حکومت نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دے دی ۔ وفاقی وزیر قانون اور مشیر احتساب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف چار ہفتوں کےلئے بیرون ملک جاسکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو باہر جانے کےلئے سات ارب روپے کی شورٹی بانڈ جمع کرنا ہوگی کیوں کہ قانون کے مطابق کسی سزا یافتہ شخص کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جاسکتا ۔
مزید ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو انسانی ہمدردی کے بناء پر باہر جانے کی اجازت دے رہے ہیں ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں