دنیا کی دوسری بڑی سُپر پاور بنا کر پیش کی جانے والی ریاست کے لوگ پاکستانی لڑکیوں کا بزنس کرتے ہوئے پاکستان میں پکڑے جارہے ہیں ۔
چین نے اپنی عوام کا بڑا اچھا خیال رکھا ھے ، چینی صدر سے لے کر سویپر تک سرمایہ داری نظام کے لوٹائے جانے کو انجوائے کر رہے ہیں ۔
آج کل پرائیویٹائزیشن کے سنجیدہ دانشور چین کی مکسڈ اکانومی کو دنیائے سرمایہ کے بحرانوں کا لازمی اور ضروری حل بنا کر پیش کر رہے ہیں ۔
چین میں آج غریب چینی اپنے پیٹ کی بھوک کی آگ کو بجھانے کے لئے اپنے بچوں کو ذبح کر کے انکا گوشت کھانے پر مجبور ہیں ، پاکستان کی کل آبادی کے برابر چینیوں کے پاس رہنے کو گھر نہیں ھے اور وہ خانہ بدوشوں کی زندگی گزارتے ہوئے در بدر گھومتے رہتے ہیں ۔
چند بڑے شہروں میں روٹی کپڑا اور مکان دیے جانے سے سارے چین کو خوش حال کہہ دینا انتہائی گمراہ کن ھے ۔
چین آج تین تین براعظموں کو قرض اور امداد فراہم کررہا ھے ، جس کے پاس کھربوں ڈالر کے فارن سٹاک محفوظ ہیں، جو قینچی چپل سے لے کر جنگی طیارے اور سوفٹ ویئر سے لیکر بحری ایٹمی آبدوزیں تک تیار کر رہا ھے جو سری لنکا سے لیکر پاکستان اور بھارت سے لیکر ایشیائے کوچک تک میں ون روڈ بیلٹ اور ترقیاتی منصوبے مکمل کر رہا ھے مگر اپنے ملک کے سَوا ارب انسانوں میں کبھی نہ دیکھی گئی طبقاتی تقسیم کی جا بجا پرتیں قائم کردی ہیں ۔
چین میں 1978ء سے لے کر ابتک کرائمز یا جرائم کی جو شرح بڑھی ھے وہ ہمیں اپنے ملک پاکستان میں چینیوں کی کارگزاری سے خوب معلوم ہورہی ہے ۔
کیا سمجھتے ہیں کہ جرائم محض ایک دن میں وقوع پذیر ہوجاتے ہیں ؟ نہیں ان جرائم کی کھیتی باڑی کے لئے برسوں پہلے زمین تیار کی جاتی ھے ، اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی نگہداشت میں دیکھ ریکھ کی جاتی ھے ۔
اس کا ثبوت پاکستان سے بیاہ کر"چین" لیجائے جانے والی ہماری بہنوں اور بیٹیوں کے جسمانی اعضاء نکال کر فروخت کرنے کی مارکیٹنگ ، ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا پورے نیٹ ورک کا موجود ہونا یقینی ھے ۔
اور میرے لئے یہ تصور کرنا بھی ناقابلِ برداشت ھے کہ ہماری بچیوں کی عزت پامال کرنے والے گھناؤنے کام بھی کروائے جا رہے ہیں ۔ چین کی رعونت ، دبدہ اور ہیبت آہستہ آہستہ بڑھے گی ۔
اگر پاکستان و بھارت اور کشمیر میں محنت کشوں نے سوشلسٹ انقلاب کے بعد ایک رضاکارانہ فیڈریشن قائم کرلی تو لازمی طور پر ہر سامراجی کو اسکی بے انت طاقت کے باوجود تھاما جاسکے گا ، اور یہ ہو کر رہے گا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں