خوشبو کی شاعرہ پروین شاکر 24 نومبر ، 1952 ء کو پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئیں ۔ آپ کے والد کا نام سید شاکر حسن تھا ۔
پروین شاکر کو اردو کی منفرد لہجے کی شاعرہ ہونے کی وجہ سے بہت ہی کم عرصے میں وہ شہرت حاصل ہوئی جو بہت کم لوگوں کو حاصل ہوپاتی ہے ۔
ان کا خانوادہ صاحبان علم کا خانوادہ تھا ۔ ان کے خاندان میں کئی نامور شعرا اور ادبا پیدا ہوئے ۔ جن میں بہار حسین آبادی کی شخصیت بہت بلند و بالا ہے ۔ آپ کے نانا حسن عسکری اچھا ادبی ذوق رکھتے تھے ۔ انہوں نے بچپن میں پروین کو کئی شعرا کے کلام سے روشناس کروایا ۔
خوشبو کی شاعرہ کے یوم ولادت پر گوگل نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنا ڈوڈل تبدیل کیا ۔
خوشبو کی شاعرہ کے یوم ولادت پر گوگل نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنا ڈوڈل تبدیل کیا ۔
پروین ایک ہونہار طالبہ تھیں ۔ دورانِ تعلیم وہ اردو مباحثوں میں حصہ لیتیں رہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ ریڈیو پاکستان کے مختلف علمی ادبی پروگراموں میں شرکت کرتی رہیں ۔ انگریزی ادب اور زبان دانی میں گریجویشن کیا اور بعد میں انہی مضامین میں جامعہ کراچی سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی ۔ پروین شاکر استاد کی حیثیت سے درس و تدریس کے شعبہ سے وابستہ رہیں اور پھر بعد میں آپ نے سرکاری ملازمت اختیار کر لی ۔
پروین شاکر کی قبر کے کتبہ کی تصویر
پروین شاکر 26 دسمبر 1994ء کو ٹریفک کے ایک حادثے میں اسلام آباد میں ، بیالیس سال کی عمر میں مالک حقیقی سے جا ملیں ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں