جمعہ، 31 مئی، 2019

ستر سالہ چار مسلئے اور ان کے انڈے و بچے



   ﺳﺘﺮ ﺳﺎﻟﮧ ﭼﺎﺭ مسلئے ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺍﻧﮉے ، ﺑﭽﮯ ۔ 

ﺍﺳﻼﻡ ﺧﻄﺮے ﻣﯿﮟ ﮬﮯ۔ 
ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺧﻄﺮے ﻣﯿﮟ ﮬﮯ۔ 
ﮐﺸﻤﯿﺮ ﮬﻤﺎﺭﺍ ﺍﭨﻮﭦ ﺍﻧﮓ ﮬﮯ۔
 ﮬﻢ ﻧﮯ ﮐﺸﻤﯿﺮ ﻓﺘﺢ ﮐﺮﻧﺎ ﮬﮯ۔ 

ﺍﻥ ﭼﺎﺭ ﻣﺴﺌﻠﻮﮞ ﺳﮯ ﻣﺰﯾﺪ ﭼﺎﺭ ﻣﺴﺌﻠﮯ ﺟﻨﻢ ﻟﯿﺘﮯ ہیں ۔ 

ﻣﺬﮬﺒﯽ ﺍﻧﺘﮩﺎ ﭘﺴﻨﺪﯼ، 
ﺣﺐ ﺍﻟﻮﻃﻨﯽ، 
ﻋﺴﮑﺮﯾﺖ
 ﺍﻭﺭ 
ﺩﮬﺸﺖ ﮔﺮﺩﯼ، 

ﺍﻥ ﺳﮯ ﭼﺎﺭ ﻧﺘﺎﺋﺞ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺁﺗﮯ ﮬﯿﮟ،

 ﺧﻮﻑ، 
ﻣﺮﮐﺰﯾﺖ، 
ﺁﻣﺮﯾﺖ
 ﺍﻭﺭ 
ﺍﺳﻠﺤﮧ ﺑﻨﺪﯼ،

 ﯾﮧ ﭼﺎﺭ ﻧﺘﺎﺋﺞ ﭼﺎﺭ ﻧﻘﺼﺎﻧﺎﺕ ﮐﺮﺗﮯ ﮬﯿﮟ،

ﺟﻤﮩﻮﺭﯼ، 
ﺳﻤﺎﺟﯽ، 
ﻣﻌﺎﺷﯽ
ﺍﻭﺭ 
ﻓﮑﺮﯼ،

 ﺍﻥ ﭼﺎﺭ ﻧﻘﺼﺎﻧﺎﺕ ﮐﻮ ﭼﺎﺭ ﻃﺮﯾﻘﻮﮞ ﺳﮯ ﭼﮭﭙﺎﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮬﮯ۔

 ﺳﯿﺎﺳﯽ ﮐﺮﭘﺸﻦ، 
ﺳﯿﺎﺳﯽ ﻧﺎﺍﮬﻠﯽ،
 ﺳﯿﺎﺳﯽ ﺗﻮﮌ ﭘﮭﻮﮌ
 ﺍﻭﺭ 
ﺳﯿﺎﺳﯽ ﺟﮩﺎﻟﺖ، 

ﺍﺱ ﮐﺎ ﺍﺯﺍﻟﮧ ﺍﻥ ﭼﺎﺭ ﺧﻮﺵ ﻓﮩﻤﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮬﮯ۔ 

ﻋﺴﮑﺮﯼ ﮐﺎﻣﯿﺎﺑﯽ، 
ﻋﺴﮑﺮﯼ ﮔﻠﻮﺭﯼ ﻓﯿﮑﯿﺸﻦ، 
ﻋﺴﮑﺮﯼ ﺭﻭﻣﺎﻧﯿﺖ ،
 ﻋﺴﮑﺮﯼ ﺗﺤﻔﻆ، 

ﯾﮧ ﺳﺎﺭﺍ ﻋﻤﻞ ﭼﺎﺭ ﺷﮑﻠﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺁﺗﺎ ﮬﮯ۔

 ﻏﺮﺑﺖ، 
ﺑﮯﺭﻭﺯﮔﺎﺭﯼ،
 ﺑﯿﻤﺎﺭﯼ
 ﺍﻭﺭ 
ﻋﺪﻡ ﺗﻌﻠﯿﻢ

 ﺍﻭﺭ

 ﯾﮧ ﺻﻮﺭﺗﺤﺎﻝ ﻭﮦ ﻣﺎﺋﻨﮉ ﺳﯿﭧ ﺗﺮﺗﯿﺐ ﺩﯾﺘﯽ ﮬﮯ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﺮ ﭼﺎﺭ ﻗﺴﻢ ﮐﮯ ﺍﻟﺰﺍﻣﺎﺕ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺁﺗﮯ ﮬﯿﮟ،

ﮐﺎﻓﺮ، 
ﻏﺪﺍﺭ،
 ﭼﻮﺭ
 ﺍﻭﺭ 
ﺳﯿﮑﯿﻮﺭﭨﯽ ﺭﺳﮏ۔

 ﺍﻭﺭ

 ﯾﮧ ﻣﺎﺋﻨﮉ ﺳﯿﭧ ﻭﮦ ﺳﺘﺮ ﺳﺎﻟﮧ ﺷﯿﻄﺎﻧﯽ ﭼﮑﺮ ﮬﮯ،ﺟﻮ ﻣﺨﺼﻮﺹ ﻗﻮﺗﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﻮﺍﻓﻖ ہے ۔

اشر ، غوبل اور لؤ اتحاد و اتفاق کی علامت



   بقول وکیل حکیم زے اشر سر جی زبان حاشر سے نکلا ہے۔ جو لسانی اور معنوی اعتبار سے درست معلوم ہوتا ہے ۔ کیونکہ پشتون " ح " یا "ہ" کو " ا " سے تلفظ کرتے ہیں ۔ جیسے وہ ھلک کو الک بولتے ہیں ۔ جبکہ حاشر کا مطلب جمع کرنے والا ہے ۔ جو حشر سے نکلا ہے یعنی اجتماع ۔ 

     اب اشر کو مختلف ماہرین کی نظر سے دیکھتے ہیں ۔ اشر کی تعریف کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر راج ولی شاہ خٹک اپنی کتاب " پشتونولی " میں لکھتے ہیں کہ " مشترکہ طور پر گاؤں والوں یا قبیلے والوں کے کاموں کو سرانجام دینے کو اشر کہتے ہیں "۔ اس طرح پروفیسر ڈاکٹر بدرالحکیم حکیم زے اپنی کتاب " پشتونولی عظیم قوم کی عظیم ثقافت " میں تحریر کرتے ہیں کہ " کسی بھی کام خصوصاً گھاس یا فضل کاٹنے کےلئے امداد باہمی کے طور پر بہت سارے لوگوں کا اکھٹے ہوکر کام کرنے کو اشر کہتے ہیں "۔ جبکہ پروفیسر صدیق اللہ رشتین اپنی کتاب " پختنے لارخود " میں رقم طراز ہیں ، ترجمہ : اشر اجتماعی زندگی اور مشترکہ کام کا ایک ایسا اچھا رواج ہے جس سے ہر ایک مکمل فائدہ اٹھا سکتا ہے ۔ بعض پشتون اشر کو پگڑہ اور بعض پلندرہ کہتے ہیں ۔ 

     محولہ بالا مفکروں کے بحث سے واضح ہوا کہ پشتونوں میں اشر کا رواج پرانے زمانے سے رائج ہے ۔ اس کی رو سے لوگ کئی مشکل کام باآسانی سرانجام دیتے ہیں ۔ مثلاً گاؤں کےلئے نالے نکالنا ہو یا کنواں کھودنا ، گارہ کرنا ہو یا گھر بنانا ، نہروں کی صفائی کرنا ہو یا پانی کا انتظام کرنا ، فضل کاٹنا ہو یا لؤ کرنا ، غوبل گاہ ہو یا پھر کوئی مفاد عامہ کےلئے آبادی کی تعمیر ہو ، لوگ اکھٹے ہوجاتے ہیں اور ان کاموں کو مشترکہ طور پر پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہیں ۔ 

    صدیق اللہ رشتین کہتے ہیں " اشر کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس میں شریک لوگوں کو اچھا کھانا کھلا دیا جاتا ہے اور خوب سیر ہوکر خود ہوجاتے ہیں "۔ جیسے اپنے گاؤں کے غلام خان چاول کی پنیری لگانے ( نہل ) کے دن دنبہ ذبح کرتے تھے ۔ زرعی معاشرے میں اشر ہر کام کےلئے ایک بڑا ہتھیار سمجھا جاتا ہے ۔ جیسے پشتو زبان کا ایک متل ہے 
" د گنڑو امسا د یو گیڈے " اس اہمیت کے پیش نظر گاؤں کے تمام لوگوں پر اشر میں شامل ہونا لازم تھا ۔ 

     اس ضمن میں راج ولی شاہ خٹک لکھتے ہیں کہ اشر میں مرد اور عورتیں حصہ لیتے ہیں ۔ جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اشر میں شرکت نہ کرنا معیوب سمجھا جاتا تھا ۔ یعنی عدم شرکت ایک قسم کے ناغہ کا سبب بنتا تھا اور باغی کی تعریف کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حکیم زے کہتے ہیں کہ اس سے مراد آبپاشی کی نہر یا راستہ مرمت کرنے یا دوسری قومی اور اجتماعی کاموں میں حصہ نہ لینے پر کسی شخص کو جرمانہ کیا جانا اور جرمانے کی رقم کی نوعیت و مقدار اور اہمیت کی بنیاد پر رکھی جاتی ہے ۔

      اشر کی اہمیت اور افادیت کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتا ہے کہ اپنے گاؤں کہ زرین کاکا کے آٹھ کمروں والے مکان کا لینٹر اشر پر ہوا تھا۔ پہاڑی علاقوں میں گھاس کاٹنا " پشکالے ریبل " اشر کی مقبول قسم ہے جس میں ڈفلی ، پونکے ، سرنے ، اور بین باجا جیسے آلات موسیقی کا خوب انتظام کیا جاتا ہے ۔ ٹپے اور مسرعے اس پر مستزاد ہیں جو اشر والوں کو مزید جوش میں لاتے ہیں  ۔ لو جو کہ زیادہ تر گندم کاٹنے کےلئے مستعمل ہے اشر کی اہم قسم ہے ۔ گوکہ گندم اکثر مشقتی ڈابی پر کاٹتے ہیں ۔ مگر بعض علاقوں میں اس کا اشر ہوتا ہے ۔ جیسے اس گیت سے واضح ہوتا ہے ۔ 

" زمونگ دکلی ددانے غم پہ پخیرو راغلی  
   لؤ لہ بہ رازے جانانہ لؤ لہ بہ رازے " 
جبکہ گیت مشقت کو بھی ظاہر کرتی ہیں جیسے ،
 مہ کوہ لؤونہ و شیرینہ یارہ ۔ 

    1990ء تک اشر ، غوبل اور لؤ میں شریک کام کرنے کا رواج کسی نہ کسی حد تک گاوں میں موجود تھا ۔ جس کے بعد رفتہ رفتہ پہاڑی علاقوں تک محدود ہوتا گیا اور آج کل تو اتحاد و اتفاق کا کہی پتہ نہیں چلتا ۔ البتہ بونیر اور دیر کے بعض علاقوں میں اشر کا رواج ایک حوالہ سے موجود ہے ۔ 
جس طرح پرانے طور طریقے بدل چکے ہیں اس طرح یہ بھی ماضی کا حصہ بن رہا ہے ۔ جسے ہم یا تو یادوں کے البم میں محفوظ کرتے ہیں یا اسی قسم کی تحریروں میں ۔ 

   جاتے جاتے لؤ سے متعلق چند ٹپے ملاحظہ ہو ۔ 
 ما نہ دی سٹہ دانے واخلی 
    پہ تا دی نکڑی تر غرمے پورے لؤونہ 

باچائی تخت می پکار نہ دے 
    جاناں دی لؤ کڑی زہ بہ وگی ٹولومہ 

د ھاغہ شپی سحر را مہ شہ 
    چہ جانان لؤ کڑی ما لالٹین نیولے وینہ

                                                راقم : ساجد ابوتلتان 



منگل، 28 مئی، 2019

د ټکر خونړۍ پېښه ، 28مه مۍ 1930ء




تهٔ راته ووايه چې څهٔ پهٔ کربلا کې شوي
      ما پهٔ ټکر او پهٔ بابړه تبصره راوړې.          (صابر)

   د غاصب پيرنګي نه چې د خپلواکۍ ترلاسه کولو پهٔ لار کې د هند د نيمې وچې او د شا و خوا سيمې اولسونو څومره قُربانۍ ورکړې دي پهٔ هغې کې د پُښتون اولس پهٔ ځانګړې توګه د خدایي خدمتګار تحريک د غړو قُربانۍ لهٔ بل هېچا نه کمې نهٔ دي. دغه تحريک چې د خپلواکۍ لپاره د خپل مال او سر پهٔ بيه څومره سختې او تکليفونه ګاللي دي د خپلواکۍ د تحريکونو پهٔ تاريخ کې د هغې بيلګې ډېرې کمې ليدلی کيږي. 

     د چارسدې د اُتمانزو خونړۍ پېښه، د بنوں د سپين تنګي ټول وژنه، د قصه خوانۍ د وينو سور سېلاب، د بابړې قیامت او د مردان د ټکر پېښه د خدايي خدمتګار تحريک او د دې سيمې د پښُتون اولس د تاريخ هغه خونړۍ او بوګنونکې تورې ورځې دي چې هره يوه ورځ يې د ظلم، جبر، تشدد، استبداد، استحصال او زياتي مخې ته پهٔ خپلواکۍ د مئينو پُښتنو کلک عزم، لوړې حوصلې او د جابر خلاف د غږ پورته کولو يؤ بيل او ځانګړی داستان لري.

     پيرنګي چې کله د خدايي خدمتګار تحريک مخ پهٔ زياتېدونکی پرمختګ او د خلکو ترمنځ د دغه تحريک سره مينه او لېوالتيا وليدله نو وار خطا شو او د تشدد او جبر لهٔ لارې یې د دغه تحريک د مخې نيولو هڅه پيل کړه.

      خدايي خدمتګار تحريک د خپلواکۍ پهٔ دغه لاره کې لهٔ ډېرو سختیو او ناخواليو راتېر شوی دی خو پهٔ خاصه توګه کال 1930م د دغه تحريک پهٔ تاريخ کې ډېر خونړی او د سختيو کال ؤ، پهٔ دغه کال پهٔ بيلا بيلو پېښو کې پرله پسې پيرنګي د ياد تحريک بلها غړي شهيدان کړل او ګڼ شمېر يې د ټول عُمر لپاره شل ګوډ او معذوره کړل. 
 
   هم د دغه کال د مۍ پهٔ مياشت کې پيرنګيانو پهٔ لويه کچه د خدايي خدمتګار تحريک د غړو پهٔ نيولو لاس پورې کړو او د ملک ټول جيلونه يې ترې ډک کړل.

   د مردان ټکر نومې تاريخي کلی د باچا خان رحمة الله عليه د خدايي خدمتګار تحريک يؤ ستر مرکز ؤ. د دغه کلي ملک معصم شاه، ملک خان باچا، پير شهزاده، ملک عبدالمجيد، ملک حميد، سالار شمروز خان او نور ګڼ شمېر نوموړي خدايي خدمتګاران د يادونې وړ دي چا چې د دغه تحريک پهٔ پرمختګ کې ډېره غټه ونډه درلودله.

      د تحريک د غړو د نيولو پهٔ دغه لړۍ کې پهٔ 26مه مۍ پيرنګی ايس پي مسټر مورفي ټکر کلي ته راغلو خو دغه ځای د مورفي او د ټکر د خدايي خدمتګارانو تر منځه خبرې ترخې شوې او د خولې شر پکې وشو.

   خدايي خدمتګارو مسټر مورفي ته وويل چې تهٔ نن لاړ شه او سبا به مونږ پخپله ځان حکومت ته وسپارو. مسټر مورفي ورسره دغه خبره ومنله او لاړو. 
 
 پهٔ سبا ورځ يانې د مۍ پهٔ 27مه نيټه د دغه نوموړو خدايي خدمتګارانو سره د شا و خوا سيمې ټول پُښتانهٔ بدرګه شول او پهٔ سخته ګرمۍ کې د يؤ جلوس پهٔ توګه د مردان پهٔ لور روان شول. 

 د ټکر نه د پنځلس کلوميټره پهٔ واټن ګوجرو ګړۍ نومې ځای ته چې د زرګونو خلکو دغه جلوس کله ورسېدلو نو هم هغه پيرنګی ايس پي مسټر مورفي يې مخې له راغلو او د جلوس مخه يې ونيوله. هغهٔ به د اس لهٔ شا نه پهٔ خدايي خدمتګارانو ګوزارونه کول او ګڼ شمېر کسان يې ټپيان کړل.

  پهٔ دغه وخت کې د ګوجرو ګړۍ تور سرې هم راوتلې وې او د جلوس پهٔ تږو ګډونوالو يې د څښکلو اوبهٔ ويشلې. پيرنګی ايس پي مسټر مورفي د خپل طاقت پهٔ نشه کې دومره ډوب او مست ؤ چې پهٔ هغه تور سرو يې هم ګوزارونه او تشدد پېل کړو.

   پهٔ دغه وخت کې د سُلطان پهلوان پهٔ نوم يؤ خدايي خدمتګار خپله تمانچه راويستله او پهٔ انګريز ايس پي مسټر مورفي يې ډز وکړو او هغه يې د اس نه راوغورځولو. پهٔ دغه وخت کې د ګوجرو ګړۍ يوې تورسرې سواتۍ ابۍ د هغهٔ پهٔ سر د اوبو د ډک منګي ګوزار وکړو او هغه يې مړ کړو.

   خو ملک معصم خان او ځينې نور خلک وايي چې مورفي آمين او سيد آمين نومې دوه وروڼو وژلی ؤ.
پهٔ سبا له د سحر راختلو نه وړاندې د شپې پهٔ تيارهٔ کې پيرنګي فوځ د ټکر محاصره وکړه او پهٔ خلکو يې ناڅاپي ډزې پيل کړې چې پکې شا و خوا اويا تنه خدايي خدمتګاران شهيدان شول لکه جُمعه سيد، باغي خان، صنوبر کاکا، سيد بلند کاکا، زړور خان کاکا او نور ډېر او د يؤ نيم سلو نه زيات کسان پکې ټپيان شول.

  ويل کيږي چې د سارو شاه، وتکي، تمبلکو او شا و خوا نورو کلو خلک هم د ټکر د خلکو مرستې له راورسېدل. پيرنګيانو لهٔ ډېره تاوه د کلي شنې ونې او بوټي او د ډېرو مشرانو او خدايي خدمتګارانو کورونه او حُجرې هم وسوځولې. 
د ټکر د دغه خونړۍ پېښې پهٔ اړه بلها پُښتو فولکري سندرې شته چې د دغه پېښې يادونه پکې شوې ده.

       بايد د دغه شهيدانو دغه ستره قُرباني لهٔ ياده ونهٔ باسو ځکه چې هغوی خپل ژوند، خپل سرونه، خپلې خوشحالۍ او راحتونه زمونږ لپاره قُربان کړي وو. روحونه يې ښاد او ياد يې تل.

مرسته:
1. حضرت باچا خان: ايکنا سورات(ژباړه: غني خټک)
2. Civilian Jihad by Maria J. Stephan
3. ويکيپيډيا/انټرنيټ
4. ورځپاڼې

                                                    لیک : آیاز یوسفزئی 


محسن داوڑ کون ہے



اسٹیبلشمنٹ کی نظر میں محسن داوڑ کیوں خطرناک ہے  ؟     محسن داوڑ ایڈوکیٹ ایک پڑھا لکھا ، معاملات کو سمجھنے والا، کسی بھی تحریک کی قیادت کی اہلیت رکھنے والا ، اپنے مطالبات کو آئین اور قانون کے مطابق ڈھال کر پیش کرنے والا اور اپنے کاز سے غیرمتزلزل وابستگی رکھنے والا نوجوان ہے ۔

  پارلیمنٹ میں بیٹھ کر قانون سازی میں شریک ہو کر وہ ریاست کی فیصلہ سازی میں شرکت کے خواب دیکھنے لگا تھا ۔

  اسٹیبلشمنٹ کو فیصلہ سازی میں شراکت دو بڑی اور ملک کی حقیقی ترجمان سیاسی جماعتوں ppp , pmln اور حتی کہ اپنے ٹٹو عمران خان تک کے ساتھ کرنا گوارا نہیں تو یہ کس کھیت کی مولی ہے ؟ 
   
بقول خان عبدالغفار خان ( باچا خان ) کہ ہم ایک ایسے ریاست کا حصہ ہے جس میں اگر جرنیل سے اپنا حق مانگیں تو غدار ، اگر جج سے مانگیں تو توہین عدالت اور اگر مولوی سے مانگیں تو کافر ۔

      بلاول نے اپنی مسلسل حمایت سے اور متحدہ اپوزیشن نے افطاری میں ساتھ بٹھا کر محسن داوڑ اور علی وزیر کو جو اہمیت دی ، وہ اونٹ کی کمر پہ آخری تنکا ثابت ہوئی ۔

  آنے والے انتخابات کے نتیجے میں محسن داوڑ اور علی وزیر جیسے دو چار اور اسمبلیوں تک نہ پہنچ پائیں ، آج کا سارا کھیل اس منصوبے کی پہلی قسط ہے ۔

  اسٹیبلشمنٹ ہرگز نہیں چاہتی کہ فاٹا اور کے پی سے نوجوان تعلیم یافتہ اوریجنل قیادت ابھرسکے ، جو اسٹیبلشمنٹ  کے ہاتھوں بکنے سے انکار کردے ۔

    اسی لئے باقاعدہ کچھ دنوں سے ٹویٹر پر ہیش ٹیگ بنوایا گیا اور اپنے میڈیا تنخواہ دار نوکروں سے کہا کہ محسن داوڑ اور علی وزیر کو قومی اسمبلی سے نکالا جائے اور  اس کی رکنیت ختم کی جائے ۔ 
   
   لہذا حکومت ، اپوزیشن اور تمام اداروں کو مل کر بیٹھنا ہوگا اور ان تمام مسائل کا حل نکالنا ہوگا ، اور مملکت خداداد میں قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا ۔ 

 اگر یہ سلسلہ ایسا چلتا رہا اور اسٹیبلشمنٹ اپنے آئینی و قانونی حد سے تجاوز کرتا رہا تو ان کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتا ہے ۔



عبدالستار ایدھی



     گجرات کے گاؤں بانٹوا کا نوجوان عبدالستار گھریلوں حالات خراب ہونے پر کراچی جا کر کپڑے کا کاروبار شروع کرتا ہے ۔ کپڑا خریدنے مارکیٹ گیا وہاں کسی نے ایک شخص کو چاقو مار دیا ، زخمی زمین پر گر کر تڑپنے لگا ، لوگ زخمی کے گرد گھیرا ڈال کر تماشہ دیکھتے رہے اور وہ شخص تڑپ تڑپ کر مر گیا ۔ 

  نوجوان عبدالستار کے دل پر داغ پڑ گیا ، سوچا معاشرے میں تین قسم کے لوگ ہیں ۔
1 ۔ دوسروں کو مارنے والے ۔
2۔ مرنے والوں کا تماشہ دیکھنے والے ۔
3۔ زخمیوں کی مدد کرنے والے  ۔
   نوجوان عبدالستار نے فیصلہ کیا وہ مدد کرنے والوں میں شامل ہو گا اور پھر کپڑے کا کاروبار چھوڑا ایک ایمبولینس خریدی اس پر اپنا نام لکھا ، نیچے ٹیلی فون نمبر لکھا اور کراچی شہر میں زخمیوں اور بیماروں کی مدد شروع کر دی ۔  وہ اپنے ادارے کے ڈرائیور بهی تهے آفس بوائے بهی ٹیلی فون آپریٹر بهی سویپر بهی اور مالک بهی وہ ٹیلی فون سرہانے رکھ کر سوتے فون کی گھنٹی بجتی یہ ایڈریس لکهتے اور ایمبولینس لے کر چل پڑتے زخمیوں اور مریضوں کو ہسپتال پہنچاتے سلام کرتے اور واپس آ جاتے ۔

     عبدالستار نے سینٹر کے سامنے لوہے کا غلہ رکھ دیا لوگ گزرتے وقت اپنی فالتو ریزگاری اس میں ڈال دیتے تھے یہ سینکڑوں سکے اور چند نوٹ اس ادارے کا کل اثاثہ تها ۔ یہ فجر کی نماز پڑھنے مسجد گئے وہاں مسجد کی دہلیز پر کوئی نوزائیدہ بچہ چهوڑ گیا مولوی صاحب نے بچے کو ناجائز قرار دے کر قتل کرنے کا اعلان کیا لوگ بچے کو مارنے کےلئے لے جا رہے تھے ، یہ پتهر اٹها کر ان کے سامنے کهڑے ہو گئے ان سے بچہ لیا بچے کی پرورش کی اج وہ بچہ بنک میں بڑا افسر ہے ۔ 

 یہ نعشیں اٹهانے بهی جاتے تھے پتا چلا گندے نالے میں نعش پڑی ہے یہ وہاں پہنچے دیکھا لواحقین بهی نالے میں اتر کر نعش نکالنے کے لیے تیار نہیں عبدالستار ایدھی نالے میں اتر گیا ، نعش نکالی گهر لائے غسل دیا کفن پہنایا جنازہ پڑهایا اور اپنے ہاتھوں سے قبر کهود کر نعش دفن کر دی ۔ 

   بازاروں میں نکلے تو بے بس بوڑھے دیکهے پاگلوں کو کاغذ چنتے دیکھا آوارہ بچوں کو فٹ پاتهوں پر کتوں کے ساتھ سوتے دیکها تو اولڈ پیپل ہوم بنا دیا پاگل خانے بنا لیے چلڈرن ہوم بنا دیا دستر خوان بنا دیئے عورتوں کو مشکل میں دیکھا تو میٹرنٹی ہوم بنا دیا ۔ لوگ ان کے جنون کو دیکھتے رہے ان کی مدد کرتے رہے یہ آگے بڑھتے رہے یہاں تک کہ ایدهی فاؤنڈیشن ملک میں ویلفیئر کا سب سے بڑا ادارہ بن گیا یہ ادارہ 2000ء میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی آ گیا ۔ ایدھی صاحب نے دنیا کی سب سے بڑی پرائیویٹ ایمبولینس سروس بنا دی ۔ عبدالستار ایدھی ملک میں بلا خوف پهرتے تهے یہ وہاں بهی جاتے جہاں پولیس مقابلہ ہوتا تھا یا فسادات ہو رہے ہوتے تھے پولیس ڈاکو اور متحارب گروپ انہیں دیکھ کر فائرنگ بند کر دیا کرتے تھے ملک کا بچہ بچہ قائداعظم اور علامہ اقبال کے بعد عبدالستار ایدھی کو جانتا ہے ۔ 

ایدھی صاحب نے 2003 تک گندے نالوں سے 8 ہزار نعشیں نکالی 16 ہزار نوزائیدہ بچے پالے ۔ انہوں نے ہزاروں بچیوں کی شادیاں کرائی یہ اس وقت تک ویلفیئر کے درجنوں ادارے چلا رہے تھے لوگ ان کے ہاتھ چومتے تهے عورتیں زیورات اتار کر ان کی جهولی میں ڈال دیتی تهیی نوجوان اپنی موٹر سائیکلیں سڑکوں پر انہیں دے کر خود وین میں بیٹھ جاتے تهے ۔ عبدالستار ایدھی آج اس دنیا میں نہیں ھیں مگر ان کے بنائے ھوئے فلاحی ادارے دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ھیں ۔

  خدا کے بندے تو ہے ہزاروں بنوں ميں پھرتے ہے
 مارے مارے ميں اُسکا بندہ بنوں گا جس کو خدا کے بندوں سے پيار ہو گا اللہ پاک ایدھی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرماے ۔ آمین 

پیر، 27 مئی، 2019

" میں بھی افغان ہوں "



  ’’میں افغان تھا، میں افغان ہوں اور میں افغان رہوں گا‘‘۔   
      یہ الفاظ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی نے 2016میں کہے تھے جس پر کچھ محبِ وطن بھڑک اُٹھے اور اُنہوں نے اسفند یار ولی پر غداری کا الزام لگا کر اُنہیں افغانستان جانے کا حکم دیا لیکن اے این پی کے صدر نے یہ حکم نظر انداز کر دیا تھا ۔ اُنہوں نے یہ الفاظ اپنی پارٹی کے سابق رکنِ صوبائی اسمبلی شعیب خان کی یاد میں منعقد کئے گئے جلسے میں کہے تھے ۔ 
   صوابی کا شعیب خان اپنے علاقے میں بابائے صوابی اور ملنگ بابا کے نام سے مشہور تھا ۔ جب سوات سے شمالی وزیرستان اور بنوں سے پشاور تک ہر دوسرے دن بم دھماکے ہو رہے تھے تو یہ اے این پی تھی جو پاکستان کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہو گئی ۔ بشیر بلور سے لے کر شعیب خان تک اے این پی نے سات سو سے زائد کارکن پاکستان پر قربان کر دیئے لیکن پاکستان سے محبت کے دعویداروں کو یہ قربانیاں نظر نہیں آتیں۔ وہ اسفند یار کو غدار کہتے ہیں کیونکہ اُسے اپنے افغان ہونے پر فخر ہے ۔ 
  کچھ دن پہلے اسلام آباد میں ایک دس سالہ بچی فرشتہ کو اغوا کر کے قتل کر دیا گیا ۔ اغوا کے پانچ دن بعد اُس بچی کی لاش ملی تو لواحقین نے پولیس کیخلاف احتجاج کیا کیونکہ اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے بچی کے والد کی شکایت پر مقدمہ درج کرنے کے بجائے مظلوم والد سے تھانے کی صفائی کا کام لینا شروع کر دیا ۔
 لواحقین کے احتجاج میں کچھ سیاسی جماعتیں بھی شامل ہو گئیں ۔ ایک ٹی وی چینل نے دعویٰ کر دیا کہ فرشتہ کا خاندان پاکستانی نہیں بلکہ افغان ہے ۔ پھر کیا تھا ۔ سوشل میڈیا پر پاکستان اور اسلام کا نام لے کر گالم گلوچ کرنے والے محبِ وطن پاکستانی اور مجاہدینِ اسلام میدان میں آگئے اور اُنہوں نے یہ نعرہ لگا دیا ’’افغانی بھگاؤ پاکستان بچاؤ‘‘۔ جواب میں فرشتہ کے لئے انصاف مانگنے والوں نے یہ کہنا شروع کر دیا ’’میں بھی افغان ہوں‘‘۔ جب بھی کوئی پختون اپنے آپ کو افغان کہتا ہے تو پنجاب سے تعلق رکھنے والے پاکستانیت کے کچھ علمبردار اُسے غدار قرار دے کر افغانستان چلے جانے کا حکم دینے لگتے ہیں ۔ 
  یہ وہ رویہ ہے جس کے باعث 1971ء میں بنگالی پاکستان سے علیحدہ ہو گئے تھے لیکن افسوس کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان سے محبت کے نام پر اس پاکستان دشمنی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔ اس کی سب سے بڑی وجہ ہمارا نظامِ تعلیم ہے ۔ ہم اپنے بچوں کو اسکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں صحیح تاریخ نہیں پڑھاتے۔ صحیح تاریخ نہ پڑھانے کی وجہ یہ ہے کہ اگر نئی نسل کو پتہ چل گیا کہ ہمارے اصل ہیرو اور ولن کون ہیں تو پھر پاکستان پر ایک مخصوص طبقے کی اجارہ داری ختم ہو جائے گی۔
   ستم ظریفی دیکھئے کہ افغان دراصل پاکستان کا حصہ ہے لیکن پاکستانیت کے علمبردار اپنے آپ کو افغان کہنے والوں کو غدار قرار دے ڈالتے ہیں ۔ اس جہالت کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے لفظ پاکستان کی تاریخ کو بھی ایمانداری سے اپنے تعلیمی نصاب میں شامل نہیں کیا۔ ہم اپنے نصاب میں یہ تو بتاتے ہیں کہ دو قومی نظریے کی ابتداء سر سید احمد خان نے کی تھی ، جنہوں نے مسلمانوں اور ہندوئوں کو دو علیحدہ قومیں قرار دیا لیکن جمال الدین افغانی کو اہمیت نہیں دی جنہوں نے وسط ایشیا سے شمال مغربی ہندوستان تک ایک علیحدہ مسلم جمہوریت کی تجویز پیش کی ۔ 
    پھر 1890میں عبدالحلیم شرر نے ہندوستان کو ہندو اور مسلم اضلاع میں تقسیم کرنے کی تجویز دی ۔ اکبر الٰہ آبادی ، مولانا محمد علی جوہر ، حسرت موہانی اور مولانا اشرف علی تھانوی نے 1905اور 1928 کے درمیان بار بار علیحدہ مسلم مملکت کی تجویز پیش کی ۔ 1928میں کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ سے تعلق رکھنے والے ایک کشمیری صحافی غلام حسن شاہ کاظمی نے ’’ہفت روزہ پاکستان‘‘ کے نام سے ڈیکلریشن کےلئے ایبٹ آباد میں درخواست دی تھی ۔
    علامہ اقبالؒ نے 1930میں اپنے خطبہ الٰہ آباد میں تفصیل سے پنجاب ، صوبہ سرحد ، سندھ اور بلوچستان کو علیحدہ ریاست بنانے کی تجویز دی۔ ہمارے تعلیمی نصاب میں لفظ پاکستان کا خالق چوہدری رحمت علی کو قرار دیا جاتا ہےـ اُنہوں نے 1933ءمیں ایک کتابچہ NOW OR NEVER کے نام سے شائع کیا تھا جس میں لفظ پاکستان کی تشریح کی گئی۔ یہ کتابچہ ’’پاکستان موومنٹ‘‘ نامی تنظیم نے شائع کیا جس کے صدر اسلم خٹک اور سیکرٹری چوہدری رحمت علی تھے۔ 
 اس کتابچے کے مطابق لفظ پاکستان میں پ کا تعلق پنجاب ، الف کا تعلق افغان ، ک کا تعلق کشمیر ، س کا تعلق سندھ اور تان کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ ’’پاکستان موومنٹ‘‘ نامی اس تنظیم میں خواجہ رحیم بھی شامل تھے اور انہوں نے اس نام کی منظوری علامہ اقبالؒ سے لی تھی۔ 
   ڈاکٹر جہانگیر تمیمی کی تصنیف ’’اقبالؒ ، صاحب حال‘‘ کے مطابق علامہ اقبالؒ نے 22نومبر 1937کو لفظ پاکستان مولانا سید ابوالحسن علی ندوی کے سامنے استعمال کیا اور کہا ’’پاکستان ہی مسلمانوں کے مسائل کا واحد حل ہے‘‘۔ علامہ اقبالؒ کو تصور پاکستان کا خالق بھی کہا جاتا ہےـ 
    لیکن افسوس کہ پاکستانیت کے اکثر علمبردار افغانوں کے بارے میں شاعر مشرق کے خیالات سے نابلد ہیں۔ علامہ اقبالؒ کا افغانستان اور پشتو زبان کے بارے میں بڑا گہرا مطالعہ تھا ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایک استاد شیخ عطاءاللہ نے بڑی محنت سے علامہ اقبالؒ کے ساڑھے چار سو سے زائد خطوط تلاش کئے اور ’’اقبال نامہ‘‘ کے نام سے شائع کر دیئے ۔ یہ کتاب سب سے پہلے 1944میںشائع ہوئی تھی۔ 
   اب اسے اقبال اکادمی پاکستان نے دوبارہ شائع کیا ہے ۔ اس کتاب میں خالد خلیل کے نام علامہ اقبالؒ کا ایک خط شامل ہے جس میں شاعر مشرق نے پشتو بولنے والے افغان اور پٹھان کو ایک ہی قرار دیا ہے اور بتایا ہے کہ افغان دراصل یہودی النسل ہیں، اِس لئے پشتو میں عبرانی زبان کے کئی الفاظ ہیں۔ اس خط میں خوشحال خان خٹک کی بہت تعریف کی گئی ہے ۔ علامہ اقبالؒ نے ’’خوشحال خان کی وصیت‘‘ کے نام سے اپنی نظم میں کہا تھا؎
قبائل ہوں ملت کی وحدت میں گم
کہ ہو نام افغانیوں کا بلند
محبت مجھے اُن جوانوں سے ہے
ستاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند
اور پھر ایک اور جگہ کہا کہ؎
آسیا یک پیکر آب و گل است
ملتِ افغان در آں پیکر دل است
    یعنی ایشیا ایک جسم ہے تو افغان اس جسم میں دل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اقبال نے کہا تھا ’’افغان باقی ، کہسار باقی ۔ الحکم للہ، الملک للہ‘‘۔ یہ افغان صرف وہ نہیں جو افغانستان میں رہتے ہیں بلکہ یہ پاکستان میں بھی رہتے ہیں جن کو پختون اور پٹھان کہا جاتا ہے ۔ 
   ڈاکٹر محمد نواز خان محمود اپنی کتاب ’’فرنگی راج اور غیرت مند مسلمان‘‘ میں لکھتے ہیں کہ افغان، پشتون یا پٹھان کی نسل بنی اسرائیل (حضرت یعقوب علیہ السلام) سے ہے ، اُنکے جدِ امجد کا نام افاغنہ تھا جو بنی اسرائیل کے بادشاہ طالوت کا پوتا تھا ۔ اگر کوئی پاکستانی پشتون اپنے آپ کو افغان کہتا ہے تو کسی کو غصے میں آنے کی ضرورت نہیں یہ اُسکی پہچان ہے ۔ 
     جس طرح پنجابی بھارت میں بھی رہتے ہیں ، پاکستان میں بھی رہتے ہیں ، سندھی بولنے والے بھارت میں بھی ہیں ، بلوچی بولنے والے ایران اور افغانستان میں رہتے ہیں ، اُسی طرح پشتو بولنے والا پاکستانی اپنے آپ کو افغان کہہ دے تو مسکرا کر اُسے گلے لگایئے اور کہہ دیں میں بھی افغان ہوں کیونکہ آج کے پاکستان میں رہنے والوں کے اکثر بزرگوں کو حضرت داتا گنج بخشؒ ، حضرت قطب الدین ، بختیار کاکیؒ ، حضرت معین الدین چشتیؒ اور لال شہباز قلندرؒ نے مسلمان کیا اور یہ صوفیاء افغان تھے ـ
                                                  تحریر : حامد میر 
                                                    27 مئی 2019

اتوار، 26 مئی، 2019

سوات پاکستان سے پہلے اور بعد میں



    جب 1917ء میں ریاستِ سوات وجود میں لائی گئی ، تو سوات قبائلی طرزِ زندگی سے جدید زندگی میں داخل ہوگیا تھا ۔  قبائلی دشمنیاں اور اختلافات عروج پر تھے ۔ لیکن جدید ریاست کے بانی میاں گل عبد الودود نے قبائلی معاشرہ میں رائج منفی روایات اور لوگوں کی باہمی چپقلشیں دور کر دیں ۔ انھوں نے ریاست میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے جس کی وجہ سے سوات ایک نہایت پُرامن علاقہ بن گیا ۔ 

  ان کے بعد جب 12 دسمبر 1949ء کو ان کے بیٹے اور ولی عہد میاں گل عبد الحق جہانزیب نے ریاست کی باگ ڈور سنبھالی ، تو انھوں نے سوات کو حقیقی معنوں میں ایک جدید فلاحی ریاست کی طرف لے جانا شروع کیا ۔ انھوں نے پورے سوات میں تعلیمی اداروں کا جال بچھایا ، ہسپتال اور سڑکیں تعمیر کیں ، اور سوات کو ایک مضبوط اور منظم انفراسٹرکچر دیا ۔ 

   لیکن جب ریاستِ سوات 28 جولائی 1969ء کو پاکستان میں ایک ضلع کی حیثیت سے مدغم ہوئی ، تو سوات اور اہلِ سوات کی آزمائش شروع ہوگئی ۔ عوام کے مسائل میں اضافہ ہونے لگا ، اور جو لوگ ایک مثالی ریاست کے قوانین اور انصاف کے عادی تھے ، وہ عدالتوں میں رُلنے لگے ۔

    سوات کے مثالی انفراسٹرکچر کی حفاظت نہیں کی گئی ، بلکہ ہر آنے والا دن سوات اور اہلِ سوات کے لیے نت نئے مسائل لے کر طلوع ہونے لگا ۔ سڑکوں کی حالت ابتر ہوتی گئی ۔ سیاحتی سہولتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ۔ امن و امان کی صورتِ حال بھی بہتر نہ رہی ۔ سوات کا مرکزی شہر مینگورہ شور ، آلودگی اور گندگی کا ڈھیر بنتا گیا ۔

    ریاستی دور میں ایک سال کے دوران میں کوئی ایک آدھ قتل یا چوری کا واقعہ رپورٹ ہوتا تھا لیکن پاکستان میں شامل ہونے کے بعد یہ واقعات درجنوں اور سیکڑوں میں رونما ہونے لگے ۔ عوام میں مایوسی اور بد دلی پھیلتی گئی ۔ یہاں پاٹا ریگولیشن کے نام سے انتظامی امور چلائے جانے لگے ، جن میں اہلِ سوات پاکستان میں رائج بعض آئینی حقوق سے محروم رکھے گئے ۔ نتیجے میں عوام میں مایوسی اور بددلی آخری حدود کو چھونے لگی ۔

    اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جب 18 جولائی 1989ء میں مولانا صوفی محمد نے تحریک نفاذ شریعتِ محمدی کے نام سے ملاکنڈ ڈویژن میں شریعت کے نفاذ کے لیے تحریک شروع کی ، تو یہ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں امن و امان کی مجموعی صورتِ حال خراب کرنے کا آغاز تھا ۔

   کیوں کہ اس تحریک کی سرگرمیوں کا بڑا مرکز سوات بن گیا تھا ۔ بعد ازاں ان کے داماد ملا فضل اللہ نے سوات اور اہلِ سوات کے ساتھ جو کچھ کیا ، وہ کوئی اتنی پرانی بات نہیں ہے ۔ اس دوران میں رونما ہونے والے خونیں واقعات اب بھی اہلِ سوات کے ذہنوں میں تازہ ہیں ۔

   اس تمام تر صورتِ حال میں افسوس ناک اَمر یہ ہے کہ جب سوات میں بدامنی اور لاقانونیت پھیل رہی تھی ، تو مقامی انتظامیہ باقاعدہ موجود اور فعال تھی ، سکیورٹی ادارے اور حساس ایجنسیاں وجود رکھتی تھیں ، لیکن ملا فضل اللہ اور اس کے حامیوں کی شدت پسندی اور دہشت گردی کو بروقت نہیں روکا گیا ، بلکہ یوں لگتا تھا جیسے بعض ریاستی ادارے کسی منصوبہ بندی کے تحت سوات میں طالبانائزیشن پیدا کرنا اور پھیلانا چاہتے ہیں ۔

     اس لیے حالات کو اس نہج تک پہنچایا گیا کہ فوجی آپریشن کے دوران میں سوات سے اٹھارہ بیس لاکھ لوگوں کو بے گھر کرکے آئی ڈی پیز بننے پر مجبور کردیا گیا ۔ اِس وقت اگرچہ بہ ظاہر سوات میں امن قائم کیا گیا ہے ، لیکن اب سوات وہ پرانا سوات نہیں رہا ہے ۔

    سوات کے جو لوگ آئی ڈی پیز بنے تھے ، اور تین چار مہینوں کے بعد جب وہ واپس سوات اپنے گھروں کو لوٹے ، تو ان میں بہت سی منفی تبدیلیاں رونما ہوچکی تھیں ۔ سوات کے لوگ نسل در نسل ایک خاص قسم کے یوسف زئی پختون روایات پر کاربند تھے، لیکن حالیہ شورش نے ان سے وہ روایات چھین لی ہیں۔  لالچ ، بغض ، عناد اور پیسوں کی ہوس نے ان میں گھر کرلیا ہے ۔ برداشت ، رواداری اور مہمان نوازی جیسی صفات ان میں بہت کم رہ گئی ہیں ۔

   اس کے علاوہ ملک کے دوسرے علاقوں سے بھی بڑی تعداد میں لوگ مذکورہ خامیوں سمیت سوات میں مستقل طور پر رہائش پزیر ہوئے ہیں جس نے ہمارے روایتی سواتی معاشرے کی مثبت اقدار کو بہت نقصان پہنچایا ہے ۔ سکیورٹی اداروں نے امن کے نام پر لوگوں کے ساتھ جو ناروا اور نامناسب سلوک روا رکھا ہے ، اس نے بھی عام لوگوں کے ذہنوں پر منفی اثرات ڈالے ہیں ۔ 

                  تحریر: شاعر، ادیب اور صحافی فضل ربی راہیؔ


ہفتہ، 25 مئی، 2019

مسلمانوں کی 800 سالہ کامیاب حکومت کا راز



   قطب الدین ایبک شکار کھیل رہے تھے ، تیر چلایا اور جب شکار کے نزدیک گئے ، دیکھا تو ایک نوجوان ان تیر سے گھائل گر پڑا تڑپ رہا ہے ۔ کچھ ہی پل میں اس گھائل نوجوان کی موت ہوجاتی ہے ، پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ پاس کے ہی ایک گاؤں میں رہنے والی بزرگ کا اکلوتا سہارا تھا اور جنگل سے لکڑیاں چن کر بیچتا اور جو ملتا اسی سے اپنا اور اپنی ماں کا پیٹ بھرتا تھا۔ 

  قطب الدین ایبک اس کی ماں کے پاس گیا ، بتایا کہ اس کی تیر سے غلطی سے اس کے بیٹے کی موت ہوگئی ماں روتے روتے بے ہوش ہوگئی ۔

  پھر قطب الدین نے خود کو قاضی کے حوالے کیا اور اپنا جرم بتاتے ہوئے اپنے خلاف مقدمہ چلانے کی آزادی دی ۔

  قاضی نے مقدمہ شروع کیا بوڑھی ماں کو عدالت میں بلایا اور کہا کہ تم جو سزا کہو گی وہی سزا اس مجرم کو دی جائے گی ۔ 

    بوڑھی عورت نے کہا کہ ایسا بادشاہ پھر کہاں ملے گا جو اپنی ہی سلطنت میں اپنے ہی خلاف مقدمہ چلائے یہ غلطی  اس نے جان بوجھ کر نہیں کی ۔

    آج سے قطب الدین ہی میرا بیٹا ہے اور میں اسے معاف کرتی ہوں ۔

    قاضی نے قطب الدین کو بری کیا اور کہا اگر تم نے عدالت میں ذرا بھی اپنی بادشاہت دکھائی ہوتی تو میں اس بڑھیا کے حوالے نہ کرکے خود ہی سخت سزا دیتا ۔

     اس پر قطب الدین نے اپنی کمر سے خنجر نکال کر قاضی کو دکھاتے ہوئے کہا اگر تم نے مجھ سے مجرم کی طرح رویہ نہ اپنایا ہوتا اور میری بادشاہت کا خیال کیا ہوتا تو میں تمہیں اسی خنجر سے موت کے گھاٹ اتار دیتا ۔

   یہ ہے اصل حکمرانی ، بادشاہت و انصاف اور یہی ہے اسلام کی تعلیمات ۔ اسلام صرف پیار محبت ، بھائی چارگی ، برابری ، اور انصاف کی تعلیم دیتا ہے ۔

     لہذا ہمیں تکبر ، نفرت ، ریاکاری ، طرفداری ،اور باطل کی خوشنودی حاصل کرنے سے گریز کرنا چاہیے ۔


                                                                  

جمعہ، 24 مئی، 2019

پښتتو پاکستاني زلمو ته په افغان او افغانيت څو د زړه خبرې



     په دې کښې هيڅ شک نشته چې مونږ د پاکستان شهريت لرو او د آيين د لاندې زمونږ د رياست سره رشته شته او د دغې رشتې احترام هم کوو هر څو که ځينې رياستي عتاصر ورته د شک په نظر ګوري خو د 1947 نه مخکښې دا رشته زمونږ د هندوستان سره وه د شهريت رشته قابل تغير وي بدليږي رابدليږي خو قوميت ناقابل تغير وي يعني زمونږ قوميت د افغان دی نو دا آفاقي حېثيت لري۔

       په کېنېډا امريکا او داسې نورو هېوادونو کښې ډچ فرانسسيان شته هغوي په فخر ځان ته ډچ فرنچ وغېره وايي او دغه رياستو ورله هم په دغه پېژندګلي احترام ورکوي خو دلته د مطالعه پاکستان متاثره پښتانه ځوانان په داسې يوه ګمراهۍ اخته دي چې نه تاريخ لولي نه پرې ځان پوهوي بس په يو خول کښې راګېر دي ۔ څه خو د مفاداتو په حرص کښې ګېر دي ۔ څه ممي ډېډي دي بس د کوهي چندخان بره ورته يو کنډول اسمان ښکاري ۔

     وروره افغانيت خو ګناه نه ده کفر نه دی ظلم نه دی ۔رياست ته د نقصان سوب نه دی ۔ بس خپله پېژندګلي ده او دا د لوی خدای د کلام نه هم ثابته ده چې ما انسانان د پېژندګلو په غرض په قبيلو او قامونو کښې ووېشل ۔

     مونږ د رياست پاکستان شهريت لرو او د يوې عمراني معاهدې ترمخه دې رياست ته وفادار يو د آيين په چوکاټ کښې خپل حقونه غواړو د آيين ترمخه خپلې ذمه وارۍ ترسره کوو۔ مشران مو ښه په ډاډه پارلمنټ ته ځي۔ د ملک په قانون سازۍ کښې برخه اخلي۔

    هيڅ شک مه کوﺉ زمونږ ځينې مشرانو د دې رياست دپاره خپل پلرګني وطن افغانستان ته هم دړکې ورکړې دي زمونږ يو بل مشر په جناح پارک کښې د اېشيا د ټولو نه غټ د پاکستان بېرغ لګولی دی۔۔۔ زمونږ بل خوږ مشر په ښکاره وېلي دي چې جمهوري پاکستان ترقيامته چلوو ۔

      مونږ د پاکستان د وفادارۍ سوګندونه د 1947 نه تر دې دمه پورته کوو او بيا هم مونږ ته د غدار په نظر ګورﺉ ۔ تاسو نه ليدل چې د هند سره څو مياشتې مخکښې کشاله راغله نو اول پښتنو ټوپکې وچتې کړې چې مونږ به پاکستان ګټو ، نو کم از کم په افغانيت خو مو معاف کوﺉ کنه ۔

                                                         لیک :اکبرهوتي                                                                     24م مۍ 2019
                                                                مردان

کب ہوگا انصاف ، کب بنے گا قانون



    اسلامی جمہوریہ پاکستان وہ ملک جس نے یروشلم آزاد کروانا ہے ، وہ ملک جس نے افغانستان میں امن قائم کروانا ہے ، وہ ملک جو عالمی امن کا ٹھیکیدار ہے ، وہ ملک جس نے ریاست مدینہ کی طرز حکمرانی قائم کرنا ہے اور وہ ملک جس نے تمام عالم اسلام کو "لیڈ" کرنا ہے ۔ اسے ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دارلحکومت میں ایک دس سالہ ننھی فرشتہ مہمند 15 مئی کو گھر سے لاپتہ ہوئی ۔ اس بچی کو اغواء کرلیا گیا ۔
    
     اس بچی کے والد چار دن تک تھانہ چک شہزاد کے دھکے کھاتا رہا کہ میرے بچی کے گمشدگی کی ایف آئی آر درج کروائے ، ایف آئی آر درج نہ ہوئی لیکن اپنے لخت جگر کے گمشدگی کی ایف آئی آر درج کروانے والے غریب باپ کو یہ بات ضرور سننے کو ملی کہ ہوسکتا ہے کہ آپ کی بیٹی کسی سے بھاگ گئی ہو ۔ ایس ایچ او ایف آئی آر درج کرانے اور انصاف دلانے کے بجائے اس ننھی بچے کے والد کے زخموں پر الٹا نمک پاشی کرتا ہے ۔
  
    چار دن تک تھانہ چک شہزاد کے دھکے کھانے والے فرشتہ مہمند کی والد نے عوامی نیشنل پارٹی کے کچھ بااثر شخصیات کو لے کر تھانہ پہنچ گئی ، ایف آئی آر درج کردی گئی ۔ اگلی ہی دن بنتِ حوا کی لاش چک شہزاد میں واقع وزیر اعظم عمران خان کی گھر سے چند منٹ کی مسافت پر ایک ویرانی سے ملی ، جو بے یار و مددگار پڑھی ہوئی آسمان کی طرف تکتے اپنے لئے انصاف کا تقاضہ کر رہی تھی ۔ 

     قارئین! ننھی فرشتہ مہمند کو کئی بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے اس کے لاش کو پھینک دیا گیاـ 

      ایک اسی ریاست جس میں انصاف کی فلگ شگاف دعوے بلند ہورہے ہیں ۔ پھر اسی ریاست میں ایسی حکومت جس کی بنیاد انصاف پر رکھی گئی ہے ۔ اسی ریاست میں ایک غریب کی روٹی کا نوالہ تو دور کی بات ان کی عزت ، جان اور مال تک محفوظ نہیں ۔ اب ہم اور حکومت وقت خانہ پری کے طور پر تعزیتی پوسٹیں ، ٹویٹ کریں گے ، کیونکہ تیری موت ہماری وہ انقلابی سوچ اور جذباتی باتیں صرف کچھ دنوں کے لئے ہی زندہ کرے گی پھر کوئی اور مر جائے گا اور ہم اس کے لئے انصاف مانگنے میں مصروف ہو جائیں گے اور ہم آپ کو پس پشت ڈال کر بھول جائے گے ، کیونکہ یہی ہماری روایت ہے ۔ 
      
     اس حوالے سے ہمیں عملی طور پر بھی کچھ کرنا ہوگا کم از کم حکومت وقت کو چاہیئے کہ وہ اس بارے جتنا جلد ممکن ہوسکے قانون سازی کریں اور عدلیہ کو پابند بنادیں  کہ وہ ان جیسے واقعات کا جلد سے جلد فیصلہ دیا کریں اور تمام وحشی درندوں کو سرعام پھانسی پر لٹکانے کا حکم صادر کریں ۔ اگر ایسا نہ ہوا تو یقینا قصور کی ننھی پری زینب ، مردان کی آسماء ، مہمند کی فرشتہ مہمند اور ان جیسے ڈھیر ساری بچیاں ہوں گی جو روزِ محشر میں اللہ تعالی کی حضور ہم سب سے اپنے ناحق خون کا مطالبہ کریں گی ۔
   
                                              تحریر : اختر حسین ابدالی


جمعرات، 23 مئی، 2019

میں پاکستانی ہوں ، میں افغانی ہوں ۔




    ٹیوٹر پر دو ٹرینڈز ٹاپ پر ہیں ۔ ایک ”میں پاکستانی ہوں“ اور دوسرا ”میں افغان ہوں“۔ گھمسان کی لڑائی جاری ہے ۔

      جو لوگ ”میں افغان ہوں“ لکھتے ہیں اس کی بنیاد وہ ردعمل ہے کہ ایک ٹی وی چینل کے رپورٹر جو ایک سیاسی پارٹی کا رکن بھی ہے ، نے خبر پھیلائی کہ فرشتہ کے والدین افغانی ہیں اور بین السطور کہہ دیا کہ پاکستان میں کسی ”افغانی“ لڑکی کو ریپ کرنا اور پھر قتل کرنا جائز ہے ۔ 

    جو لوگ ”میں افغان ہوں“ لکھ رہے ہیں وہ پاکستانی شہری ہیں ۔ وہ جغرافیائی حدود سے ذیادہ نسلی حدوں کو اہمیت دیتے ہیں ۔ دوسرا گروہ جو ہر بات میں متحرک ہوجاتا ہے اور ذیادہ تر بے نام یا جعلی آئی ڈیز سے ٹیویٹس کرتے ہیں سمجھتا ہے کہ جس نے یہ کہا ”میں افغان ہوں“ گویا وہ پاکستان کا مخالف ہوا ۔

  حیرانی اس بات کی ہوتی ہے کہ پاکستان میں سارے میزائلوں کے نام افغان بادشاہوں یا جنگجوؤں کے نام پررکھے ہیں جیسے غزنوی ، ابدالی ، غوری وغیرہ ۔

    دوسری اہم بات جو بھول جاتے ہیں ۔ جب بھی پاکستان میں مردم شماری ہوتی ہے یا پھر نادرا سے شناختی کارڈ بنوائے جاتے ہیں تو وہاں نسل/قبیلے کے خانے میں خیبر پختون خوا سے سارے لوگوں کے لیے ”افغان“ لکھا جاتا ہے ۔ یعنی پاکستان میں افغان نسل کے لوگوں کے وجود کو پاکستان کی ریاست مانتی ہے۔ 

   پھر اس واویلے کی وجہ ہے کیا ؟ پاکستان کی ریاست کو بنے 72 سال ہی ہوگئے ہیں اور یہاں مختلف نسلوں کی مختلف قومیں رہتی ہیں جن میں ہندی/ سندھی (Indic) ، افغان ، بلوچ ، ایرانی ، وسطی ایشیائی اور تبتی وغیرہ سب شامل ہیں اور جن کی عمریں / تاریخ ہزاروں سالوں پر محیط ہیں ۔ 

بدھ، 22 مئی، 2019

زرعی معاشرے کے موبائل( گشتی ) پیشے اور تجارت ‬




       حرکت میں برکت ہے اور سفر وسیلۂ ظفر جیسی کہاوتیں بزرگوں کے علم اور تجربے کا نچوڑ ہے ۔ پیٹ سب کچھ کراتا ہے اسلئے کہ خوراک انسان کی بنیادی ضرورت ہے جبھی تو وہ خونِِ جگری پی کر رزق حلال کی تلاش میں مارا مارا پھرتا ہے چونکہ دانہ دانہ پر کھانے والے کا مہر ہوتا ہے ۔ اسلئے یہی دانہ پانی اسے جگہ جگہ کھینچ لاتا ہے ۔ 

   وہ حرفتی تعلیم یافتہ ہرگز نہیں ہوتا ، حالات ہی اسے حرفہ گر بناتے ہیں یا تجارت پیشہ ایسے لوگ ان لوگوں کی طرح بالکل نہیں ہوتے جو کھانے کو بسم اللہ اور کمانے کو استغفراللہ کہتے ہیں ۔ بلکہ وہ کماؤ بیٹا بن کر اچھے اور غیرت مند آدمی کی طرح محنت کرکے خاندان اور برادری کا حق ادا کرتے ہیں ۔ جس کےلئے وہ مختلف پیشے اختیار کرتے ہیں ۔

     ایسے بہادر پیشہ وروں میں بعض گشتی پیشہ ور ہوتے ہیں ۔ جن میں بعض کا تعلق کسب سے تھا ۔ مثلاً پراچہ / کریگر: کسب کا یہ پیشہ تو ہمہ وقت موبائل سروس تھا ۔ درودگر: یہ ہنر مند لکڑیوں سے مختلف چیزیں بنانے اور اس کی مرمت کےلئے جاتے تھے ۔ پہلے زمانے میں کسب پر کام کرتے تھے بعد میں معاوضہ لینا شروع کیا ۔ نائی اکثر موبائل سروس کرتا تھا ۔ وہ نائیک کے گھر ، حجرہ اور حتی کہ کھیتوں تک جاکر ان کے بال منڈاتے اور حجامت کرتے تھے ۔ سوال جواب کا کام اس پر مستزاد تھا ۔ ان کا کام کسب میں شامل تھا ۔ جالہ وان کا کام تو ویسے ہی موبائل سروس تھا ۔

   یہ کام بھی کسب میں شامل تھا ۔ کچھ کام معاوضے پر کیے جاتے تھے ۔ جیسے نانداف ، روئی دھنکنے والا یہ پیشہ ور اپنا سادہ مشین ( ڈانڈت ) لے کر لوگوں کے گھروں میں جاتا تھا۔ مشین کو چھت یا اونچی جگہ سے باندھتا تھا اور روئی کو تانت کی پھٹکار سے پیٹتا تھا ۔ جس سے روئی نرم ہوجاتی تھی اور بستر و رضائی کے قابل ہوجاتی تھی ۔

      درزی( سرخی مار ) : یہ ہنر مند شادی بیاہ کے موقعوں پر لوگوں کے ہاں جاکر ان کے کپڑے سیتے تھے ۔ نانبائی بھی شادی والے گھر جاکر کھانا پکاتے تھے ۔ طبیب یا حکیم : بعض لوگ طبیب کو علاج معالجے کےلئے گھر لے جاتے تھے وہ روایتی طریقوں سے مریض کا علاج کرتے تھے ۔ ایک طبیب جانوروں کا علاج بھی کرتا تھا وہ خصوصاً برسات میں آتا تھا تعویذوں اور کچھ روحانی طریقوں سے علاج کرواتا تھا جس کےلئے لوگ ان کو غلہ دیتے تھے ۔ ویسے کھمار تو گھر بیٹھے پثروا میں مٹی کے برتن پکاتے اور بیچتے تھے لیکن اکثر کھمارن مٹی کے بنے برتن موبائل سروس کے طور پر نقد فروخت کرتے تھے ۔ تیلی کا بھی یہی حال تھا ۔ 
   
     شاخیل بھی چمڑے کی چارپائی بننے کےلئے جاتے تھے ۔ نیز وہ چھان اور چھلنی بھی فروخت کرتے تھے اور بان کی چارپائی بُننے کے ماہر بھی لوگوں کے ہاں جاتے تھے ۔ جاڑے میں چھتری مرمت کرنے والا سائیکل پر سوار ہوکر گلی کوچوں میں پھرتے تھے اور لوگوں کی چھتریاں مرمت کرتے تھے ۔ اسی طرح بہت ساری چیزیں مرمت کرنے والے مختلف ماہرین گلی کوچوں میں پھرتے تھے ۔ بعض خواتین حضرات چیزیں فروخت کرنے کےلئے گلی کوچوں میں پھرتے تھے ۔ جیسے کپڑا بیچنے والے یا والیاں کپڑا بیچنے کی آوازیں نکالتیں ۔ اسی طرح چھری تیز کرنے والا صان لے کر گلی کوچوں میں پھرتا تھا اور چھری ، چاقو تیز کرنے کا آواز لگاتا ہوا آگے بڑھتا ۔ 

     بنجاری اپنے صندوق میں منیاری کا سامان لےکر  یہی کام کیا کرتا تھا ۔ وہ کشیدہ کاری کا سامان بھی فروخت کرتا تھا ۔ بعض لوگ پہاڑوں سے لکڑیوں کے گھٹے لے آتے تھے ۔ وہ گھٹیا فروخت کرکے خریدار کے دروازے تک پہنچاتے تھے۔  یہ لوگ آبادیوں کےلئے " بورٹس " کے گھٹے بھی لے آتے تھے ۔ دودھ اکثر خواتین لاتی تھیں جسے وہ کنڈیوں کے حساب سے بیچتی تھیں ۔ فی کنڈی 
( برتن ) مکئ کے دانے یا آٹا لےکر دو کنڈی دودھ دیتیں ۔ بعض خواتین سوکھی ٹماٹر اور ڈرائی فروٹ لے آتی تھیں ۔ وہ ٹماٹر کو بھی کنڈی پر دیتے اور بدلے میں اسی پیمانے پر چاول لیتی تھی ۔

     علاوہ ازیں ہر موسم کا مقامی پھل جیسے انجیر ، کورے ، ٹانگو ، ناشپاتی ، خوبانی، آلوچہ اور کروڑے(مقامی جنگلی پھل) وغیرہ فروخت کیے جاتے تھے ۔ ساتھ ہی لوگ پہاڑوں سے برف بیچنے کےلئے آتے تھے ۔ جسے بیچ کر روزی روٹی کما لیتے تھے ۔ 

     دیسی گھی بھی فروخت کیا جاتا تھا سلور کے برتن فروخت ہوتے تھے ۔ قرآن مجید ، پارے ، جنتریاں ، قصوں کی کتابیں ، رشیدالبیان ، منیا اور خلاصہ وغیرہ گلیوں میں فروخت ہوتے تھے۔ بچوں کے کھلونے اور خوراک کی چیزیں بھی فروخت ہوتی تھیں۔  اس طرح بعض لوگ خریداری کےلئے گھومتے پھرتے تھے ۔ جیسے انڈے اور مرغی خریدنے والے گلیوں میں آواز لگا پھرتے تھے ۔ کباڑ اور پرانے اشیاء خریدنے والے گشت لگاتے تھے ۔

    ملنگ بھی مفت میں خدا ، رسول اور مختلف زیارتوں کا حوالہ دے کر گھر گھر سے آٹا مانگتا پھرتا تھا ۔ کچھ لوگ کشتی ملازم ہوتے تھے جیسے کخے کھیتوں کی رکھوالی کرتا تھ ، غوبہ جانور چراتا تھا ، چوکیدار چوکیداری کرتا تھا اور اوبہ وڑے نہروں پر پانی رواں رکھنے کےلئے چکر لگاتا پھرتا تھا ۔ 
  
     موبائل پیشے اور تجارت اب بھی بحال ہیں تا ہم اس کی نوعیت ضرور بدل چکی ہے ۔ آئندہ اس میں کش قدر تبدیلی آتی ہے یہ وقت بتائے گا ۔ لیکن یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ ہر پیشہ ضرورت کےلئے اپنایا جاتا ہے جو وقت اور حالات کے ساتھ بدلتا رہتا ہے ہم دیکھتے ہیں کہ درجہ بالا پیشہ وروں اور تجارت پیشوں کی اولاد میں سے اکثر نے دیگر کام شروع کیے ہیں ۔

      اپنے ہی گاؤں کا ایک شخص پہلے حجامت کرتا تھا۔ زرگری سیکھ لی تو جیولر کہلایا ۔ پھر باغبانی شروع کی تو باغبان کہلایا اور اب ایک بار پھر جیولر کے نام سے جانے جاتے ہیں ۔ حالانکہ نسلی حوالے سے وہ ان تمام پیشوں سے مختلف ہے ۔ 

      میرے والد مرحوم فرمائش کرتے تھے ۔ بیٹا ! کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے یہ تہیہ کرلوں کہ اس کام کو پیشہ سمجھ کر اپناؤگے تو کامیابی ملیں گی ۔ اب میں سوچتا ہوں کہ انہوں نے ٹھیک ہی کہا تھا کیوں کہ انتظار کرنے والوں کو اتنا ملتا ہے جتنا کوشش کرنے والوں سے بچ جاتا ہے اور ہم انتظار کو صبر کا نام دیتے ہیں جس کے آخر میں ہمارے لیے یہ الفاظ رہ جاتے ہیں
 " قسمت میں نہیں تھا " ۔ 
                                              تحریر : ساجد ابو تلتان 

معصوم فرشتہ کے قاتل کیسے ملیں گے




     اسلام آباد کی معصوم بچی فرشتہ مہمند شہید جس درندگی اور وحشت کا نشانہ بنی ہے اس پر ہم بھی پوری قوم کے اجتماعی کرب و اضطراب میں شریک ہیں مگر جب کچھ لکھنے کے لیے قلم پکڑا تو دماغ ماؤف سا ہوگیا ہے کہ کیا لکھوں ، کیسے لکھوں اور کس کو لکھوں ۔۔۔؟

     کچھ سمجھ میں نہیں آرہا ۔ یہ درندگی کا پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اب تو ایسی شرمناک اور وحشتناک وارداتوں کی لائن ہی لگتی جا رہی ہے ۔ خدا جانے ہماری اجتماعی بد اعمالیاں ، بے حسی بلکہ سنگدلی اور کیا کیا گل کھلائے گی ۔

    جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں کسی یہودی نے ایک معصوم بچی کے گلے میں ہار دیکھ کر اس کا سر دو پتھروں کے درمیان کچل دیا تھا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کیس کی خود تفتیش فرمائی تھی اور مجرم کو گرفتار کر کے اس کا سر بھی اسی طرح دو پتھروں کے درمیان کچل کر رکھ دیا تھا ۔ مگر یہ روایات اب ہمارے لیے خدانخواستہ اجنبی ہوتی جا رہی ہیں ، ہم نام نہاد تہذیب و تمدن اور سولائزیشن کے اس دور میں رہتے ہیں جسے ’’اینڈ آف دی ہسٹری‘‘ کہا جاتا ہے اور جس میں سزا میں سختی کو تو انسانی عزت نفس کے منافی سمجھا جاتا ہے مگر شرف و عزت اور تحفظ و وقار کے سارے حقوق قاتلوں ، ڈاکوؤں ، درندوں ، بدکاروں اور لٹیروں کے لیے مخصوص ہو کر رہ گئے ہیں ۔

   ابھی لاہور کے دانشور دوست پروفیسر رفرف صاحب نے ایک پوسٹ بھجوائی ہے اسی کو اپنے احساسات اور جذبات کے اظہار کا ذریعہ بنا رہا ہوں:
  ’’نواب کالاباغ بڑے سخت گیر ایڈمنسٹریٹر تھے ۔ ان کے دور میں لاہور میں ایک پانچ سالہ بچہ اغوا ہوگیا ۔ نواب صاحب نے ایس ایس پی کو بلوا کر چوبیس گھنٹے کے اندر بچہ برآمد کرنے کا حکم دیا ۔ چوبیس گھنٹے گزر گئے مگر بچہ برآمد نہ ہوا تو نواب صاحب نے اگلے دن اے ایس پی ، ایس پی اور ایس ایس پی کے بچے منگوائے اور کالاباغ بھجوا دیے اور اعلان کیا کہ جب تک پولیس اغوا شدہ بچہ برآمد نہیں کرے گی اس وقت تک ان افسروں کے بچے انہیں واپس نہیں ملیں گے ۔ یہ نسخہ کامیاب ہوگیا اور پولیس نے اسی دن بچہ برآمد کر لیا ۔ نواب صاحب اکثر کہا کرتے تھے کہ جب تک عوام کے مسئلہ کی تکلیف بیوروکریسی تک نہیں پہنچتی افسر اس وقت تک وہ مسئلہ حل نہیں کرتے "۔

منگل، 21 مئی، 2019

فرشتہ ! یہی ہماری روایت ہے




     ریاست مدینہ کے درالخلافہ اسلام آباد میں ضلع مہمند کی دس سالہ ننھی فرشتہ مہمند کے ساتھ حیوانیت کی انتہا ، فرشہ مہمند کو جنسی زیادتی کے بعد انتہائی بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ 
   افسوس سے کہہ رہا ہو دل تو کر رہا ہے کہ بہت کچھ لکھ دو لیکن ہاتھ کام نہیں کر رہے کہ لکھ دو تو کیا لکھ دو فرشتہ نام کی طرح حقیقت میں فرشتہ ہے ۔

   یہ معاشرہ اس حد تک گر جائے گا کھبی سوچا نہیں تھا اکیلے فرشتہ نہیں مردان کی آسماء بھی اس قوم کی بیٹی تھی اور اس طرح کے بہت بچیاں لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے معاشرے میں ایسے بھیڑیاں اج بھی زندہ ہے کیونکہ وہ ڈرتے نہیں پاکستان کے قانون سے وہ کام کرلیتے ہے  پھر تو پتہ چلتا نہیں کہ کون ہے اور اگر پتہ چل بھی جائے تو کچھ دن بعد جیل سے باہر ہوجاتے ہے ۔ 
   اس میں اگر کیسی ایک کو بھی سر عام پھانسی دی جائے تو پھر کوئی ایسے حرکت کرنے کی جرات نہیں کریگا لیکن یہاں تو محض افسوس ہی کافی ہے ۔ 

      میں تو اس گونگے اور بہرے اداروں پر حیران ہو کہ اگر
کوئی بچی پاکستان کے دارالحکومت میں محفوظ نہیں تو پھر بے چارے پاکستان کے دوسرے حصوں میں کس طرح محفوظ ہونگے ۔۔۔۔ ؟؟ 

   فرشتہ تو بے گناہ اس دنیا سے اُس جہاں کے جنت میں چلی گئی لیکن کیا  مجرم اپنے انجام تک پہنچ جائینگے ؟  

    ریاست مدینہ کے باتیں کرنے والوں ریاست مدینہ تو اپ لوگ نہ بنا سکے لیکن اگر تھوڑی سے حِس ہے تو اس ننھی فرشتہ کو اور اس کے ماں باپ کو انصاف دلادو اگر نہیں کر پاتے تم لوگوں کےکےلئے شرم کا مقام ہے کیونکہ باتیں ریاست مدینہ کی کرتے ہو اور عمل بالکل مختلف ۔

      کیا فرشتہ کو انصاف مل پائے گا ؟ یہ وہ سوال ہے جو ہر پاکستانی کے زبان پر ہے ، لیکن یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ ریاست کتنا طاقتور ہے ، ریاست کے پاس کتنا اختیار ہے ۔ 
 فرشتہ ہم شرمندہ ہیں ! فرشتہ ہم شرمندہ ہیں ۔

   تیری موت ہماری وہ انقلابی سوچ اور جذباتی باتیں صرف کچھ دنوں کے لئے ہی زندہ کرے گی پھر اور کوئی مر جائے گا اور ہم اس کے لئے انصاف مانگنے میں مصروف ہو جائیں گے ، کیونکہ یہی ہماری روایت ہے ۔ 

ہفتہ، 18 مئی، 2019

ضلع سوات اور عوامی نیشنل پارٹی



 عوامی نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں ضلع سوات کےلئے مختلف میگا پراجیکٹس پر ایک نظر ۔ 

1.سوات یونیورسٹی ۔
2.کیڈٹ کالج ۔
3.دارلقضاء ہائی کورٹ بنچ ۔
4.سپیشل فورس کا قیام( چار ہزار بھرتیاں ) ۔ 
5.سیدو گروپ ہسپتال کو ٹیچنگ کا درجہ ۔
6.ایم ار آئی سی ٹی سکین سہولت ۔
7.چکدرہ سے بحرین تک کارپٹڈ روڈ ۔
8.مینگورہ ڈگری کالج، مدین ڈگری کالج ۔
9.شرعی نظام عدل کا نفاذ ۔
10.کبل جوڈیشیل کمپلیکس ۔
11.درال ہائیڈرو پاور پراجیکٹ(بحرین) ۔
12.مٹلتان ہائیڈرو پاور پراجیکٹ(کالام) ۔
13.پولیس فورس کی تعداد 1500 سے 14000 تک کرنا ۔
14.جدید اسلحہ و ٹریننگ کے ساتھ ایلیٹ فورس کا قیام ۔
15.نئے تھانے جدید انداز میں بنانا ۔
16.چکدرہ سے کالام تک تمام رابطہ پُل نئے انداز میں تیار کرنا ۔
17.متعدد گرلز و بوائز سکولوں کو سیکنڈری سے ہائیر سیکنڈری کرنا ۔
18.اساتذہ کی اپ گرڈیشن ۔
19.سوات تعلیمی بورڈ کیلئے زمین اور نئے بلڈنگ کا قیام(بمقام کوکڑئ) ۔
20.ہر تحصیل میں ٹی ایم اے کا قیام ۔
اور بھی بہت سے لیکین صرف انکا حساب لگا لے زرا ۔

نوٹ ۔
1 اس میں واٹر سپلائی سکیمیں ، 
2.دریائے سوات پر حفاظتی پُشتیں،
3..لجنگلات میں نوکریاں،
4.لنک سڑکیں،
5.راستوں اور مقامی رابطہ پُلیں،
6.زراعت کے شعبے کیلئے نئے نالیاں  نئے واٹر چینل،
7.اساتذہ کی بھرتیاں،
8.واپڈا اور باقی محکموں کی بھرتیاں،
9.ہزاروں کلرک بھرتیاں،
10.کلاس فور(جو اجکل کے ایم پی ایز کا مشغلہ بن گیا ہے) کی ہزاروں بھرتیاں،
11.تباہ شدہ سکولوں کی عمارتوں کی دوبارہ بحالی،
12.پرائمری، مڈل سکولوں کی اپ گرڈیشن،
13.طلبہ کیلئے نوے سحر لیپ ٹاپ سکیم،
14.ستوری دہ پختون خوا روزگار سکیم،
15.روخانہ پختون خوا سکیم،
16.سیلاب کی بعد بجلی اور تمام انفراسٹرکچر کی بحالی اس لسٹ میں شمار نہیں کیے ہیں ۔ 
ان سب کا اگر حساب لگایا جائے تو کوئی بھی حکومت تاریخ میں اتنا کام نہیں کرسکتا جتنا اے این پی نے اُس حالتِ جنگ میں کیا ہے ۔ پی ٹی آئی دس سال مزید حکومت بھی کریں تب بھی اے این پی طرز کا ایک بھی میگا پراجیکٹ نہیں لاسکتا ۔


نا پوهي او جهالت




    يو ماشوم په منډه منډه "شیوانا" (د اسلام نه مخکښې يو لوې مفکّر) له راغې او په وار خطائې کښې ورته وايي چې .. "زما مور د معبد د يو کاهن په وينا فيصله کړې ده چې زما کوچنۍ ماشومه خور د معبد د لوې بت په پښو کښې قربان کړي.. په خدائې به شي او په تا به شي زما د ماشومے خور ژوند بچ کړه‌ ۔ 

   شیوانا د هلک سره په فوراً د معبد پر لور روان شو چې د معبد په وره دننه شو نو څه ګوري چې ښځې خپله ماشومه لور چې عمر يې د يو نيم نه د دوو کالو په مينځ کښې ښکاريدو د پښو لاسو نه تړلې ده په لاس کښې ورسره چاړه ده او په شونډو يې د څه ورد خلاص دې، د ښځې نه چاپيره بلها خلک ولاړ دي او د معبد کاهن د بت سره نيزدې په يو غټه ګټه باندې ډير په فخر ناست دې او دا هر څه ګوري ۔ 

    شيوانا چې ښځې له نيزدې ورغې نو ګوري چې ښځه د خپلې لور سره بے حده مينه لري او بيا بيا لور ته نيزدې کيږي او ناګهانه پرې خوله ايږدي او ښکولوي يې خو باوجود‌ له دې د معبد‌ کدې د بت د خوشنودئ د پاره هم د‌ دغې پاکې ماشومې لور قرباني ورکول غواړي. شيوانا د ښځې نه پوښتنه وکړه چې ته ولې خپله لور قربانول غواړې؟ 

    ښځه ورته په جواب کښې وايي چې کاهن ماته وئيلې دي چې د بت د خوشنودئ د پاره خپل تر ټولو نه زيات عزيز څيز کړه چې په باقي ژوند کښې دې هيڅ قسمه پريشاني او تنګستيا نه وي او د ژوند نه به دې مشکلات ختم کړې شي ۔

   شيوانا وخندل او ورته يې ووئيل چې دا کوچنۍ ماشومه هيڅ کله هم ستا تر ټولو عزيزه هستي نه ده... تا خو د‌ دې وړې ماشومې د قتل اراده کړې ده... تاته تر ټولو عزيزه هستي په ګټه باندې ناست دا کاهن دې د چا په وينا چې تا د يو ګل په شان نازکې ماشومې د قتل کولو اراده کړې ده، دا بت بې وقوفه نه دې دا بت ستا تر ټولو عزيزې هستۍ قرباني غواړي که چرته تا د کاهن په ځاې دا کوچنۍ لور قتل کړه نو ممکنه ده چې ستا نه به دا بت نور هم خفه شي او ستا ژوند لا نور هم تنګ کړې شي ۔ 

    ښځې د يو لحظې سوچ نه پس د ماشومې پښې لاس پرانيستل او چاړه په لاس يې کاهن پسې منډه کړه خو هغه د دې خبرې اوريدو سره سم د معبد نه تيخته کړې وه... وئيل کيږي چې د هغې ورځې نه پس کاهن په خواوشا سيمو کښې هم چا ونه ليدو ۔

   په دنيا کښې صرف اګاهي او پوهه تر ټولو غوره څيز دې او لويه ګناه جهالت دې ۔

    په کومه ورځ چې مونږ خپل کاهنان ورپېژندل په هغې ورځ به زمونږ مسلې ټولې حل وي ۔

                                            لیک : شاهکار شمال محمدزے
                                                          ۱۸ مۍ ۲۰۱۹م


مولانا غلام حبیب ہزاروی رحیمہ اللہ انتقال کر گئے




                 
    استاد العلماء ، فقیہ العصر ، شیخ الاسلام ، شیخ القرآن و الحدیث حضرت مولانا غلام حبیب ہزاروی رحیمہ اللہ صاحب طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔ ان کا نماز جنازہ آج بروز جمعہ دوپہر 4 بجے ادا کردی گئی ۔ جس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور ساتھ ہی ساتھ کثیر تعداد میں عوام نے بھی شرکت کی ۔ مولانا غلام حبیب ہزاروی رحیمہ اللہ کا شمار دیو بند کے اولین علماء میں ہوتا تھا ۔ ان کا تعلق جماعت اشاعت التوحید و السنہ سے تھا ۔ انہوں نے دین اسلام اور اشاعت قرآن میں بہت سے صعوبتیں جھیلیں ۔ اللہ تعالی ان کی درجات بلند فرمائے ۔ آمین 

جمعہ، 17 مئی، 2019

پاکستانی کرنسی ایشیاء کی کمزور ترین کرنسی بن گئی : بلوگرم رپورٹ




    اسلام آباد: بلوم برگ نے پاکستانی روپے کو ایشیا کی بدترین کرنسی قرار دے دیا ۔ پاکستانی کرنسی افغانستان، بنگلادیش اور نیپال سے بھی پیچھے رہ گئی ۔

معروف امریکی ٹی وی بلوم برگ نے روپے کی قدر کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ جاری کی ہے جس میں روپے کو گزشتہ 8 ماہ کے دوران کارکردگی کے لحاظ سے اشیا کی بدترین کرنسی قرار دیا ۔ 

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک ڈالر 149 روپے پر پہنچ گیا دیگر ممالک کی کرنسی پاکستان کے مقابلے میں کچھ بہتر ہے۔ ایک ڈالر میں افغٖانستان کے 79 افغانی ملتے ہیں جبکہ بھارت میں ایک ڈالر کے 70 روپے جبکہ بنگلادیش میں ایک ڈالر 84 ٹکے کے برابر ہے ۔

اسی طرح نیپال میں ایک ڈالر 112 کا روپے ہے، بھوٹان میں ڈالر 69 گلٹرم میں فروخت ہوتا ہے ۔ تھائی لینڈ میں ایک ڈالر کی قیمت 32 بھات کے برابر ہے۔ ساؤتھ افریقہ میں ایک ڈالر کے صفر اعشاریہ سات رینڈ ملتے ہیں ۔

ایک سال میں پاکستان کا کرنسی کے حساب سے بدترین مارکیٹوں میں شمار ہوتا ہے، مئی 2018 سے اب تک روپے کی قدر میں 29 فیصد کمی ہوئی ، پہلی اور دوسری نمبر پر سوڈان اور ارجنٹائن کی کرنسی ہے۔ دونوں ممالک کی کرنسی میں ایک سال کے دوارن 149 فیصد اور 81 فیصد کمی ہوچکی ہے ۔

پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو ڈالر 124 روپے 50 پیسے کا تھا۔ اس وقت ڈالر انٹر بینک میں 149 روپے میں ہوچکا ہے ۔
 

جمعرات، 16 مئی، 2019

با ادب با نصیب





        سٹوڈنٹس نے ٹیچر سے کہا سر آپ ہمارے ساتھ کرکٹ کھیلیں 5 گیندوں پر ٹیچر نے 2 رن بنائے چھٹی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے اسٹوڈنٹس نے شور مچا کر بھرپور خوشی ظاہر کی ۔ 

     کلاس میں ٹیچر نے پوچھا کون کون چاہتا تھا کہ میں اسکی گیند پر آوٹ ہو جاٶں ؟ 

    سب باٶلرز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے ٹیچر نے ہنس کر پوچھا میں کرکٹر کیسا ہوں ؟ 

  سب نے کہا بہت برے پوچھا میں ٹیچر کیسا ہوں جواب ملا بہت اچھے ٹیچر پھر ہنس دیئے ۔ 

     صرف آپ نہیں دنیا بھر میں پھیلے ہوئے میرے ہزارہا اسٹوڈنٹس ہیں ۔ جن میں کئی میرے نظریاتی مخالف ہیں گواہی دیتے ہیں کہ میں اچھا ٹیچر ہوں راز کی بات بتاؤں میں جتنا اچھا ٹیچر ہوں اتنا اچھا اسٹوڈنٹ نہیں تھا مجھے ہمیشہ سبق یاد کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور بات سمجھنے میں وقت لگا لیکن کیا آپ بتا سکتے ہیں اسکے باوجود مجھے اچھا ٹیچر کیوں مانا جاتا ہے؟

   سب نے کہا سر آپ بتائیں کیوں؟

    ٹیچر نے کہا ادب ، مجھے اچھی طرح یاد ہے اپنے ٹیچر کے ہاں دعوت کی تیاری میں انکی مدد کر رہا تھا فریزر سے برف نکالی جسے توڑنے کیلئے کمرے میں کوئی شے نہیں تھی استاد کام کیلئے کمرے سے نکلے تو میں نے مکا مار کر برف توڑ دی اور استاد کے آنے سے پہلے جلدی سے ٹوٹی ہوئی برف دیوار پر بھی دے ماری استاد کمرے میں آئے تو دیکھا کہ میں نے برف دیوار پر مار کر توڑی ہے انہوں نے مجھے ڈانٹا کہ تمہیں عقل کب آئیگی یوں برف توڑی جاتی ہے میں نے انکی ڈانٹ خاموشی سے سنی بعد میں انہوں نے اس بیوقوفی کا ذکر کئی جگہ کیا میں ہمیشہ بیوقوفوں کی طرح سر ہلا کر انکی ڈانٹ سنتا انہیں آج بھی نہیں معلوم کہ برف میں نے مکا مار کر توڑی تھی ۔ 

     یہ بات میں نے انہیں اسلئے نہیں بتائی کہ وہ ایک ہاتھ سے معذور تھے انکی غیر موجودگی میں میں نے جوانی کے جوش میں مکا مار کر برف توڑ دی لیکن جب انکی معذوری کا خیال آیا تو سوچا کہ میرے طاقت کے مظاہرے سے انہیں احساس کمتری نہ ہو اس لیئے میں نے برف دیوار پر مارنے کی احمقانہ حرکت کی اور لمبے عرصے تک انکی ڈانٹ سنتا رہا اور ایک آپ لوگ ہیں کہ ایک دوسرے کو چیخ چیخ کر ہدایات دے رہے تھے کہ سر کو یارکر مار کر آوٹ کرو جیتنا سب کچھ نہیں ہوتا کبھی ہارنے سے زندگی میں جیت کے رستے کھلتے ہیں آپ طاقت میں اپنے ٹیچرز اور والدین سے بے شک بڑھ جاتے ہیں لیکن زندگی میں سب سے جیتنا چاہتے ہیں تو اپنے ٹیچرز اور والدین سے جیتنے کی کوشش نہ کریں آپ کبھی نہیں ہاریں گے ۔ 

                    اللہ پاک آپکو ہر میدان میں سرخرو کرے گا ۔

بدھ، 15 مئی، 2019

غربت سے بڑا جرم اس دنیا میں کوئی نہیں





    یہ عاصمہ کی تصاویر ہیں جو کہ بمشکل اٹھارہ سال کی تھی ۔ اپنے گھر اور بھائی کی کالج کی فیس ادا کرنے کے لیے لارئیٹ گروپ آف سکولز ملتان میں سات ہزار روپے پر نوکری کر رہی تھی ۔  حادثے والے دن کسی بات پر سکول پرنسپل یا میڈیم نرگس نے عاصمہ کو دو دفعہ دھمکی دی کہ اس کو سکول سے نکال دیا جائے گا ۔ 

   اس نے روتے ہوئے اپنے کولیگز سے بات کی جنہوں نے مشورہ دیا کہ چیف ایگزیکٹو خالد جاوید وڑائچ جو کہ جنوبی پنجاب کے پی ٹی آئی کے عہدے دار بھی ہیں اُن سے بات کی جائے ۔ 

    اسی دن انگلش سپیکنگ سیشن میں نرگس صاحبہ نے عاصمہ کو آرڈر دیا کہ پہلی پریزینٹیشن وہی دے گی ۔ جس پر عاصمہ نے کہا اس کی طبیعت ناساز ہے ۔  مگر اس کی ایک نا سُنی گئی اور اس کو مجبور کیا گیا کہ وہ پریزینٹیشن دے ۔ 

    صبح کے واقعات سے پریشان یہ غریب گھر کی لڑکی جب پوڈیم پر پہنچی تو دو الفاظ بھی ادا نا کرسکیں ۔ لو بلڈ پریشر کہہ لیں نروس بریک ڈاؤن کہہ لیں عاصمہ بے ہوش ہو کر گری اور اس کا سر کرسی سے ٹکرا گیا ۔  وہ بےہوش تو پہلے ہی ہوگئی تھی اب سر سے خون بھی بہنے لگا ۔ 

   اب ایسے حالات میں کوئی بھی انسان ایمبولینس کو کال کرتا ۔ مگر اس ڈائن نما عورت یا عورت نما ڈائن سکول پرنسپل نرگس نے ایمبولینس بلانے والوں کو منع کر دیا کہ اس سے سکول کی ریپوٹیشن پر فرق پڑے گا ۔ 
 
    دوسرے اساتذہ نے چیف ایگزیکٹو خالد کی گاڑی استعمال کرنے کی تجویز دی تو اس کو شائد اپنی گاڑی کسی کی زندگی سے بھی پیاری تھی اور اس نے بھی منع کر دیا ۔ 

    پھر لوگ رکشے میں ایک ہسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹرز نے منع کردیا کہ ہم اس "کیس" کو ہاتھ نہیں لگا سکتے ۔ پھر وہ بیچارے رکشے میں ہی عاصمہ کو جس کے سر سے ابھی تک خون بہہ رہا تھا نشتر لے گئے مگر بہت دیر ہوچکی تھی ۔اور عاصمہ نے جرم غریبی کی سزا اپنی جان دے کر ادا کردی.
یہ ایک سمپل فرسٹ ایڈ کا کیس تھا ۔  صرف عاصمہ کو وقت پر فرسٹ ایڈ مل جاتی تو وہ بچ سکتی تھی ۔

    مگر اس لارئیٹ گروپ آف سکولز کی ریپوٹیشن ایک جان سے زیادہ قیمتی تھی ۔ ایک غریب جان سے شائد واقعی قیمتی تھی اور اس بھڑوے چیف ایگزیکٹو خالد جاوید وڑائچ کی گاڑی سے لازمی طور پر کم قیمتی تھی ۔ 
 
    عاصمہ کے لیے آواز اٹھائیں  انسانیت کی ایک چھوٹی سے بھی رمک ہے آپ میں تو اس پوسٹ کو کاپی پیسٹ کریں اپنی والز پر اور ان تصاویر کو بھی شئیر کریں ۔ 
                                                                   شکریہ