مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کیے گئے لاک ڈاؤن کو آج 100 دن مکمل ہوگئے ، بھارتی جارحیت ، ظلم و بربریت جاری ہے ۔
مقبوضہ وادی میں کرفیو ، شہادتیں اور گرفتاریاں رک نہ سکیں ، آج بھی مقبوضہ کشمیر کے علاقے گندربل میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا گیا ۔
کشمیر میڈیا سروسز کے مطابق کشمیری نوجوان کو گھر گھر تلاشی اور محاصرے کی آڑ میں شہید کیا گیا ہے ۔
گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران قابض ظالم بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہو چکے ہیں ۔
بھارت نے گزشتہ 100 دن سے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کر رکھا ہے ، مقبوضہ وادی میں دکانیں ، کاروباری مراکز ، موبائل سروس انٹرینٹ ، پبلک ٹرانسپورٹ اور تعلیمی ادارے بند ہیں ۔
مقبوضہ وادی میں باغات اجڑ گئے ہیں ، کاروبار ٹھپ ہو گئے ہیں ، تاہم بھارت کے مظالم اور پابندیوں کے سامنے کشمیری سیسہ پلائی دیوار بنے کھڑے ہیں ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں