نواز شریف کا بیرونی ملک روانگی پر ذیلی کمیٹی نے اپنی سفارشات تیار کرلئے ، سفارشات مرتب کرنے کے بعد فیصلہ ہوگا ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کے زیر صدارت ذیلی کمیٹی کے چوبیس گھنٹوں میں چار بار اجلاس ہوا ۔ تین اجلاس بے نتیجہ ختم ہوئے جبکہ چارواں اجلاس کامیاب رہا ۔
ذیلی کمیٹی کے جانب سے 03 بجے پریس کانفرنس کرنا تھا لیکن کابینہ کی سفارش پر وقت میں تاخیر کی گئی ، اب مشیر احتساب اور وفاقی وزیر قانون نے 05 بجے پریس کانفرنس کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ وفاقی وزیر قانون اس اہم پریس کانفرنس میں نواز شریف کے جانے یا نہ جانے کا اعلان کریں گے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں