عوامی نیشنل پارٹی کے سابق سینئر رہنماء ، پختون قوم پرست سیاست دان ، خدائی خدمت گار تحریک کے سرگرم کارکن کا بیٹا ، سابق سینیٹر ، سابق صوبائی ڈپٹی سپیکر و صوبائی وزیر حاجی محمد عدیل 25 اکتوبر ، 1944ء کو پشاور میں پیدا ہوئے ۔
ان کے والد محترم خان عبدالغفار خان المعروف باچا خان بابا کی خدائی خدمت گار تحریک سے وابستہ رہے ۔ حاجی عدیل بھی اپنی والد کی نقش قدم پر چلتے ہوئے ساری عمر عوامی نیشنل پارٹی سے وابستہ رہے جس کی وجہ سے پختون قوم پرستی ہی ان کی سیاست کا محور رہی ۔
حاجی محمد عدیل بلند فشار خون کے علاوہ ذیابیطس کے عارضے میں مبتلا تھے اور بتایا جاتا ہے کہ آپ انتقال سے چند ماہ قبل ہی سے ڈئیلائیسس پر تھے ۔
پشتون قامی سیاست کا یہ درخشاں ستارہ 18 نومبر ، 2016ء کو 72 سال کی عمر میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اس دار فانی سے کوچ کر گئے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں