منگل، 14 مئی، 2019

کیا تم لا سکتے ہو ایسا اسلام ۔۔؟




      رہبر تحریک ، عظیم قائد ، خان عبدالولی خان بابا کا جنرل ضیاء کو جواب ، جب اس نے کہا تھا میں اسلام نافذ کروں گا ۔ 

   ولی خان نے کہا آپ اسلام نافذ نہیں کرنا چاہتے اگر چاہتے ہو تو ایک آرڈر جاری کرو نافذ ہوجائیگا قوم آپکے ساتھ کھڑی ہوگی۔ 
     لیکن آپ ایسا نہیں کروگے ، کیونکہ اگر اسلام نافذ ہوا تو سب سے پہلے تمہیں تخت سے اتار دے گا کیونکہ خالد بن ولید ، عبیدہ ابن جراح اور سعد ابن ابی وقاص جیسے عظیم شخصیات کو اسلام نے حکمرانی کا حق نہیں دیا تو تماری کیا حیثیت ہے ؟ 

     وہ تمہیں صرف تخت سے ہی نہیں اتارے گا بلکہ 
 ( من تشبہ بقوم ) والی حدیث کی رو سے تمہاری وردی بھی اتار دے گا ، اس کے بعد تمہارے جرنیلی رینک اتار دے گا کیونکہ اسلام کسی امتیاز کا قائل نہیں ، اسلام میں آپ یا سپہ سالار ہوتے ہیں یا سپاہی اس کے علاوہ کچھ نہیں ۔ 

    وہ تمہاری لاکھوں روپے والا کار ، 14 کمروں والا بنگلہ ، بھاری بھرکم تنخواہ اور نوکر چاکر سب کچھ بیت المال میں جمع کردے گا اور تم سے کہے گا کہ اب لڑو اللہ کے راستے میں تاکہ تمہیں جہاد کا مطلب سمجھ آجائے ۔ 

     اسلام تو ایسا ہوتا ہے ، کیا تم لا سکتے ہو ایسا اسلام ۔۔؟ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں