حکومت پاکستان نے کلبھوشن یادیو کو اپیل کا حق دینے کےلئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا ۔
ترمیم کے بعد کلبھوشن یادیو کو ہائی کورٹ میں اپیل کا حق حاصل ہوگا ۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ترمیم کے بعد کلبھوشن یادیو کو اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کا حق حاصل ہوگا ۔
حکومتی ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ترمیم کا مقصد فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا قانونی طریقہ طے کرنا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ایکٹ میں ترمیم کا اطلاق صرف عالمی عدالت کے فیصلوں پر ہوگا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں