢ ﺍﻭﺭ ﺑﯿﮑﭩﯿﺮﯾﺎ ﮐﯿﺴﮯ ﮐﺮﻭﮌﻭﮞ ﺳﺎﻟﻮﮞ ﺳﮯ ﺍپنے وجود اور اس کی بقا ﮐﻮ ﻗﺎﺋﻢ ﺭﮐﮭﮯ ﮨﻮئے ﮨﯿﮟ ؟
ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﮯ ﮔﺮ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﮐﺲ ﻧﮯ ﺳﮑﮭﺎئے ؟ 
سوشل مینیجمینٹ  ﮐﮯ ﯾﮧ اصوﻝ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﮐﺲ ﻧﮯ سکھائے ؟

ایک DNA ہی کو لے کر غور کریں تو انسانی عقلِ سلیم اللہﷻ کے وجود کو مانے بغیر نہیں رہ سکتی ۔

  ﮐﯿﺎ ﺯﻣﯿﻦ ﺍﺱ ﻗﺪﺭ ﻋﻘﻞ ﻣﻨﺪ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﺧﻮﺩﺑﺨﻮﺩ ﻟﯿﻞ ﻭ ﻧﮩﺎﺭ ﮐﺎ ﻧﻈﺎﻡ ﻗﺎﺋﻢ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ ، ﺧﻮﺩ ﺑﺨﻮﺩ ﮨﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﺤﻮﺭ ﭘﺮ
 1/2 -67 ﮈﮔﺮﯼ ﺟﮭﮏ ﮔﺌﯽ ﺗﺎ ﮐﮧ ﺳﺎﺭﺍ ﺳﺎﻝ ﻣﻮﺳﻢ ﺑﺪﻟﺘﮯ ﺭﮨﯿﮟ ، ﮐﺒﮭﯽ ﺑﮩﺎﺭ ، ﮐﺒﮭﯽ ﮔﺮﻣﯽ، ﮐﺒﮭﯽ ﺳﺮﺩﯼ ﺍﻭﺭ ﮐﺒﮭﯽ ﺧﺰﺍﮞ ﺗﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﭘﺮ ﺑﺴﻨﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﮨﺮ ﻃﺮﺡ کی ﺳﺒﺰﯾﺎﮞ ، ﭘﮭﻞ ﺍﻭﺭ ﺧﻮﺭﺍﮎ ﺳﺎﺭﺍ ﺳﺎﻝ ملتے ﺭﮨﯿﮟ ۔

ﺯﻣﯿﻦ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺷﻤﺎﻟﺎً ﺟﻨﻮﺑﺎً ﺍﯾﮏ ﻃﺎﻗﺘﻮﺭ ﻣﻘﻨﺎﻃﯿﺴﯽ ﻧﻈﺎﻡ ﺑﮭﯽ ﺧﻮﺩﺑﺨﻮﺩ ﮨﯽ ﻗﺎﺋﻢ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ ؟
ﺗﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺍﺛﺮ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺑﺎﺩﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﺠﻠﯿﺎﮞ ﮐﮍﮐﯿﮟ ﺟﻮ ﮨﻮﺍ ﮐﯽﻧﺎﺋﭩﺮﻭﺟﻦ ﮐﻮ ﻧﺎﺋﭩﺮﺱ ﺁﮐﺴﺎﺋﮉ ‏( Nitrous Oxide ‏) ﻣﯿﮟ ﺑﺪﻝ ﮐﺮ ﺑﺎﺭﺵ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﺯﻣﯿﻦ ﭘﺮ ﭘﻮﺩﻭﮞ کے لئے  ﻗﺪﺭﺗﯽ ﮐﮭﺎﺩ ﻣﮩﯿﺎ ﮐﺮﯾﮟ ، ﺳﻤﻨﺪﺭﻭﮞ ﭘﺮ ﭼﻠﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺑﺤﺮﯼ ﺟﮩﺎﺯ ﺁﺑﺪﻭﺯ
 ‏( Submarine ‏) ﺍﻭﺭ ﮨﻮﺍؤﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﮌﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻃﯿﺎﺭﮮ ﺍﺱ ﻣﻘﻨﺎﻃﯿﺲ ﮐﯽ ﻣﺪﺩ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﭘﺎﺋﯿﮟ ، ﺁﺳﻤﺎﻧﻮﮞ ﺳﮯ ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﻣﮩﻠﮏ ﺷﻌﺎﺋﯿﮟ ﺍﺱ ﻣﻘﻨﺎﻃﯿﺴﯿﺖ ﺳﮯ ﭨﮑﺮﺍ ﮐﺮ ﻭﺍﭘﺲ ﭘﻠﭧ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺗﺎﮐﮧ ﺯﻣﯿﻨﯽ ﻣﺨﻠﻮﻕ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻣﮩﻠﮏ ﺍﺛﺮﺍﺕ ﺳﮯ ﻣﺤﻔﻮﻅ ﺭﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺟﺎﺭﯼ ﺭﮨﮯ ـ

 ﺯﻣﯿﻦ ، ﺳﻮﺭﺝ ، ﮨﻮﺍؤں ، پہاﮌﻭﮞ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺪﺍﻧﻮﮞ ﻧﮯ ﻣﻞ ﮐﺮ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺳﻤﺠﮭﻮﺗﺎ ﮐﺮ رکھا ہے تاﮐﮧ ﺳﻮﺭﺝ ﮐﯽ ﮔﺮﻣﯽ ﺳﮯ ﺁﺑﯽ ﺑﺨﺎﺭﺍﺕ ﺍﭨﮭﯿﮟ ، بھاری نمک کو واپس سمندر میں چھوڑ دیں ۔ ﮨﻮﺍﺋﯿﮟ ﺍﺭﺑﻮﮞ ﭨﻦ کشید شدہ صاف ہلکے اور میٹھے پانی (Distilled Water) ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻭﺵ ﭘﺮ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﭘﮩﺎﮌﻭﮞ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺪﺍﻧﻮﮞ ﺗﮏ ﻻﺋﯿﮟ ، سطح زمین سے بلند پہاڑوں پر سردیوں میں یہ پانی برف کی شکل میں سٹور ہوتا ہے اور گرمیوں میں یہی برف پگھلتی ہے تو اس سے آبشاریں پھوٹتی ہیں ، پھر ان کا پانی ندیوں میں بہتا ہے تاکہ دور تک انسانوں کی پیاس بجھائے ان کے پھلوں ، باغوں ، سبزیوں ، چراگاہوں اور اناج کو سیراب کرے ـ 

بارش برسنے کے عمل میں ﺳﺘﺎﺭﻭﮞ ﺳﮯ ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺭﯾﮉﯾﺎﺋﯽ ذرات ﺑﺎﺩﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﻮ ﺍﮐﭩﮭﺎ ﮐﺮ ﮐﮯ ﻗﻄﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﺷﮑﻞ ﺩیتے ہیں ، تب جاکر یہ ﻣﯿﭩﮭﺎ پانی پہاڑی علاقوں اور ﺧﺸﮏ ﻣﯿﺪﺍﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﺳﯿﺮﺍﺏ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ قابل ہوتا ہے ۔ 

ﺟﺐ ﺳﺮﺩﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﯽ ﮐﻢ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﮨﻮتی ہے ﺗﻮ ﯾﮧ ﭘﮩﺎﮌﻭﮞ ﭘﺮ ﺑﺮﻑ ﮐﮯ ﺫﺧﯿﺮﮮ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﺟﻤﻊ ﮨﻮجاتا ہے ۔ ﮔﺮﻣﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺟﺐ ﺯﯾﺎدە ﭘﺎﻧﯽ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﮨوتی ہے ﺗﻮ ﯾﮧ ﭘﮕﮭﻞ ﮐﺮ ﻧﺪﯼ ﻧﺎﻟﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺩﺭﯾﺎؤﮞ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﻣﯿﺪﺍﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﺳﯿﺮﺍﺏ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮئے ﻭﺍﭘﺲ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﺗﮏ ﭘﮩﻨﭻ جاتا ہے ۔ 

ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﺎ ﺷﺎﻧﺪﺍﺭ ﻣﺘﻮﺍﺯﻥ ﻧﻈﺎﻡ ﺟﻮ ﺳﺐ ﮐﻮ ﺳﯿﺮﺍﺏ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽ ﺿﺎﺋﻊ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ ۔

سوچیئے ! ﮐﯿﺎ ﯾﮧ ﺑﮭﯽ ﺳﺘﺎﺭﻭﮞ ، ﮨﻮﺍ ﺍﻭﺭ ﺯﻣﯿﻦ ﮐﯽ ﺍﭘﻨﯽ ﺳﻮﭺ ﺗﮭﯽ ؟

انسانی Pancreas ‏( لبلبہ) ﺧﻮﻥ ﻣﯿﮟ ﺷﻮﮔﺮ ﮐﯽ ﺍﯾﮏ ﺧﺎﺹ ﻣﻘﺪﺍﺭ ﮐﻮ ﺑﮍﮬﻨﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﺘﮯ ، ﺩﻝ ﮐﺎ ﭘﻤﭗ ہر منٹ 70 ، 80 بار منظم اور باقاعدہ حرکت سے ﺧﻮﻥ ﭘﻤﭗ ﮐﺮﺗﺎ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ ۔ ﺍﯾﮏ 75ﺳﺎﻟﮧ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﺑﻼ ﻣﺮﻣﺖ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎً ﺗﯿﻦ ﺍﺭﺏ ﺑﺎﺭ ﺩﮬﮍﮐﺘﺎ ﮨﮯ ۔ 

ﮨﻤﺎﺭﮮ ﮔﺮﺩﮮ ‏( Kidneys ‏) ﺻﻔﺎﺋﯽ ﮐﯽ ﺑﮯﻣﺜﻞ ﺍﻭﺭ ﻋﺠﯿﺐ ﻓﯿﮑﭩﺮﯼ ہیں ﺟﻮ ﺟﺎﻧﺘﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺧﻮﻥ ﻣﯿﮟ ﺟﺴﻢ کےلئے ﺟﻮ ﻣﻔﯿﺪ ﮨﮯ ﻭە ﺭﮐﮫ ﻟﯿﻨﺎ ﮨﮯ اور ﻓﻀﻼﺕ ﮐﻮ ﺑﺎﮨﺮ ﭘﮭﯿﻨﮏ ﺩﯾﻨﺎ ﮨﮯ ۔ 

ﻣﻌﺪە ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮐﻦ ﮐﯿﻤﯿﮑﻞ ﮐﻤﭙﻠﯿﮑﺲ ‏( Chemical Complex ‏) ﮨﮯ ﺟﻮ ﺧﻮﺭﺍﮎ ﺳﮯ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺑﺨﺶ ﺍﺟﺰﺍ ﻣﺜﻠﺎً ﭘﺮﻭﭨﯿﻦ ، ﮐﺎﺭﺑﻮﮨﺎﺋﯿﮉﺭیٹس ﻭﻏﯿﺮە ﮐﻮ ﻋﻠﯿﺤﺪە علیحدہ ﮐﺮﮐﮯ ﺧﻮﻥ ﮐﮯ ﺣﻮﺍﻟﮧ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻓﻀﻼﺕ ﮐﻮ ﺑﺎﮨﺮ ﻧﮑﺎﻝ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ ۔

ﺍﻧﺴﺎﻧﯽ ﺟﺴﻢ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﺠﯿﻨﺌﺮﻧﮓ ﮐﮯ ﯾﮧ ﺷﺎﮨﮑﺎﺭ ، ﺳﺎﺋﻨﺲ ﮐﮯ ﯾﮧ ﺑﮯ ﻣﺜﻞ ﻧﻤﻮﻧﮯ ، ﭼﮭﻮﭨﮯ ﺳﮯ ﭘﯿﭧ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﻻﺟﻮﺍﺏ ﻓﯿﮑﭩﺮﯾﺎﮞ ، ﮐﯿﺎ ﯾﮧ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﯾﻮﮞ ﮨﯽ ﺑﻦ گئیں تھیں ؟

ﺩﻣﺎﻍ ﮐﻮ ﮐﺲ ﻧﮯ ﺑﻨﺎﯾﺎ ؟ ﻣﻀﺒﻮﻁ ﮨﮉﯾﻮﮞ ﮐﮯ ﺧﻮﻝ ﻣﯿﮟ ﺑﻨﺪ ، ﭘﺎﻧﯽ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﺗﯿﺮﺗﺎ ﮨﻮﺍ ﻋﻘﻞ ﮐﺎ ﺧﺰﺍﻧﮧ ، ﻣﻌﻠﻮﻣﺎﺕ ﮐﺎ ﺳﭩﻮﺭ ، ارادوں و ﺍﺣﮑﺎﻣﺎﺕ ﮐﺎ سینٹر ، ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻣﺎﺣﻮﻝ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﺭﺍﺑﻄﮧ ﮐﺎ ﺫﺭﯾﻌﮧ ، ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﻤﭙﯿﻮﭨﺮ ﮐﮧ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺍﺱ کی کارکردگی ، پوٹینشل تو ایک طرف اس کی مکملﺑﻨﺎﻭﭦ ﺍﻭﺭ ﮈﯾﺰﺍﺋﻦ ﮐﻮ ﺍﺑﮭﯽ ﺗﮏ صحیح طرح سے ﺳﻤﺠﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﺎﯾﺎ ۔ ﻻﮐﮫ ﮐﻮﺷﺸﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﺎﻭﺟﻮﺩ ﺍﻧﺴﺎﻧﯽ ﮨﺎﺗﮫ ﺍﻭﺭ ﺫﮨﻦ ﮐﺎ ﺑﻨﺎﯾﺎ ﮨﻮﺍ ﮐﻮﺋﯽ ﺳﭙﺮ ﮐﻤﭙﯿﻮﭨﺮ ﺑﮭﯽ ﺍﺱ کے ﻋﺸﺮ ﻋﺸﯿﺮ ﺗﮏ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮩﻨﭻ ﺳﮑﺘﺎ ۔

ﮨﺮ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﮭﺮﺑﻮﮞ ﺧﻠﯿﺎﺕ ‏( Cells ‏) ﮐﺎ ﻣﺠﻤﻮﻋﮧ ﮨﮯ ۔ ﺍﺗﻨﮯ ﭼﮭﻮﭨﮯ ﮐﮧ ﺧﻮﺭﺩﺑﯿﻦ ﮐﯽ ﻣﺪﺩ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﻧﻈﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺗﮯ ، ﻟﯿﮑﻦ ﺳﺐ ﮐﮯ ﺳﺐ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮨﯿﮟ کہ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﻧﺎ ﮨﮯ ۔ ﯾﻮﮞ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﺎ ﮨﺮ ﺍﯾﮏ ﺧﻠﯿﮧ ﺷﻌﻮﺭ ﺭﮐﮭﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﻭﺟﻮﺩ ﻣﯿﮟ ﻣﮑﻤﻞ ﺷﺨﺼﯿﺖ ﮨﮯ ۔ ﺍﻥ ﺟﯿﻨﺰ ﻣﯿﮟ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﭘﻮﺭﯼ پروگرامنگ لکھی ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺍﺱ ﭘﺮﻭﮔﺮﺍﻡ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺧﻮﺩﺑﺨﻮﺩ چلتی ﺭﮨﺘﯽ ﮨﮯ ۔ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﺎ ﭘﻮﺭﺍ ﺭﯾﮑﺎﺭﮈ ، ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺷﺨﺼﯿﺖ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﻋﻘﻞ ﻭ ﺩﺍﻧﺶ ، ﻏﺮﺽ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﭘﮩﻠﮯ ﮨﯽ ﺳﮯ ﺍﻥ ﺧﻠﯿﺎﺕ ﭘﺮ ﻟﮑﮭﺎ ﺟﺎ ﭼﮑﺎ ﮨﮯ ۔ ﺣﯿﻮاﻧﺎﺕ ﮨﻮ ﯾﺎ ﻧﺒﺎﺗﺎﺕ ، ﺍﻥ ﮐﮯ ﺑﯿﺞ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺍﻥ ﮐﺎ ﭘﻮﺭﺍ ﻧﻘﺸﮧ ﺑﻨﺪ ﮨﮯ ، ﯾﮧ ﮐﺲ ﮐﯽ ﻧﻘﺸﮧ ﺑﻨﺪﯼ ﮨﮯ ، ﯾﮧ ﮐﺲ ﮐﯽ پروگرامنگ ہے ؟

ﺧﻮﺭﺩﺑﯿﻦ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﻣﺸﮑﻞ ﺳﮯ ﻧﻈﺮ ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﺳﯿﻞ ‏( Cell ‏) ﺍﯾﮏ ﻣﻀﺒﻮﻁ ﺗﻮﺍﻧﺎ ﻋﻘﻞ ﻭ ﮨﻮﺵ ﻭﺍﻻ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺑﻦ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ۔ ﯾﮧ ﮐﺲ ﮐﯽ ﺑﻨﺎﻭﭦ ﮨﮯ ؟

 ﮨﻮﻧﭧ ، ﺯﺑﺎﻥ ، ﺍﻭﺭ ﺗﺎﻟﻮ ﮐﮯ ﺍﺟﺰﺍ ﮐﻮ ﺳﯿﻨﮑﮍﻭﮞ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﺣﺮﮐﺖ ﺩﯾﻨﺎ ﮐﺲ ﻧﮯ ﺳﮑﮭﺎﯾﺎ ؟ ﺍﻥ ﺣﺮﮐﺎﺕ  کے اندر کس نے صلاحیت رکھی ہے جس سے مختلف جغرافیوں کے انسان ﻃﺮﺡ ﻃﺮﺡ ﮐﯽ بامعنی ﺁﻭﺍﺯﯾﮟ نکالتے ہیں ، ﺍﻥ سے کئی قسم کے لہجے اور معانی سمجھتے اور سمجھاتے ہیں ؟ ان حیرت انگیز نشانیوں اور حقیقتوں  کے پیچھے کس کی قدرت کاملہ کار فرما ﮨﮯ ؟
 وہ ہے  لآ اِلٰہَ اِلَّا اللہ ۔
       
                                           تحریر: سید عطاء الرحمٰن

منگل، 25 جون، 2019

استاد کا مقام



  استاد معاشرے میں اکائی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ معاشرے کو سدھارنے میں استاد کی حیثیت ریڑھ کی ہڈی جیسی ہوتی ہیں ۔ ایک بگڑے ہوئے سماج کو استاد ہی سدھار لا سکتا ہے ۔ استاد کا مقام بہت اعلٰی و ارفع ہیں ۔ استاد ہی کی بدولت بنی نوع انسان نے فرش سے عرش تک سفر کیا ۔ 

 استاد نے بہشت اور دوزخ کے سیر کرائی ۔ استاد کی عظمت اور رفعت کی اگر بات کی جائے تو دنیا میں کوئی بھی ایسا پیمانہ نہیں جو اس کو تول سکے ۔ لیکن اہل قلم لوگوں کے ہاں اس کی عزت اور عظمت کیلے کھلے دل میں بے پناہ محبت موجود ہوتی ہیں ۔

   استاد کو معمار وطن اسلئے کہا جاتا ہیں کہ یہ قوم کا پیکر تراشتا ہے ۔ کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار اس ملک کے اساتذہ پر ہوتی ہیں ۔ کیونکہ استاد ہی سائنس دان ، سیاستدان ، کیمیادان ، ماہر فلکیات ، ماہر ارضیات ، ڈاکٹر ، انجینئر یا آسمان کی اونچائی تک اڑان کرنے والا ہوا باز استاد ہی کی بدولت بنتا ہیں ۔

    اگر اس دنیا میں رحمت اللعالمین استاد بن کر نہ آتے تو عرب کے بت پرست اور آتش پرست لوگوں جہالت کی اندھیروں سے اسلام کے اجالوں میں کون لے کر لاتا ۔ اگر استاد رحمت بن کر نہ آتے تو زندہ درگور بچیوں کی چیخ و پکار کون سنتا ۔ جس طرح خاتم النبین نے استاد بن کر عرب کے بھگڑے ہوئے معاشرے کو ایک مثال بنایا ۔ اسطرح وہ اس دور کے اساتذہ کےلئے ایک مشعل راہ ہیں ۔ اب چونکہ سماج بدل چکا ہے اور سائینس و ٹیکنالوجی کا دور ہیں تو زیادہ محنت لگن اور جذبے سے دونوں سرکاری اور نجی اداروں میں اساتذہ اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرتی ہیں اور اس قوم وملت کو اچھے سے اچھے طریقے سے سنوارتے ہیں ۔

 اگر پاکستان اپنے وجود میں آنے کے ستر سال بعد بھی ترقی کی لکیر کے نیچے ہیں تو اس میں بڑی وجہ استاد کی تحقیر کرنا اور اسے حقارت کی نظروں سے دیکھنا بھی ہوسکتا ہیں۔اور جو وقار ملا ہیں وہ استاد کی مرہون منت ہی ہیں ۔ ترقی یافتہ ممالک کو اگر دیکھا جائے تو وہاں استاد کی عزت رتبہ اور مقام وزیراعظم اور صدر سے کہیں زیادہ ہوتی ہیں۔ وہاں استاد کی عزت اتنی ذیادہ ہے کہ سڑک پار کرتے وقت ٹریفک روک جاتی ہیں ۔ مرتبہ اتنا بڑا کہ عدالت میں اسے کرسی پیش کی جاتی ہیں ۔ کیونکہ وہ لوگ جانتے ہیں کہ استاد ہی سماج کا محسن اور معمار ہوتا ہیں ۔

  ڈاکٹر اشفاق احمد اپنی کتاب " زویہ " میں لکھتے ہیں کہ 
 " ایک روز میں ایٹلی میں گاڑی چلا رہا تھا میں نے ٹریفک سگنل توڑا جس پر میرا چالان ہوا ۔ اگلے ہی روز میں جج کے سامنے روسٹرم میں حاضر ہوا ۔ جب جج نے پوچھا کہ چالان جمع کرانے میں دیر کیوخ ہوئی ؟
 تو میں نے کہا کہ میں پروفیسر ہوں ، پڑھاتا ہوں ، صبح وہاں ہوتا ہوں ، اسلئے دیر ہوئی ۔ اس پر وہ جج اپنی کرسی سے اٹھ کر کھڑا ہوا اور زور سے سے کہا کہ ایک استاد کٹہرے میں ۔۔! "  

 وہ اپنا نشست چھوڑ کر میرے پاس ائے اور مجھ سے معافی مانگی ۔ اور پھر پورے کٹہرے کے لوگ اکٹھا ہو کے مجھے باعزت اور باوقار طریقے سے وہاں سے رخصت کیا ۔ اس دن میں  نے ان قوموں کی ترقی کا راز جان گیا ۔

  لیکن ہمارے ہاں استاد کی تذلیل کرنا ، اسے گالیاں دینا اور دھمکانا ڈرانا نہ صرف طلباء بلکہ والدین کی بھی ایک معمول بن گیا ہیں ۔ اس کے علاوہ حالیہ دنوں میں ایک تبدیلی سرکار کے ذمہ دار رکن کی سرکاری اساتذہ کے خلاف بیان بازی نے ایک نیا سماں باندھ لیا ہیں ۔ اس صاحب کو زرا جاننا چاہیے کہ آپ بھی اساتذہ کے سامنے بیٹھے ہوئے ہونگے۔

  تب آپ اس قانل ہوئے کہ وزیر بنے ۔آپ جو آج کاغذ پہ لکھے الفاظ اسمبلی ہاؤس میں کھڑے ہوکر زباں پہ ادا کرتے ہیں یہی اس استاد نے ہی اپک بغیر رٹھی رٹھائی کے سکھایے تھے ۔ آرے جناب زرا اپنے الفاظ پہ سوچوں ۔اپنے الفاظ کو واپس لو ۔ ان اساتذہ سے معافی مانگوں ۔ ورنہ استاد کی بد دعا رد نہیں ہوتی ۔ 

   اللہ مجھے اور آپ سب قارئین کرام کو استاد کی عزت والا بنائے ۔ آمین 
                         
                                  تحریر : شانزیب خان اخون خیل 

پیر، 24 جون، 2019

خالی نہیں قوموں کی غلامی کا زمانہ



 کہیں یہ تحریر نظر سے گزری تھی کہ انگریز افسران ، جنہوں نے ہندوستان میں ملازمت کی ، جب واپس انگلینڈ جاتے تو انہیں وہاں پبلک پوسٹ/ ذمہ داری نہ دی جاتی ۔ دلیل یہ تھی کہ تم نے ایک غلام قوم پر حکومت کی ہے جس سے تمہارے اطوار اور رویہ میں فرق آیاہوگا ۔ یہاں اگر اس طرح کی کوئی ذمہ داری تمہیں دی جائے تو تم آزاد انگریز قوم کو بھی اسی طرح ڈیل کرونگے ۔

قارئین ! اس مختصر تعارف کے ساتھ درج ذیل واقعہ ملاحظہ ہو۔
  ایک انگریز خاتون جس کا شوہر برطانوی دور میں برصغیر پاک و ہند میں سول سروس کا آفیسر تھا ۔ خاتون نے زندگی کے کئی سال ہندوستان کے مختلف علاقوں میں گزارے ۔ واپسی پر اپنی یاداشتوں پر مبنی بہت ہی خوبصورت کتاب لکھی ۔  

   خاتون نے لکھا ہے کہ میرا شوہر جب ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر تھا اُس وقت میرے بیٹے کا عمر تقریبا چار سال اور بیٹی کا عمر ایک سال تھی ۔ ڈپٹی کمشنر کو ملنے والی کئی ایکڑ پر محیط رہائش گاہ میں ہم رہتے تھے ۔ ڈی سی صاحب کے گھر اور خاندان کی خدمت گزاری پر کئی سو افراد معمور تھے ۔ روز پارٹیاں ہوتیں ، شکار کے پرواگرام بنتے ، ضلع کے بڑے بڑے زمیندار ہمیں اپنے ہاں مدعو کرنا باعث فخر سمجھتے اور جس کے ہاں ہم چلے جاتے وہ اسے اپنی عزت افزائی سمجھتا ۔  ہمارے ٹھاٹھ ایسے تھے کہ برطانیہ میں ملکہ اور شاھی خاندان کو بھی مشکل سے ہی میسّر تھے ۔

ٹرین کے سفر کے دوران نوابی ٹھاٹھ سے آراستہ ایک عالیشان ڈبہ ڈپٹی کمشنر صاحب کی فیملی کے لیے مخصوص ہوتا تھا۔ جب ہم ٹرین میں سوار ہوتے تو سفید لباس میں ملبوس ڈرائیور ہمارے سامنے آکر دونوں ہاتھ باندھ کر کھڑا ہو جاتا ۔ اور سفر کے آغاز کی اجازت طلب کرتا ۔ اجازت ملنے پر ہی ٹرین چلنا شروع ہوتی ۔

   ایک بار ایسا ہوا کہ ہم سفر کے لیے ٹرین میں بیٹھے تو روایت کے مطابق ڈرائیور نے حاضر ہو کر اجازت طلب کی ۔ اس سے پہلے کہ میں بولتی میرا بیٹا بول اٹھا جس کا موڈ کسی وجہ سے خراب تھا ۔ اُس نے ڈرائیور سے کہا کہ ٹرین نہیں چلانی ۔ ڈرائیور نے حکم بجا لاتے ہوئے کہا کہ جو حکم چھوٹے صاحب ۔ کچھ دیر بعد صورتحال یہ تھی کہ اسٹیشن ماسٹر سمیت پورا عملہ جمع ہو کر میرے چار سالہ بیٹے سے درخواست کر رہا تھا ، لیکن بیٹا ٹرین چلانے کی اجازت دینے کو تیار نہیں ہوا ۔ بلآخر بڑی مشکل سے میں نے کئی چاکلیٹس دینے کے وعدے پر بیٹے سے ٹرین چلوانے کی اجازت دلائی تو سفر کا آغاز ہوا ۔ 

    چند ماہ بعد میں دوستوں اور رشتہ داروں سے ملنے واپس برطانیہ آئی ۔ ہم بذریعہ بحری جہاز لندن پہنچے ، ہماری منزل ویلز کی ایک کاونٹی تھی جس کے لیے ہم نے ٹرین کا سفر کرنا تھا ۔ بیٹی اور بیٹے کو اسٹیشن کے ایک بینچ پر بٹھا کر میں ٹکٹ لینے چلی گئی ، قطار  طویل ہونے کی وجہ سے خاصی دیر ہو گئی ، جس پر بیٹے کا موڈ بہت خراب ہو گیا ۔ جب ہم ٹرین میں بیٹھے تو عالیشان کمپاونڈ کے بجائے فرسٹ کلاس کی سیٹیں دیکھ کر بیٹا ایک بار پھر ناراضگی کا اظہار کرنے لگا ۔ وقت پر ٹرین نے وسل دے کر سفر شروع کیا تو بیٹے نے باقاعدہ چیخنا شروع کر دیا ۔ ’’ وہ زور زور سے کہہ رہا تھا ، یہ کیسا الو کا پٹھہ ڈرائیور ہے ۔ ہم سے اجازت لیے بغیر ہی اس نے ٹرین چلانا شروع کر دی ہے ۔ میں پاپا سے کہہ کر اسے جوتے لگواوں گا۔‘‘ میرے لیے اُسے سمجھانا مشکل ہو گیا کہ ’’یہ اُس کے باپ کا ضلع نہیں ایک آزاد ملک ہے ۔ یہاں ڈپٹی کمشنر جیسے تیسرے درجہ کے سرکاری ملازم تو کیا وزیر اعظم اور بادشاہ کو بھی یہ اختیار حاصل نہیں ہے کہ اپنی انا کی تسکین کے لیے عوام کو خوار کر سکے‘‘۔

  آج یہ واضح ہے کہ ہم نے انگریز کو ضرور نکالا ہے ۔ البتہ غلامی کو دیس سے نکالا نہیں دے سکے ۔ یہاں آج بھی کئی ڈپٹی کمشنرز ، ایس پیز ، وزرا مشیران اور سیاست دان صرف اپنی انّا کی تسکین کےلئے عوام کو گھنٹوں سڑکوں پر ذلیل و خوار کرتے ہیں ۔ اس غلامی سے نجات کی واحد صورت یہی ہے کہ ہر طرح کے تعصّبات اور عقیدتوں کو بالائے طاق رکھ ہر پروٹوکول لینے والے کی مخالفت کرنی چاہئیے ۔ ورنہ صرف 14 اگست کو جھنڈے لگا کر اور موم بتیاں سلگا کر خود کو دھوکہ دے لیا کیجئیے کہ ہم آزاد ہیں ۔

نشه او د نشې نقصانات



   نشه څه ته وايي؟ نشه هر هغه څيز ته وايي چې د انسان وجود او ذهن په خپله قبضه کښې کوي او د انسان د وجود او د ذهن کارکردګۍ کښې بدلون راولي د يو نا معلومه وخت د پاره. نشه يي توکي د خپلو مخصوص اثراتو په بنياد په بيلا بيلو ټولګو کښې تقسيم شوې دي چې کوم په روزانه ژوند کښې مونږ اورو په هغې کښې چرس، افيم، پوډر يا هيروئن، آئس او نور بلها نومونه چې شايد هغه نومونو سره‌ مونږ نا اشنا يو. 

  انسان نشه ولې شروع کوي؟ د دې ډيرې وجې کيداې شي يا خو خلک د خوند د پاره يو ځل نوم اوکړي او بيا عادت جوړ شي کله انسان په ژوند کښې داسې کشالو سره مخ شي چې د ذهني دباؤ له وجې نشې ته لاس واچوي او زيات تره د غلط صحبت له وجې. 

   په غټو او خطرناکو نشو کښی چې د ټولو نه په اسانه تر لاسه کيږي په لارو کوڅو کښې ميلاويږي هغه هيروئن يا پوډر دي او هم دا وجه د چې د پوډرو نشه تر ټولو خطرناکو نشو نه زياته کيږي.

  د اقوام متحده يو اداره يو اين او ډي سي (UNODC) د يو ريپورټ تر مخه تر ټولو نه زيات نشه يي توکي له افغانستان څخه نورو ملکونو ته برامد کيږي دا‌ اداره زياته وي چې په ټوله دنيا کښې چې څومره هيروئن کارول کيږي د هغې پينځه اوويا ۷۵ فيصده  په افغانستان کښې جوړيږي او نورې دنيا ته ورکړې کيږي.

   د UNODC د حساب تر مخه دا وخت په پاکستان کښې د اته لاکهه(800,000) نه زيات کسان چې عمر يې د 15 نه تر پينځه شپيته کاله پورې دې، د هيروئن په باقاعده توګه نشه کولو کښې ککړ دي. دا هم زياته کړې شوې ده چې په پاکستان کښې هر کال د څلور څلويښت 44 ټنونو په حساب سره هيروئن کارول کيږي.

    د ورلډ ډرګز ريپورټ دوه زره اوولسم (WDR 2017) دہ اندازې تر مخه دا اوئيل شو چې په کال دوه زره پينځلسم کښې په ګرده نړۍ کښې دوه نيم سوه ميليونه کسان په نشه کولو کښې ککړ دي کوم کښې چې نهه ويشت ميليونه او پينځه لاکهه کسان په ستونزمنو نشو کولو کښې ککړ دي يعني کوم کسان چې مونږ په سړکونو د ډيړانونو په غاړه او یا د ښار د پولونو لاندې ګورو، په دغه خلکو کښې زيات تره نشه يان د سختو او خطرناکو مرضونو ښکار دي.

 څنګه چې د يو عالمي ادارې د اندازې لاندې په نړيواله کچه کوم خلک چې ځان ته په سيرنج نشه انجيکټ کوي په هغې کښې دولس ميليونه کسان هيپاټائټس سي يعني د تور زيړي ښکار دي، يو ميليون او شپږ لاکهه کسان د ايچ ائ وي او يو ميليون او درې لاکهه کسان د دې دواړه خطرناکو مرضونو په شريکه ښکار دي. 

   که هر څو د دغه مرضونو جديد او پياوړي علاجونه مخې ته راغلې دي خو چونکې د دې علاج دومره ګران دې چې که کوم نشه يي په هسپتال کښې د نشې نه د منع کیدو علاج پيل کړي خو هغه له دغې مرضونو څخه مقابله ونه کړې شي. 

   د دې خاتمه به هله کيږي چې د دې خلاف کوټلې ګامونه پورته شي د سخت نه سخت قانون د جوړونکو او خرڅونکو د پاره جوړ شي او د نشو د نقصان د اګاهۍ په حقله کميسيونونه جوړ شي او زمونږ په نصاب کښې د نشو د اګاهۍ په حقله کوټلې مضمونونه شامل کړې شي.

                    ليک او تحقيق:
                                         شاهکار شمال محمدزے

اتوار، 23 جون، 2019

خان عبدالعلی خان بحیثیت ایک عظیم پختون تعلیم دان



  خان عبدالعلی خان 10 اکتوبر 1922ء کو اتمانزئی چارسدہ میں پیدا ہوئے ۔ اس وقت ان کے والد عبدالغفار خان المعروف باچاخان جیل میں تھے انہوں نے آٹھویں کلاس تک تعلیم واردھا سکول ، پھر کرنل براؤن سکول ڈیرہ ڈون ہندوستان سے حاصل کی ۔  اس کے بعد انہوں نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور سے  گریجویشن مکمل کی ۔ مزید تعلیم کیلئے انگلستان چلے گئے اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے ایم اے کیا ۔ 

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور سے کیا وہ ہسٹری اور پولیٹیکل سائنس کے استاد مقرر ہوئے ۔اس کے بعد ان کا گورنمنٹ کالج سرگودھا تبادلہ ہوا جہاں وہ دو سال تک پروفیسر رہے ۔ اس کے بعد وہ گورنمنٹ کالج میانوالی میں دو سال تک پڑھاتے رہے ۔ بعد ازاں 1961ء میں ان کو مشہور ادارے ایچیسن کالج لاہور کا پرنسپل مقرر کیا گیا جہاں وہ دس سال تک اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے ۔ 

 1971ء میں وہ سیکریٹری ہیلتھ ایجوکیشن اینڈ سوشل ویلفیئر مقرر ہوئے جہاں دو تین برس کام کرتے رہے ۔ ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں وہ پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر ہوئے اور وہاں تین 3 سال تک کام کیا ۔   اس کے بعد وہ فیڈرل سیکریٹری ایجوکیشن اسلام آباد کے منصب پر مقرر ہوئے اور وہاں تین برس تک کام کرتے رہے ۔  بعد ازیں انہیں گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں وائس چانسلر مقرر کیا گیا جہاں وہ دو برس تک اسی عہدے پر فائز رہے ۔ اس کے بعد ایک مرتبہ پھر انہیں پشاور یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا جہاں سے 1981ء میں ریٹائرڈ ہو گئے ۔

  ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے ایک سال اپنے گاؤں اتمانزئی میں آرام کیا اس زمانے میں گورنر سرحد جنرل ریٹائرڈ فضل حق  نے مردان میں ایک کالج بنام ,, فضل حق کالج مردان ،، قائم کرنا چاہا تو ان کو وہاں پرنسپل مقرر کیا گیا انہوں نے 1982ء میں فضل حق کالج مردان کا سیٹ اپ کیا اور وہاں وہ دس سال تک کام کرتے رہے ان کی تعلیمی خدمات پر حکومت پاکستان نے ان کو ,, ستارہ امتیاز ،، سے نوازا جو ان کے صاحبزادے جناب ذوالفقار خان نے صدر مملکت فاروق احمد خان لغاری سے وصول کیا ۔

  پختون قوم کے یہ عظیم تعلیم دان 19 فروری 1997ء کو تقریبا 75 برس کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کر گئے ۔ خان عبدالعلی خان اتمانزئی چارسدہ میں سپردخاک کیا گیا ہے ۔ 



بدھ، 19 جون، 2019

جالہ وانی ایک مشکل کام ہے



      ہوا بھر کر پھلائی ہوئی مشکوں پر تختہ ڈال کر بنائی ہوئی کشتی کو جالہ کہتے ہیں ۔ جبکہ چلانے والے کو جالہ وان کہتے ہیں ۔ جالہ کو ناؤ ، سفینہ ،  ڈونگا ، بیٹری اور  Boat وغیرہ بھی کہتے ہیں ۔ جن کے نام اور کام میں ایک قسم کی تفاوت ہے ۔ 

       سفینۂ نوح ، یتیموں کی وہ ناؤ جس میں حضرت خضر نے چھید کیا ـ کشتی نما ڈول ، بیٹری ، مچھیروں اور ماہی گیروں کی کشتی ، مسافروں اور سیاحوں کی boat ، کشمیری ہانجیوں کا گھر جو حقیقتا کشتی ہی ہوتی ہے اور جہاز پر احتیاطاً لے جانے والی کشتی جسے مچھوا ، ڈونگا اور لائف بوٹ کہتے ہیں وغیرہ وغیرہ ۔

  کشتی چلانے والے کو ملّاح ، کشتی بان ، ناخدا ، مانچھی اور جالہ وان کہتے ہیں ۔ جن میں اکثر لوگوں کا یہ پیشہ نسل در نسل منتقل ہوتا ہوا آیا ہے اور جو ان کی پہچان کا باعث بن چکا ہے ۔ لیکن جالہ وانی ذات نہیں ہے ۔ اس ضمن میں لاونس کہتے ہیں " کشمیر میں جب کسی ہانجی ،
( ہانجی کشمیر میں جالہ وان کو کہتے ہیں ) سے پوچھا جائے کہ تمہاری اصل کیا ہے تو وہ سفینہ نوح کی وجہ سے اپنے آپ کو خاندان نوح سے ظاہر کرتے ہیں ۔ جبکہ محمد دین فوق " تاریخ اقوام کشمیر " میں لکھتے ہیں کہ ہانجی کوئی ذات نہیں بلکہ پیشہ ہے پس خس قوم کے جس شخص نے ہانجیوں میں شمولیت اختیار کرلی یا کشتی رانی کا کام شروع کیا ، وہ ہانجی کہلایا ۔ یہی مثال جالہ وان کی ہے ۔ 

   دریائے سوات نے نامعلوم زمانے سے وادی کو قدرتی طور پر دو حصوں میں تقسیم کیا ہے ۔ دونوں کنارے ماضی کی شاندار تہذیبوں کے علمبردار ہیں ۔ چونکہ تہذیبیں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ مربوط رہتی ہیں ۔ اسی لئے ہر زمانے میں دریائے سوات پار کرنے کی ضرورت آتی ہے ۔ جبھی تو اس کا کنارہ بہ بانگ بلند جالہ ، جالہ وان اور جالے گودر کی گواہی دیتا ہے ۔ 

    کہتے ہیں کہ خان گجو آسالہ اور خونہ سے ہوتے ہوئے دریا پار کرکے درشخیلہ اور بازخیلہ آتے تھے ۔ اسی طرح مئی 1827 کو سید احمد شہید بریلوی سکھوں کے خلاف لشکر ترتیب دینے کےلئے اسی گودر پر آئے تھے جبکہ خوشحال خان خٹک بھی مغل کے خلاف لشکر ترتیب دینے کےلئے دریا عبور کرکے دمغار پہنچے تھے ۔ غرض یہ کہ اشاڑے درشخیلہ سے لےکر بٹخیلہ تک متعدد جگہیں تاریخ میں جالہ وانوں کی نشاندہی کرتی ہیں ۔ کبل ، چکدرہ ، مام ڈھیرئی ، جالہ وان کلے ، ڈیلے ، غوریجہ ، ننگولئی ، چارباغ ، چالیار ، آسالہ درشخیلہ اور آشاڑے ایسے گاوں تھے جہاں جالہ وان کھیت ( پٹے ) گاوں کے مشترکہ دفتر سے علیحدہ کیا جاتا تھا ۔ جس کا وہ حاصلات لےکر گاوں والوں کی خدمت کیا کرتے تھے ۔گاوں والوں کو دریا پار لگانا اور واپس لے آنا ، بارات لے جانا اور مردوں کی تلاش وغیرہ جالہ وان کے ذمہ تھے ۔ علاوہ ازیں وہ مسافروں کو دوسرے کنارے پہنچاتے ، ٹاپووں کی فصل لے آتے اور لکڑیوں کے تنے لنڈاکی تک پہنچاتے لیکن یہ کام وہ کسب کی بجائے معاوضہ لے کر کرتے تھے ۔ 

  جالہ یہ لوگ خوب بناتے تھے ۔ وہ بڑی مہارت سے قربانی کے بڑے جانور کی کھال اتارتے اور اس کی مشک بناتے ، پھر انار کے دانے اور بنج کے چھلکے پیس کر مشک پر لگاتے ، لکڑیوں کا ڈھانچہ ( چجکے ) تیار کرتے ۔ 15 سے 20 دن میں جالے کی مشک ( خیگ ) تیار ہوجاتا ۔ 

     مشک کو ہوا سے بھر دیا جاتا پھر اس پر لکڑیوں کا ڈھانچہ باندھ کر جالہ تیار کرتے اور دو چپو ہاتھ میں پکڑ کر پانی میں جالہ روانہ کرتے تھے ۔ عام لوگ بھی جالے کا کام کرتے تھے ۔ خاص کر سرکاری لکڑیوں کے وہ تنے جنہیں ہیٹر کہتے تھے ، کو لنڈاکی تک پہنچاتا اور بعد کے زمانے میں سلیپروں کی سمگلنگ یہ کام بہت زیادہ خطرناک تھا ۔ ریاست سوات کے زمانے میں اپنے گاوں کے میاں بخت روان ، صوبہ پاچا ، میاں فضل رحیم ، باچا اکاخیل ، محمد شعیب استاد اور راقم کے والد وغیرہ لکڑیوں کے تنوں کا ہیٹر لنڈاکی تک پہنچاتے تھے ۔ چونکہ یہ جالہ لکڑیوں کے تنوں کا ہوتا تھا اس لئے وزنی ہونے کی وجہ سے بعض اوقات بری طرح پھنس جاتا تھا ۔ بریکوٹ کے قریب اپنے گاوں والوں کا جالہ اسی طرح پھنس چکا تھا ۔ اندھیری رات میں سنسان راہوں پر بھوک ، جنم کی ہوک ہوتی ہے ایسے میں جان پر کھیلنے والی یہ مصیبت انسان کو اور پریشان کرتی ہے ۔ مجبورا انھیں قریب مسجد میں رات کاٹنی پڑی ۔ محمد شعیب استاد نے علی الصبح اپنی سریلی آواز میں اذان دی ۔ مقامی لوگ چائے پراٹے لے کر مسجد آئے ، ساتھیوں میں سے ایک بولے : کتنا اچھا ہوتا آپ آدھی رات کو اذان دیتے تو ہمیں ساری رات بھوکا رہنا نہ پڑتا ۔ 

    جالہ اور دریا سے متعلق بے شمار زبانی روایتیں مشہور ہیں۔ مثلاً ایک بار دریا میں بارات غرق ہوئی تھی ۔ لیکن زمانہ اور تاریخ معلوم نہیں ۔ اس طرح بارہ مسافر ایک ساتھ دریا عبور کرگئے ۔ کنارے پر پہنچ کر ساتھیوں نے گنتی شروع کی ۔ ہر بار تعداد گیارہ آتی تھی ۔ سخت پریشانی میں رونے کی سی صورت بناکر جالہ وان سے رجوع کیا ۔ اس نے کہا ، شمار کنندہ گنتی اپنے آپ سے شروع کریں ۔ ایسا کیا تو بندے بارہ پورا ہوئے ۔ انہوں نے جالہ وان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ ہی کی بدولت ہمارا کھویا ہوا ساتھی واپس مل گیا ۔ 

  جالے کی اہمیت کا اندازہ اس وقت ہوا تھا جب بدترین سیلاب اور خراب حالات کے باعث سڑکیں بند اور رابطہ پل ٹوٹ چکے تھے ۔ تمام تر آمدورفت اور تجارت جالے کے ذریعے ہوتی تھی ۔

  قارئین ! جالہ وانی کا کام بہت زیادہ مشکل ہے اس میں انسان اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر دوسروں کی جان ومال بحفاظت دوسرے کنارے تک پہنچاتا ہے ۔ کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ جان مارے سے ٹکہ میرا ہوتا ہے ۔ اسی لئے وہ ایک ایماندار اور باہمت شخص کی طرح کمائی کی خاطر جان توڑ کوشش کرتا ہے ۔ جب بات انسان کی عزت اور وقار پر آجائے تو انسان رزق حلال کی خاطر پہاڑ چھیرتا ہے ، میدان پھاندتا ہے ، ندی پھلانگتا ہے اور دریا پیرتا ہے ۔ جیسے ہمارے خلیل علی زمان ، فضل الدین ، ملوک ، ملیزے اور بخت منیر عرف چاڑا جالہ وان تھے ۔ جاتے جاتے یہ ٹپہ ملاحظہ ہو ۔ 
جالہ لاو کڑہ جالہ وان 
نا وختہ کیگی داشنا دیدن لہ زمہ 

 نوٹ : اس تحریر کے بیشتر معلومات ساکنان درشخیلہ بخت منیر ، محمد امین سپیندا اور سید عرب شاہ نے فراہم کیے ہیں۔ جن کےلئے میں ان کا مشکور ہوں ۔
                                             
                                                 تحریر : ساجد ابو تلتان 


منگل، 18 جون، 2019

ڈاکٹر محمد مرسی کے کچھ قابلِ رشک کام




1۔ حافظ قرآن
  صدر مرسی نے بچپن ہی میں قرآن پاک حفظ کر لیا تھا ۔ یہ کوئی معمولی کارنامہ نہیں حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ سے روایت ہے، نبی کریمﷺ نے فرمایا: ”مسلمانوں میں بہترین انسان وہ ہے جو قرآن پاک سیکھ لے اور دوسروں کو سکھلائے۔“

2۔ کلام پہ اذان کو ترجیح
 ایک بار صدر مرسی اہم تقریر کر رہے تھے کہ اذان ہونے لگی۔ گویا نماز کا وقت آن پہنچا تھا ۔ صدر نے اذان کو نظر انداز کرکے تقریر جاری نہیں رکھی اور نہ ہی ایک منٹ کے لیے خاموش ہوئی بلکہ باآواز بلند فخر سے اذان دینے لگے ۔
ان کی اذان نے محفل میں موجود سبھی لوگوں کو مبہوت کر ڈالا ۔ نیز وہاں بیٹھے نوجوانوں کو احساس ہوا کہ ان کے حکمران بھی عاجزی و انکسار سے اللہ تعالیٰ کے سامنے سر جھکاتے ہیں۔

3۔ فجر کی نماز
  صدر مرسی پکے نمازی تھے ۔ حتیٰ کہ صدر بننے کے بعد بھی آپ نے مسجد میں نماز ِ فجر ادا کرنے کا عمل جاری رکھا۔ ادائی نماز کے سلسلے میں صدر مرسی اتنے پابندِ وقت اور سخت تھے کہ مصری دہریے وکمیونسٹ ان کا مذاق اڑانے لگے ۔ ان کا دعویٰ تھا کہ صدر کی عبادت مصنوعی ہے ۔ مگر محمد مرسی تنقید سے قطعاً متاثر نہ ہوئے اور اپنا معمول جاری رکھا ۔ اکثر خطبہ جمعہ کے دوران میں ان کی آنکھوں میں آنسو دیکھے جاتے ۔

4۔ اعلیٰ درجے کی ذہانت
مصری حکمران طبقے نے صدر مرسی پر ایک الزام یہ لگایا کہ وہ بے وقوف اور احمق ہیں، تبھی انھوں نے عدلیہ اور فوج سے لڑائی مول لے لی۔ مگر حقائق انھیں انتہائی ذہین اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ظاہر کرتے ہیں۔ حقیقتاً اِن جیسا دانش ور صدر پہلے کبھی مصریوں کو نصیب ہی نہیں ہوا تھا۔ صدر مرسی نے یونیورسٹی آف ساؤتھ کیلی فورنیا سے میٹیریلز سائنس میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ نیزآپ زقازیق یونیورسٹی مصر میں پروفیسر رہے۔

5۔ قصر صدارت نہیں فلیٹ میں قیام
  قاہرہ میں مصری صدر کے کئی محل واقع ہیں ۔ وہ کئی ایکڑوں پر محیط اور آسائشاتِ زندگی سے بھرے پڑے ہیں۔ مگر سادگی پسند محمد مرسی نے صدر بننے سے قبل ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ کسی صدارتی محل میں رہائش پذیر نہیں ہوں گے۔ سو انھوں نے قاہرہ میں ایک معمولی فلیٹ کرائے پر لیا اور اہلِ خانہ سمیت وہاں منتقل ہوگئے۔ تاہم سرکاری ذمے داریاں نبھانے کے لیے وہ مرکزی قصرِ صدارت میں آتے رہے ۔
جب صدر مرسی کے خلاف آل سعود کے چشم و چراغ شاہ عبداللہ نے جنرل سیسی ، حزب النور سلفی اور مصری عیسائی پادریوں اور اسرائیلی حمایت یافتہ افراد کو ریال ڈالرز دئیے اور احتجاج شروع ہوا ، تو اپارٹمنٹس کی لفٹ میں ان کے خلاف بیہودہ نعرے لکھے جانے لگے ۔ مگر صدر مرسی انھیں نظر انداز کر دیتے اور اس فلیٹ میں رہائش ترک نہ کی ۔ ذرا صدر مرسی کے فلیٹ کا موازنہ دیگر اسلامی حکمرانوں کی رہائش گاہوں سے کیجیے ۔ وہاں کے غسل خانے بھی صدر مرسی کے فلیٹ سے کشادہ اور شاہانہ طرزِ تعمیر رکھتے ہیں۔

6۔ خصوصی علاج قبول نہیں
جب محمد مرسی صدر تھے، تو ان کی بہن شدید بیمار ہوگئیں۔ جب مرسی بہن کی عیادت کے لیے اسپتال گئے ، تو ڈاکٹروں نے انھیں بتایا ”اگر آپ چاہیں ، تو بہن کا علاج امریکی یا یورپی اسپتال میں ہوسکتا ہے ۔ بس آپ کے حکم کی دیر ہے ، ہیلی کاپٹر انھیں لے کر روانہ ہوجائے گا۔“
مگر صدر مرسی نے ایسا حکم دینے سے انکار کر دیا ۔ ان کا کہنا تھا ”میرے خاندان والے کبھی نہیں چاہیں گے کہ میری بلند مرتبہ حیثیت سے ناجائز فائدہ اُٹھایا جائے۔“ چنانچہ صدر نے بہن کی خاطر اپنے اصول نہ توڑے ۔ آخر ان کی بہن نے عام مصری شہری کے مانند سرکاری اسپتال میں جان دے دی ۔

7۔ بے گھر بیوہ کی مدد
صدر مرسی کا شمار ان عظیم مسلم حکمرانوں میں ہوتا ہے جو عوام کے مسائل سے بے پروا نہیں ہوتے بلکہ ان کی ہر ممکن مدد کرتے ہیں۔
صدر مرسی جب صبح سویرے سرکاری گاڑی میں قصرِصدارت جاتے ، تو انھیں راستے میں فٹ پاتھ پر ایک عورت کبھی بیٹھی کبھی لیٹی نظر آتی ۔ ایک دن انھوں نے اس کے سامنے گاڑی رکوائی ، اترے اور عورت سے دریافت کیا: ”تم فٹ پاتھ پہ کیوں رہتی ہو؟“
عورت نے بتایا کہ جب اِس کا خاوند مر گیا ، تو وہ دنیا میں تنہا رہ گئی ۔ سو وہ فلیٹ کا کرایہ نہ دے سکی اور مجبوراً فٹ پاتھ پر رہنے لگی ۔ صدر مرسی نے انھیں بتایا ”جب تک میں مصر کا حاکم ہوں ، کسی خاتون کو ایسی تکالیف برداشت نہیں کرنا پڑیں گی۔“
صدر مرسی نے پھر اپنے عملے کو حکم دیا کہ وہ عورت کے لیے عمدہ فلیٹ کا بندوبست کریں اور انھیں اتنی رقم دیں کہ وہ باعزت زندگی بسر کرسکے۔ افسوس کہ نگران حکومت نے برسر اقتدار آتے ہی بیوہ سے ساری سہولیات چھین لیں۔

8۔ فلاحی سرگرمیوں میں سرگرم حصہ
صدر مرسی زمانہ طالبِ علمی ہی سے فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں ۔ 2004ء میں جب انڈونیشی علاقہ بندہ آچے سونامی سے تباہ ہوا ، تو محمد مرسی مصری وفد کے ساتھ وہاں پہنچے ۔ انھوں نے پھر سیکڑوں بے گھر افراد کو مالی امداد دی تاکہ وہ اپنے ٹھکانے تعمیر کرسکیں ۔
محمد مرسی عوام کی رائے کو سرفہرست رکھتے ہیں ۔ جب وہ صدر منتخب ہوئے ، تو شام کے حکمران ، بشارالاسد نے انھیں مبارک باد کا پیغام بھجوایا دیا ۔ صدر مرسی نے جواب دیا: ”میں آپ کو شامی عوام کا جائز نمائندہ نہیں سمجھتا۔“

9۔ دنیا میں سب سے کم تنخواہ لینے والے صدر
اب یہ چلن بن چکا ہے کہ صدر اور وزیراعظم پاکستانی کرنسی کے حساب سے سالانہ کروڑوں روپے حکومت سے لیتے ہیں ۔ بہت سے حکمران اپنی اعلیٰ حیثیت سے ناجائز فائدہ اُٹھاتے اور خوب مال بناتے ہیں تاکہ وہ بعدازاں اہلِ خانہ کے ساتھ ٹھاٹھ باٹھ سے رہ سکیں ۔
صدر مرسی بھی چاہتے تو عہدِ صدارت میں خوب کمائی کر سکتے تھے ۔ آخر وہ کرائے کے فلیٹ میں رہتے تھے ۔ کم از کم وہ اتنا مال ضرور بنا سکتے تھے کہ گھر خرید لیں ۔ لیکن ان کے رخصت ہونے کے بعد انکشاف ہوا کہ وہ دنیا میں سب سے کم سالانہ تنخواہ لینے والے حکمران تھے ۔ ان کی سالانہ تنخواہ صرف 10ہزار ڈالر تھی ۔
حیرت انگیز امر یہ ہے کہ جب فوجیوں نے انھیں گرفتار کیا ، تو یہ راز بھی کھلا کہ صدر مرسی نے اب تک اپنی کوئی تنخواہ نہیں لی تھی گویا وہ ملک و قوم کی خدمت مفت میں انجام دیتے رہے ۔

10۔ تصویر مت کھینچیے
  بعض عرب ممالک کے مانند مصر میں بھی یہ رواج ہے کہ عوام کے ”محبوب“ حکمرانوں کی تصاویر ہر سرکاری عمارت و عوامی مقامات پر لٹکائی جاتی ہیں ۔ مثلاً حسنی مبارک کے دور میں خصوصاً سیاح قاہرہ کے کسی حصے میں جاتا ، تو صدر کو گھورتا پاتا ۔
لیکن جب محمد مرسی نے صدر کا عہدہ سنبھالا ، تو انھوں نے حکم دیا کسی سرکاری عمارت میں ان کی تصویر نہ لگائی جائے ۔ اس کے لیے پانچ سو ملین کا بجٹ پہلے روایتی طور پر موجود تھا ۔ نیز ان کے حکم پر پچھلے تمام حکمرانوں کی تصاویر ہٹا کر اللہ کے نام کی تختیاں لگا دی گئیں تھیں مگر ان کے ہٹتے ہی فوجی جرنیلوں کی تصویریں پھر سرکاری مقامات پر سج گئیں ۔

11۔ خاتون اوّل نہیں ”اوّل ملازمہ“
  صدر مرسی نے ایک عزیزہ ، نجلا علی محمد سے شادی کر رکھی ہے ۔ وہ بھی شوہر کے مانند سادگی پسند اور غرور و تکبر سے عاری ہیں ۔ جب محمد مرسی نے صدارتی عہدہ سنبھالا ، تو نجلا علی محمد نے بیان دیا: ”مصر کے لوگ مجھے خاتون اوّل نہیں، اپنا اول ملازم سمجھیں۔“ کیا کسی اور اسلامی مملکت کی خاتون اوّل سے ایسے بیان کی توقع کی جا سکتی ہے ۔

 اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں ۔ آمین 


پیر، 17 جون، 2019

بامقصد زندگی



    اللہ تعالیٰ نے انسان کو بڑی غیر معمولی صلاحیتوں کے ساتھ پیدا کیا ہے ۔ مگر اکثر حالات میں یہ صلاحیتیں دبی رہتی ہیں۔
 یہ صلاحیتیں اس وقت پوری طرح اُجاگر ہوتی ہیں جب انسان کسی مشکل میں پھنس جاتا ہے ۔ ایسے میں انسان اپنی سو فیصد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتا اور مشکل سے مشکل حالات کا سامنا بڑے حوصلے سے کرلیتا ہے ۔ تاہم جیسے ہی مشکل حالات گزر جاتے ہیں انسان دوبارہ معمولی انسان بن جاتا ہے ۔

 ایک دوسرا ذریعہ ایسا ہے جو نہ صرف انسان کی صلاحیتوں کو پوری طرح بیدار کرتا ہے بلکہ مستقل طور پر انسان کو ایک غیر معمولی انسان بنا دیتا ہے ۔ یہ دوسرا موقع وہ ہوتا ہے جب انسان اپنی زندگی کا کوئی بلند تر مقصد طے کرلیتا ہے ۔ مقصد چھوٹا ہو یا بڑا جب انسان کا دل و دماغ پوری طرح اس پر مطمئن ہو جائے تو انسان کو غیر معمولی بنا دیتا ہے ۔

   ایسا انسان اپنے مقصد کے لیے ہر مشکل جھیلتا ، ہر مشقت اُٹھاتا اور ہر طرح کے حالات سے ٹکرا جاتا ہے ۔ وہ ناممکن کو ممکن بنا دیتا ہے ۔ وہ ہر مشکل کو آسان کر دیتا ہے ۔ وہ ناقابل حصول کو قابل حصول بنا دیتا ہے ۔ یہ سب کچھ اس کا مقصد اس سے کرواتا ہے ۔ اس کی سادہ ترین مثال طلبا کا زمانہ امتحان ہے جس میں تمام طالب علم غیر معمولی محنت کرتے ہیں اور اپنی اپنی صلاحیت کے لحاظ سے بہتر سے بہتر نتیجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

    چنانچہ کوئی شخص اگر اپنی تمام صلاحیتوں کو بیدار کرنا چاہے تو اسے ایک بامقصد زندگی گزارنی چاہیے ۔ یہ مقصد اس کے حالات کے لحاظ سے کچھ بھی ہوسکتا ہے ، لیکن سب سے بہتر مقصد جنت کی منزل اور اس تک پہنچنے کے درست راستے کی تلاش ہے ۔ 

   جنت کو اپنا مقصد بنانے کے دو فائدے ہیں جو کسی اور طرح سے حاصل نہیں ہوسکتے ۔ ایک یہ کہ یہی وہ مقصد ہے جسے لے کر ہر انسان دراصل اس دنیا میں آیا ہے ۔ ہمارے اندر جتنی بھی صلاحیتیں ہیں وہ اصلًا اس لیے رکھی گئی ہیں کہ ہم جنت کی مشکل مگر اعلیٰ ترین کامیابی کو حاصل کرسکیں ۔ جس وقت ہم جنت کو اپنا مقصد بناتے ہیں تو ہم اپنے وجود کے ظاہر و باطن ، دل و دماغ ، روح و جسم سب کو پوری طرح فعال کر دیتے ہیں ۔ 

    جنت کو منزل بنانے کا دوسرا فائدہ یہ ہے کہ اس منزل کا جو راستہ قرآن مجید نے بیان کیا ہے اور جسے عرف عام میں ایمان و اخلاق کی دعوت کہتے ہیں ، اس راستے کی تلاش اور اس پر چلنے کا عمل انسان کے اندر سے اس کی تمام خرابیاں خود بخود دور کر دیتا ہے ۔ جنت کے راستے پر کوئی متعصب ، مفاد پرست ، خود پسند ، نامعقول اور بداخلاق انسان نہیں چل سکتا ۔ یہی وہ خرابیاں ہیں جو انفرادی اور اجتماعی زندگی کو جہنم بنا دیتی ہیں ۔ چنانچہ ایک بندہ مومن جب قرآن کی بیان کردہ صراط مستقیم یعنی ایمان و اخلاق کے تقاضوں کو اختیار کرنا شروع کرتا ہے تو معاشرے میں ایک اعلیٰ انسان کا اضافہ ہوجاتا ہے ۔ یہ اعلیٰ انسان جہاں بھی ہوں، بندگان خدا کے لیے رحمت بن کر رہتے ہیں ۔

  اس دنیا میں اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو جنت کی کامیابی کا جو مقصد دے کر بھیجا تھا ، بدقسمتی سے دنیا کی کشش نے اس کا رخ مادی اور فانی کامیابیوں اور دنیا کی رنگینیوں کی طرف کر دیا ہے ۔ آج کا انسان دنیوی مقاصد کے لیے جان لڑا دیتا ہے ، مگر آخرت کے اس عظیم مقصد سے غافل ہے جس کے لیے اسے تمام صلاحیتیں دی گئی تھیں ۔ دنیا کو مقصد بنانے کے نتیجے میں پست سے پست تر انسان سماج میں بڑھتے چلے جارہے ہیں ۔ یہ انسان جہاں ہوتے ہیں ، بندگان خدا کے لیے ایک مصیبت بن کر رہتے ہیں ۔ ایسے میں انسان کی سب سے بڑی خدمت یہ ہے کہ اسے آخرت کے مقصد کی یاد دہانی کرائی جائے۔ یہی کرنے کا سب سے بڑا کام ہے ۔

                                                      تحریر: ابو یحیٰ 


اتوار، 16 جون، 2019

شمالی وزیرستان: کرفیو کی وجہ سے غذائی اشیاء کی قلت، تین بچے جاں بحق



میرانشاہ: ( ٹرائبل نیوز ) میڈیا ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے گاؤں شنہ خوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے لگائی گئی کرفیو کی وجہ سے ایک گھر میں محصور تین بچے بھوک اور پیاس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے ـ
مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ آج اس وقت پیش آیا جب شنہ خوَڑ نامی گاؤں میں کرفیوں کی وجہ سے سیکیورٹی فورسز عوام کو گھروں سے باہر جانے نہیں دے رہی تھی جس کی وجہ سے تین معصوم بچے بھوک کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے، تاہم مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اب بھی درجنوں افراد بیمار پڑے ہیں جن کا ہسپتال لے جانا کرفیو کی وجہ سے محال ہے ـ
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی قبائلی علاقوں میں کرفیو کی وجہ سے متعدد بار مریض ہسپتال نہ جانے کی وجہ سے گھروں میں دم توڑ چکے ہیں ـ
اس کے علاوہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دیگر قبائلی علاقوں میں بھی کرفیو کی وجہ سے بہت سارے ڈیلیوری کیسز کی وجہ سے درجنوں خواتین اپنے گھروں میں تڑپتی تڑپتی اپنی زندگی سے ہاتھ دھوں بیٹھی ہیں ـ
خیال کیا جارہا تھا کہ قبائلی علاقوں کو “کے پی کے” میں ضم کرنے کے بعد قبائلی علاقوں میں ایسے واقعات میں کمی واقع ہوگی تاہم بد قسمتی سے ایسا کچھ بھی دیکھنے کو نہیں ملا ـ
اب بھی تمام قبائلی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا راج ہے اور سول حکومت کا ایک بھی نہیں چلتا جس کی وجہ سے قبائلی عوام میں شدید مایوسی پھیلتی جارہی ہے ـ