اتوار، 12 مئی، 2019

ناصر خرافی




     یہ منظر کسی غریب لاوارث کی قبر کی نہیں ہے کہ کچی رہ گئی ہو ، بلکہ یہ قبر جس شخص کی ہے وہ مرتے وقت لندن ،پیرس اور جنیوا سمیت دنیا کی مہنگی ترین جگہوں پر 20 عالی شان عمارتوں اور فائیو سٹار ہوٹلوں کا مالک تھا۔

    کچی قبر کے اس مکین کی کمپنی میں 70 ہزار لوگ جاب کرتے تھے اس کے گھر میں سینکڑوں ملازمین اور خدام ہوا کرتے تھے،2008 میں عالمی جریدہ فوربس میگزین نے ان کی دولت کا تخمینہ چودہ ( 14) ارب ڈالر لگایا تھا ۔

   ہارٹ اٹیک سے جب ان کا انتقال ہوا تب ان کی ملکیت میں
33 آئل کیریئر جہاز تھے ، یہ ان کے عروج کا دور تھا ، دولت شہرت ، تمغات ان کے پاس سب کچھ تھا ۔

     مگر موت نے انہیں ایک لمحے کی مہلت نہ دی اس کچی قبر کے مکین کو دنیائے عرب ناصر خرافی کے نام سے جانتی ہے یہ کویت میں پیدا ہوئے اور قاہرہ میں فوت ہوئے ۔

اے ! اپنی دولت ، شہرت اور جوانی پر اتراتے انسان ہم سب کی منزل بھی یہی ہے ، بخدا اس سے کوئی راہ فرار نہیں ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں